Turkey Visa for Pakistani in Urdu, Info 2022

Turkey visa in Urdu

اگر آپ ٹورازم یا کسی اور مقصد کیلئے ترکی جانا چاہتے ہیں اوراس کے لئے لازمی بات ہے آپ کو ویزا درکارہے تواس کے لئے پریشان ہونے یا ایجنٹوں کے چکرمیں پڑنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ ہم یہاں مکمل طریقہ کار اور وہ ڈاکومینٹس بتا رہے ہیں جن کے ساتھ اپلائی کرکے آپ خود صرف 17500/ روپے میں آٹھ سے دس روز میں ترکی کا ٹوریسٹ ویزا حاصل کرپائیں گے۔ سب سے پہلے یہ جان لیں کہ آپ ترکی کا ویزا اب صرف اناطولیہ ایپلی کیشن سنٹرز پر ہی جمع کروا سکتے ہیں ۔فیس ٹوٹل 17500 روپے ہے۔ اس میں دس ہزار ویزا فیس اور یقیہ سروس چارجز ہیں۔

ویزا اپلائی کرنے کیلئے فرسٹ سٹیپ ہے، آن لائن ویزا فارم فل اپ کرکے اس کا پرنٹ نکالنا۔ جوکہ آپ خود کرسکتے ہیں، اگر پرنٹر کی سہولت میسر نہیں ہے تو کسی کمپیوٹر ٹائپنگ سنٹر پر جاکر بھی یہ کام کرواسکتے ہیں۔ یہ فارم اس لنک پر کلک کرکے آپ کھول سکتے ہیں۔

Visa Form Link: https://www.konsolosluk.gov.tr/Visa/Index

Turkey visa in Urdu

اس فارم پر آپ کو اپنے متعلق چند ایک بنیادی معلومات ہی پر کرنی ہیں۔ تمام ہدایات بھی انہوں نے ساتھ ساتھ دی ہیں۔ پھر اس کا پرنٹ لیکر ویزا اپلائی کرنے ایپلی کیشن سنٹرپر جاناہے۔ اس کے ساتھ لگنے والے ڈاکومنٹس کی بات کریں تو سب سے پہلے ایک کورنگ لیٹر خود ہی تیارکرلیں۔ اگر انگلش بالکل بھی اچھی نہیں ہے تو کسی سے بھی بنواسکتے ہیں۔ اس میں آپ نے سب سے پہلے اپنا تعارف کرواناہے۔ یعنی کہ نام، ایڈریس، پاسپورٹ نمبر، پروفیشن وغیرہ۔ پھر ترکی جانے کا مقصد بیان کرناہے اور وہاں کا پورا پروگرام بتانا ہے کہ کہاں کہاں جائیں گے اورکتنے کتنے دن کا قیام ہے۔ یہ ایک پیج کا ہی کافی ہے۔ ایک بات یاد رکھیں کہ جوپروگرام آپ نے کورنگ لیٹر میں بیان کرنا ہے۔اسی شیڈول کے مطابق ہوٹل اورفلائٹ بکنگ کروانی ہے۔۔اسی طرح جس دن کی فلائٹ ہوگی اسی دن سے ٹریول میڈیکل انشورنس بھی ہونی چاہئے۔

آپ کو یہ چیزیں بنوانے کا طریقہ بھی بتاتے چلیں تاکہ آپ پریشان نہ ہوں۔ ہوٹل بکنگ کیلئے اگوڈاڈاٹ کام اور بکنگ ڈاٹ کام موجودہیں جہاں سے آپ پری پیمنٹ کے بغیر بکنگ کرکے رسید نکال سکتے ہیں۔ اسی طرح فلائٹ بکنگ کیلئے بھی ٹکٹ کی قیمت پے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔کسی بھی ٹریول ایجنٹ کے پاس جائیں، وہ پندرہ سو سے دوہزارروپے لیکر فلائٹ بکنگ کردے گا۔ اس کے بعدٹریول میڈیکل انشورنس ہے جوکہ کسی بھی انشورنس کمپنی سے آپ کو دوہزارسے تین ہزار کے درمیان مل جائے گی، اس سے زیادہ پے مت کریں۔

Turkey visa for Pakistani in Urdu
Turkey visa for Pakistani in Urdu

دیگر ڈاکومینٹس میں سب سے ضروری آپ کا اصل پاسپورٹ ہے جوکہ کم ازکم اگلے چھ ماہ تک کارآمد ہونا چہئے۔ اس کیساتھ فائیو بائی فائیوسینٹی میٹر سائز کی دو عدد تصاویرکی ضرورت ہوگی۔ جن کا بیک گراؤنڈ وائٹ ہونا چاہئے۔ اپنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی بنوانا ہے جوکہ فری میں بنے گا۔ اسی طرح نادرا سے ایف آرسی یعنی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی بنوانا ہوگا۔ جوکہ سیم ڈے ہی مل جاتاہے۔ اسکے بعد ہے جی تین سے چھ ماہ کی بنک سٹیٹمنٹ اور اکاؤنٹ مینٹین نینس سرٹیفکیٹ۔ یہ دونوں آپ اپنے بنک سے بنوائیں گے۔ زیادہ بیلنس کی ضرورت نہیں ہے بس دوسے چارلاکھ روپے کی اس مدت میں ٹرانزیکشنز ہوئی ہوں تو کافی ہیں۔ اب آپ نے اپنی انکم ثابت کرنی ہے کہ کہاں سے ہوتی ہے۔ اگر جاب کرتے ہیں تو اپنے ادارے سے لیٹر اور آخری تین ماہ کی سیلری سلپس لے لیں۔ اپنا بزنس ہے تو اس کی چیمبرآف کامرس کی رجسٹریشن اور ٹیکس پیپرز مہیاکریں گے۔یہ دونوں چیزیں نہ بھی ہوں تو اپلائی کیا جاسکتاہے۔ آپ کے پاس این ٹی این ضرور ہونا چاہئے جوکہ اب خود بھی آن لائن رجسٹریشن کرکے حاصل کیا جاسکتاہے، کسی کے پاس جائیں گے تو پانچ سو سے ایک ہزار تک لے لیگا۔خود رجسٹریشن کرنے کیلئے لنک مندرجہ ذیل ہے

Link for NTN Registration: https://iris.fbr.gov.pk/public/txplogin.xhtml

جب آپ ویزا ایپلی کیشن جمع کروانے جائیں گے تو انٹرویو فارم وہاں سے ملے گا۔جس میں تقریباً وہی سوالات ہوں گے جن کا آپ ویزا فارم اور کورنگ لیٹرمیں جواب دے چکے ہیں، وہی یہاں لکھ دیں۔۔اور فیس جمع کرواکرڈاکومینٹس ان کے حوالے کریں اور رسیدلے لیں۔ جس کے بعد آٹھ سے بارہ روز میں آپ کو کال آجائے گی کہ اپنا پاسپور ٹ آکر وصول کرلیں۔اس سلسلے میں مزید کسی رہنمائی کی ضرورت ہوتو ہمارے اس انگلش آرٹیکل سے لے سکتے ہیں

Turkish visa Info in English

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *