یورپ کی شہریت حاصل کرنے کے لئے 3 آسان ترین راستے

EU citizenship

یورپ میں رہنا کسی بھی انسان کا ایک حسین خواب ہوسکتاہے جس کے لئے کسی ایسے شینجن کنٹری کی تلاش ہوتی ہے جس کی سٹیزن شپ کا حصول آسان ہو۔ اس سلسلے میں پرتگال کسی کے لئے بھی بہترین آپشن ہوسکتا ہے۔ اس کا پاسپورٹ فرسٹ کلاس ہے، جس پر اسوقت 159 ممالک ویزا فری رسائی دیتے ہیں۔ ان میں یورپی یونین کے برطانیہ کے علاوہ باقی تمام 27 ممبر ممالک شامل ہیں جہاں شینجن پاسپورٹ پر آزادانہ طور پر رہنے، کام کرنے اور سفر کرنے کی سہولت میسرہے۔

یہ حقیقت ہے کہ دیگر یورپی ممالک کی نسبت پرتگالی پاسپورٹ کا حصول نسبتًا آسان ہے۔ اس کے لئے پرتگال کا پرمانینٹ ریذیڈنٹ بننے کی ضرورت ہے جس کے پانچ سال بعد شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ بنیادی طریقہ ہے جس کے ساتھ ہم مختلف آپشنز پر بات کریں گے کیونکہ ہر کسی کواپنے اپنے حالات و واقعات کے پیش نظرایک ہی طریقہ سوٹ نہیں کرتا۔

آج کل پرتگال میں ورک ویزے کے روایتی پروسیجر کے ساتھ ساتھ رہائش حاصل کرنے کا بہترین طریقہ اس کا ریٹائرمنٹ اور آن لائن ورکر ویزا سمجھا جارہاہے۔ آپ اس کو بھی ٹرائی کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پرتگالی پاسپورٹ جس معیار کا ہے۔ اس کے حصول کے لیے پرتگال کی شرائط انتہائی کم ہیں۔ پرتگال کافی آسان دوسری شہریت کا راستہ پیش کرتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ پرتگال زیادہ تر ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کی اجازت دیتا ہے، لہذا آپ کو اپنی اصل قومیت ترک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Portugal

پرتگالی شہری بننے کے لئے3 آسان طریقے ہیں۔ جن میں سب پہلے ہے نیچرلائزیشن کے ذریعے شہریت وہ لوگ جو کم سے کم 6 سال سے ملک میں رہ چکے ہیں اور انہیں مقامی زبان کا ایک قابل شناخت علم ہے۔ وہ اس بنیادی طریقے سے خود بخود شہریت کے اہل ہوسکتے ہیں۔ یہ وقت آپ وہاں ورک ویزے یا سٹڈی پرمٹ پر گذار سکتے ہیں۔

اس کے بعد شادی کے ذریعے شہریت ہے۔ اگر آپ کسی پرتگالی فرد کے ساتھ شادی کرتے ہیں تو آپ 3 سال کے بعد شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایک بارشہریت ملنے کے بعد، اس کو منسوخ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ بعد میں طلاق بھی دے دیں۔ پرتگال میں پیپر میرج کو روکنے کے لئے سخت قوانین بھی موجود ہیں۔۔ لہذا یہ شادی جینوئن ہوگی توتبھی سٹیزن شپ تک بات جائے گی۔

دوستو! ویل آف فیملیز کے لئے سرمایہ کاری کے ذریعے سٹیزن شپ لینے کا آپشن تقریباً ہر ملک میں ہی موجود ہوتاہے۔ پرتگالی حکومت کے پاس گولڈن ویزا پروگرام کے نام سے جانے والی ایک خصوصی اسکیم ہے، یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو جو یہاں کی پراپرٹی پر 5لاکھ یورو خرچ کرتا ہے پرتگال میں رہنے کا حق دیتا ہے۔ وہ لوگ پورے شینجن ایریا میں سفر کرنے کے لئے بھی آزاد ہیں اور چھ سال کے بعد وہ پرتگالی شہریت کے لئے درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *