اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا مکمل طریقہ کار

Roshan digital account

حکومت نے ایک ایسی ہی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے بعد آپ امریکہ، کینیڈا یا دبئی میں بیٹھ کر بھی کراچی، لاہور یا اسلام آباد میں اپنے گھروں کے بجلی کے بل اور بچوں کی فیس جمع کرا سکتے ہیں۔ یعنی اب آپ سمندر پار بیٹھ کر بھی پاکستان میں اپنے گھر کے مالی معاملات خود چلا سکتے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اب ’نان ریذیڈنٹ پاکستانی‘ یا بیرون ملک مقیم پاکستانی بینک برانچ، سفارتخانے یا قونصلیٹ جائے بغیر ڈیجیٹل اور آن لائن طریقے سے اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ یہ عمل صرف 48 گھنٹوں میں مکمل ہو سکے گا۔

اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ کار بتانے سے قبل ان آٹھ بینکوں کا نام جاننا ضروری ہے جہاں آپ گھر بیٹھے اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔اس میں بینک الفلاح، فیصل بینک، میزان بینک، ایم سی بی، سامبا بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ، یو بی ایل اور حبیب بینک شامل ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ

اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ

بینک کا انتخاب: سب سے پہلے آٹھ بینکوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں

فارم پر کریں: اس بینک کی ویب سائٹ پر جا کر اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق ڈیجیٹل فارم پر کلک کریں اور اسے پُر کریں

اکاؤنٹ ٹائپ: اس کے بعد آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کرنا ہو گا کہ آپ اس اکاؤنٹ کو پاکستانی کرنسی میں کھلوانا چاہتے ہیں یا یہ کسی دوسرے ملک کی کرنسی آپ کی ترجیح ہے

دستاویزی ثبوت: بینک آپ سے آپ کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ، بیرون ملک رہنے کا ثبوت اور ذریعہ آمدن یعنی کاروبار یا ملازمت کے بارے میں دریافت کرے گا۔ اس کے لیے آپ کو ان دستاویزات کی سکینڈ کاپی اپ لوڈ کرنا ہو گی

ذریعہ آمدن کا ثبوت: اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو پھر آپ کو سیلری سلپ یا ملازمت کے سرٹیفیکیٹ کی سکینڈ کاپی اپ لوڈ کرنا ہو گی۔ اگر آپ تاجر ہیں تو پھر آپ کے لیے ٹیکس ریٹرن، مکان کا کرایہ نامہ یا ذریعہ آمدن کا کوئی اور ثبوت پیش کرنا ہو گا

تصدیقی پیغام: یہ سب کرنے کے بعد اب آپ 48 گھنٹوں کے اندر اکاؤنٹ کھل جانے سے متعلق تصدیقی پیغام کا انتظار کریں

رقوم کی منتقلی: بینک اکاؤنٹ کھل جانے کے بعد آپ جس ملک میں ہیں وہاں سے بینک کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفر کر سکتےہیں۔ لیجئےجناب آپ کا اکاؤنٹ کھل چکا ہے۔

اس ضمن میں لکسمبرگ اور یوروپی یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے بلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پاکستانی باشندوں کو پاکستان کے بینکاری اور ادائیگی کے نظام کے ساتھ مکمل طور پر مربوط کرے گا۔ بیرون ملک پاکستانی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اجرا کے بارے میں اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں ، سفیر پاکستان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ لاکھوں غیر مقیم پاکستانیوں (این آر پی) کو بینکاری کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت پاکستان کا ایک بڑا اہم اقدام ہے۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں بینکاری ، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ اوورسیز کمیونٹی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولیات سے فیض یاب ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *