Turkish-passport

اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت اس وقت گلف کنٹریز میں ہے مگر عرب ممالک اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔جس کے نتیجے میں وہاں نہ صرف مواقع کم ہورہے ہیں بلکہ پہلے سے موجود غیرملکی بھی اپنی جابز کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکارہیں۔ لہذا ہمارے لوگ جنہوں نے بیرون ممالک جاکر اپنا مستقبل بناناہے۔وہ اب متبادل کے طور پر ترکی کو ترجیح دے رہے ہیں۔وہاں گلف کنٹریز کے برعکس آپ کو نیشنلٹی ملنے کے چانسز بھی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت ساری پاکستانی فیملیز جنہیں ٹرکش پاسپورٹ کی ویلیو معلوم ہے۔وہ انویسٹمنٹ پروگرامز کے ذریعے بھی ٹرکش سٹیزن شپ لے رہی ہیں۔

Advertisement

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ترکی کے پاسپورٹ کی پاور بتانے جارہے ہیں۔ 2021 ء کی پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ چیک کریں تو ٹرکش پاسپورٹ 53پوزیشن پر موجودہے مگر اس پر ویزا فری اینٹری دینے والے کنٹریز کی تعداد 110ہے۔ جی ہاں اگر آپ کے پاس ترکی کا پاسپورٹ ہوتو آپ 110ممالک میں بغیر ویز الئے جاسکتے ہیں۔ جن میں نو یورپی ممالک بھی شامل ہیں جوکہ ترک شہریوں کو مکمل ویزا فری اینٹری دیتے ہیں۔

Turkey visa free countries

سب سے پہلے یورپ کی بات کریں توالبانیہ، بیلارس، بوسنیا، کوسووو، مالدووا، مونٹی نیگرو، نارتھ میکڈونیا، سربیا اور یوکرائن ٹرکش پاسپورٹ پر بالکل ویزا فری ہیں،وہاں جاکر ترک شہریوں کو ویزا آن ارائیول بھی نہیں لینا پڑتا۔ اس کے بعد ایشیاء میں برونائی، ہانگ کانگ، انڈونیشیاء، جاپان، قازقستان، کرغزستان، ماکاؤ، ملائیشیاء، منگولیا، فلپائنز، سنگاپور،شمالی کوریا، تھائی لینڈا ور ازبکستان ٹوٹل ویزا فری ہیں۔ جبکہ ایشیاء میں بنگلہ دیش، کمبوڈیا، لاؤس، مالدیپ، نیپال، پاکستان، سری لنکا، تائیوان،تاجکستان، اور تیمورایسٹ ویزا آن ارائیول کی سہولت دیتے ہیں۔

مڈل ایسٹ کی بات کریں، تو آذربائیجان، جارجیا، ایران، جارڈن اورقطر ویزا فری ہیں جبکہ آرمینیا، بحرین، کویت اور لبنان ویزا آن ارائیول کنٹریز ہیں۔ اسی طرح ادرکونٹی نینٹس میں بھی بہت سارے ویزا فری کنٹریز ہیں جوکہ آپ اوپر دیئے گئے لسٹ کے عکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *