Canada work visa
ہر سال عارضی طور پر کام کرنے کیلئے 90ہزار سے زائد غیر ملکی ورکر کینیڈا جاتے ہیں جو کہ کینیڈین کمپنیوں کی لیبر کی ضروریات پوری کرنے اور صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہ ویزا حاصل کرنا ہو تو عارضی سکونتی ویزا کیلئے درکار کاغذات کے علاوہ ورک پرمٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس کی میعاد 3سال تک ہو سکتی ہے۔

جس ادارے یا کمپنی کو آپ کی خدمات درکار ہیں وہ آپ کی اہلیت کا جائزہ لینے کے بعد ہیومن ریسورس اینڈ سکلڈ ڈویلپمنٹ کینیڈا سے لیبر مارکیٹ سے متعلق رائے لے گا۔ جس میں طے کیا جائے گا کہ اس جاب پر کسی غیر ملکی کو رکھا جا سکتا ہے یا نہیں۔ اسے لیبر مارکیٹ سروے یا لمیا بھی کہتے ہیں۔لمیا مثبت آنے کی صورت میں کینیڈین ورک پرمٹ جاری ہو گا جو کہ امیدوار درخواست ویزا کے ہمراہ سفارتخانے بھجوائے گا۔ ورک پرمٹ ویزا کی فیس 150ڈالر ہے۔
یاد رکھیں کہ کینیڈا میں نوکری کیلئے ریکروٹمنٹ فیس‘ پلیسمنٹ فیس اور سفری اخراجات متعلقہ آجر (ادارہ کا مالک) برداشت کرے گا۔ ورکرز کو یہ ادا کرنے سے منع کیا گیا ہے اور اگر کوئی ریکروٹمنٹ ایجنٹ یہ فیسیں وصول کرتا ہے تو یہ غیر قانونی ہو گا
میڈیکل ٹیسٹ
درخواست جمع کرانے کے بعد آپ کو میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا کہا جا سکتا ہے جس کیلئے ویزا افسر کے بھیجے گئے خط میں تمام معلومات موجود ہوں گی تاہم یہ وزٹ کرنے والے تمام لوگوں کیلئے ضروری نہیں ہے۔ میڈیکل ٹیسٹ کی صورت میں ویزا اجراء کے عمل میں 3ماہ تک کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

ویزا اپلائی کرنے کے بعد کا عمل
آپ کی درخواست کٹ مکمل ہو اور مطلوبہ معیار پر پوری اترتی ہو تو ویزا لگنے میں اکیس روز لگیں گے،زیادہ سے زیادہ دو ماہ میں درخواست کو ویزا جاری کر کے یا مسترد کر کے نمٹا دیا جاتاہے۔ اس دوران کسی دستاویز کی ضرورت پڑی‘ کوئی تصدیق درکار ہوئی یا میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوا تو ویزا افسر آپ کو مطلع کرے گا۔ آپ کی درخواست منظور ہوئی تو آپ کا پاسپورٹ ویزا لگا کر واپس بھیج دیا جائے گا۔ مسترد ہونے کی صورت میں پاسپورٹ کے ساتھ مسترد کئے جانے کا خط بھی بھیجا جائے گا۔ اس عمل کے دوران ویزا افسر نے آپ کی اہلیت مزید جانچنے کیلئے انٹرویو کا فیصلہ کیا تو آپ کو تاریخ اور وقت سے آگاہ کیا جائے گا۔
Leave a Reply