visa free countries

ویزا فری ممالک

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں‌دودرجے بہتری آئی ہے. پچھلے سال یہ سیکنڈ لاسٹ نمبر پر تھا اور پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فری اور انٹری ویزاوالے ممالک کی تعداد 32 تھی۔ اب ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق گرین پاسپورٹ افغانستان، عراق اور شام سے اوپر ایک سو آٹھ نمبر پرچلا گیا ہےاور ایسے ممالک کی تعداد 31 ہوگئی ہے جہاں ویزے لیکر جانے کی ضرورت نہیں ہے.ان میں 9 ممالک ایسے ہیں جو کہ ویزا فری انٹری دیتے ہیں جبکہ 22 ممالک کا ویزا آن آرائیول ہےیعنی کہ ان کے ایئرپورٹس پر انٹری ویزا دے دیا جاتاہے

visa free countries for Pakistan 2022

نمبر1: کامن ویلتھ آف ڈومینیکا

ویزا فری کنٹریز میں‌ سب سے پہلے ڈومینکا ہےجوکہ بغیر ویزے کے چھ ماہ تک قیام کی اجازت دیتاہے. کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کیریبین جزائر میں شامل ایک خوبصورت ملک ہے جس کارقبہ 750 مربع کلومیٹر ،آبادی پچھہتر ہزار، دارلحکومت روسو اور سرکاری زبان انگریزی ہے۔دنیا بھر سے سیاح اس جزیرے کا رخ کرتے ہیں.

نمبر2: ہیٹی

اس کے بعد ہیٹی ہے جہاں بغیرویزا تین ماہ تک قیام کیا جاسکتاہے.یہ تھوڑا بڑا جزیرہ ہے اور اس کی آبادی ایک کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے. .یہ بھی پورا سال ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتاہے۔ ویزا گائیڈ کتاب فری پڑھیں

Haiti

نمبر3: مائکرونیشیا

انڈونیشیا کے قریب بحرالکاہل میں.جزائر پر مشتمل ملک مائیکرونیشیا میں‌بھی پاکستانی پاسپورٹ پر ایک ماہ تک ویزا کے بغیر رہ سکتے ہیں. اس کا دارلحکومت پالیکیر ہے اور یہاں دیکھنے کو بڑے بڑے ساحل اورقدرتی حسن موجودہے۔

نمبر4: ٹرینڈاڈ ٹوباگو

پاکستانی شہریوں کیلئے چوتھا ویزا فری کنٹری جمہوریہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو ہے جوکہ براعظم امریکہ میں شامل ہےاور بحیرہ کیریبین کے جنوب میں وینیزویلا سے 11 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے. اس کا دار الحکومت پورٹ آف اسپین ، سرکاری زبان انگریزی اورکل رقبہ 5130 مربع کلومیٹر ہے۔

نمبر5: وانوآتو

آسٹریلیا کے شمال میں جزائر پر مشتمل ملک وانواتو بھی ویزا فری کنٹری ہے جہاں شروع میں ایک ماہ رہنے کی اجازت ملتی ہے جوکہ قابل تجدید ہوتی ہے. وانواتومیں‌بھی سال بھر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتاہے.

نمبر6: سینٹ وینسینٹ

پاکستانیوں کیلئے چھٹا ویزا فری ملک سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز ہے . یہ بھی بنیادی طور پر جزیروں پر مشتمل ایک چھوٹا ساملک ہے جوکہ بحیرہ کیریبئین میں امریکہ کے قریب واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 389 مربع کلومیٹر اور آبادی کا تخمینہ سوالاکھ کے لگ بھگ ہے ۔ اس کا دارالحکومت اور مشہورشہر کنگز ٹاؤن ہے۔

Montserrat visa

نمبر7: مونٹسیرٹ

مونٹسیرٹ صرف 102 مربع کلومیٹر پر محیط چھوٹا سا جزیرہ ہے جوکہ برطانیہ کا خودمختار علاقہ کہلاتاہے اس کی آبادی صرف پانچ ہزار کے لگ بھگ ہے اوریہاں انگریزی زبان بولی جاتی ہے۔ سیاحتی نکتہ نظر سے اس کی خاصی اہمیت ہے۔ یہ تمام ہی ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انیٹری دیتاہے۔

نمبر8:نیو

یہ نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع جزیرہ ہے جوکہ سیاحوں کو 30 روز تک بغیرویزا قیام کی اجازت دیتاہے اور اس میں توسیع بھی مل جاتی ہے۔ یہاں آپ براستہ نیوزی لینڈ ہی پہنچ سکتے ہیں۔نیو ائرپورٹ پرہر ٹورسٹ سے 80 ڈالر بطور ڈیپارچر ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں۔

نمبر9: کوک آئس لینڈ

پاکستانی پاسپورٹ پر نواں ویزا فری ملک کوک آئس لینڈ ہے جوکہ پندرہ جزائر پر مشتمل نیوزی لینڈ کا خودمختار ایریاہے۔ سیاحت کیلئے آپ ایک ماہ تک یہاں بغیر ویزا سٹے کرسکتے ہیں۔ اس میں مزید تیس روز کی توسیع بھی مل جاتی ہے۔

ویزا آن ارائیول کنٹریز

اب ذکرکریں گے ان 23ممالک کا جوکہ پاکستانیوں کواپنے ائیر پورٹس پراینٹری یا ویزا آنا ارائیول دیتے ہیں. ان میں‌ سب سے اہم ملک قطر ہے. جس نے گذشتہ سال ہی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کوویزاآن ارائیول دینے کی سہولت شروع کی ہے. اب پاکستانی شہری قطرکےائیرپورٹ پر ہی ویزہ درخواست دے کر زیادہ سے زیادہ تین ماہ تک قیام کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں.

پاکستانی پاسپورٹ پر آن ارائیول ویزا دینے والے ممالک کی مکمل لسٹ درج ذیل ہے۔

  1. کمبوڈیا
  2. کیپ وردے
  3. کوموروس
  4. گنی بساؤ
  5. ڈی جی بوٹی
  6. قطر
  7. مڈگاسکر
  8. مالدیپ
  9. موریطانیہ
  10. نیپال
  11. موزمبیک
  12. پیلاؤ
  13. روانڈہ
  14. سامووا
  15. سے شالز
  16. سینی گال
  17. تنرانیہ
  18. صومالیہ
  19. ٹوگو
  20. ایسٹ تیمور
  21. ٹووالو
  22. یوگنڈا
Advertisement

2 Comments

  1. waanowaato county is very beautiful and he is peaceful country


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *