جرمنی کا سٹڈ ی ویزا

German study visa
سائنس وتحقیق اور روایتی تعلیم میں جرمنی کی ایک اپنی تاریخ ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کے بعد جرمنی غیر ملکی طلباء کو تعلیم دینے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ کم وبیش 700پاکستانی طلباء اس وقت جرمنی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جرمن تعلیمی اداروں نے انٹرنیشنل طلباء کیلئے فیس میں بھی نمایاں کمی کی ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے جرمن یونیورسٹیاں انتظامی اور سوشل سکیورٹی چارجز بھی 60سے 200یورو تک فی سمسٹر وصول کرتی ہیں۔ طلباء کو ہیلتھ انشورنس بھی کرانا ہوتی ہے جس کا ماہانہ پریمیم 50سے 100یورو تک ہوتا ہے۔
ایجوکیشن میڈیم
جرمنی میں ذریعہ تعلیم جرمن زبان ہے تاہم ہائیر ایجوکیشن کے کچھ کورسز انگریزی زبان میں بھی دستیاب ہیں۔ آپ جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں توپاکستان میں رہتے ہوئے ہی بنیادی جرمن زبان سیکھ لینی چاہئے۔ اس کیلئے سفارتخانے نے “Goethe Institute کو منظور کیا ہوا ہے۔ جرمن تعلیمی ادارے ڈی ایچ ایس لینگوئج ٹیسٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انگریزی میں پڑھائے جانے والے کورسز میں داخلہ کیلئے آپ کو کم از کم ٹوفل کا تحریری امتحان 550پوائنٹس یا کمپیوٹرائزڈ امتحان 213پوائنٹس کے ساتھ پاس کیا ہوا ہو۔ متبادل کے طور پر 6بینڈ کے ساتھ IELTS بھی قابل قبول ہوتا ہے۔
داخلہ کیسے ہو گا؟
جرمن یونیورسٹی میں داخلے کیلئے یہ بات ذہن میں رہے کہ موسم سرما کے داخلوں کیلئے
15 جولائی آخری تاریخ ہوتی ہے جبکہ ستمبر میں کلاس شروع ہوتی ہے۔ موسم گرما کے داخلے 15جنوری تک کئے جاتے ہیں اور کلاسوں کا آغاز اپریل میں ہوتا ہے۔ مذکورہ شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے www.studyingermany.com اور دیگر متعلقہ ویب سائٹس کے ذریعے اپنے کورس کے مطابق یونیورسٹی یا کالج منتخب کریں اور داخلے کیلئے مطلوبہ شرائط جاننے کیلئے اس ادارہ کے ”فارن سٹوڈنٹ آفس“ سے رابطہ کریں۔
ویزا کیلئے درکار دستاویزات
جرمن تعلیمی اداروں میں داخلہ یا اینرولمنٹ ہو جانے کے بعد درج ذیل دستاویزات کے ساتھ ویزا اپلائی کریں جس کے اجراء میں 4سے 8ہفتے تک لگ سکتے ہیں۔
٭ 3مکمل ٹائپ شدہ ویزا فارم (ایمبیسی اور ویب سائٹ پر دستیاب ہیں)۔
٭ 6ماہ تک کارآمد اصل پاسپورٹ۔
٭ ہلکے بیک گراؤنڈ کے ساتھ 4پاسپورٹ سائز تازہ تصاویر۔
٭ کسی جرمن یونیورسٹی کا داخلہ کیلئے “Acceptance Letter” (اصل+دو کاپیاں)۔
٭ امیدوار کا سی وی (اصل+دو کاپیاں)۔
٭ گریجوایشن تک کی تعلیمی اسناد (اصل+دو کاپیاں)۔
٭ تعلیم‘ رہائش اور دیگر اخراجات کیلئے معقول رقم کے انتظام کا ثبوت۔
(اگر آپ سکالرشپ پر ہیں تو اس کا سرٹیفکیٹ منسلک کریں‘ خود اخراجات برداشت کرنے ہیں تو کسی جرمن بینک میں پہلے سال کیلئے کم از کم 7716یورو اس خصوصی شرط کے ساتھ جمع کرانا ہونگے کہ ہر ماہ صرف 643یورو نکلوانے کی اجازت ہو گی)۔
٭ انگریزی یا جرمن زبان کے ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ۔
نوٹ: آپ ذریعہ تعلیم جرمن منتخب کریں اور اس کا ٹیسٹ پاس کیا ہو تو اس کا ویزا افسر ہمیشہ مثبت اثر لیتے ہیں۔

Study in AIOU

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: