Uk Medical Treatment Visa

میڈیکل ٹریٹ منٹ کیلئے یو کے جانا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس درج ذیل دستاویزات ہونی چاہئیں۔
٭ کسی منظور شدہ سپیشلسٹ ڈاکٹر کا جاری کردہ خط جس میں آپ کی بیماری کی ہسٹری اور کئے گئے علاج کی تفصیلات درج ہوں اور اس میں مزید علاج انگلینڈ میں کرانے کی سفارش کی گئی ہو۔
٭ یوکے میں کسی ہسپتال یا سپیشلسٹ سے رابطہ کا ریکارڈ‘ علاج کیلئے درکار وقت اور اخراجات کی تفصیل۔
٭ آپ کی بیماری سے برطانیہ میں عام لوگ متاثر نہ ہوتے ہوں۔
٭ اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت کے دستاویزی ثبوت۔
٭ کمپنی / محکمہ کی جانب سے چھٹیوں کی منظوری کا لیٹر‘ اپنا کاروبار ہے تو اس کی دستاویزات۔
٭ وزٹ ویزا کیلئے درکار ضروری دستاویزات (جن کا پہلے ذکر کیا جا چکا ہے)۔
جنرل ڈاکٹرز اور ڈینٹل سرجنز کیلئے ویزے
برطانوی حکومت نے ڈاکٹروں کو اپنے میڈیکل سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے کیلئے 6 ماہ کے ویزا کی سہولت دی ہے جو کہ اس دوران خود علاج معالجہ نہیں کر سکیں گے اور نہ ان کو کوئی تنخواہ دی جائے گی۔ ان کی کلینکس کے ساتھ بطور ممبر یا ٹرینی attachment ہو گی تاہم 6 ماہ گزار کر جب وہ برطانوی میڈیکل سسٹم سے واقفیت حاصل کر لیں گے تو ورک پرمٹ کیلئے اپلائی کر سکیں گے۔
مطلوبہ معیار
٭ صرف کوالیفائیڈ ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور ڈینٹل سرجنز ہی اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔
٭ یو کے میں کلینکس کے ساتھ منسلک ہو سکیں‘ بطور ڈینٹل آبزرور کام کر سکیں۔
٭ اپنے تجربہ کے دستاویزی ثبوت پیش کر سکیں۔
٭ ایک بار 6ماہ کی مدت ختم ہونے پر واپس آ جائیں‘ ورک پرمٹ جاری ہونے یا پریکٹس کی اجازت ملنے پر دوبارہ جا سکیں گے۔
نوٹ: اپنی اہلیت جانچنے کیلئے (www.ukba.homeoffice.gov.uk) وزٹ کر سکتے ہیں۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: