پرتگال، ویزا گائیڈ چیپٹر15

پرتگال کے ویزے

پرتگال چونکہ یورپی یونین میں شامل ہے اس لئے شینجن ویزا جاری کرتا ہے جس کےلئے دیگر یورپی ممالک والے رولز اپلائی کئے جاتے ہیں۔
پرتگال کے ویزاکی درخواستیں اب وی ایف ایس گلوبل کے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے دفاترمیں جمع ہو تی ہیں ۔ جس کےلئے درخواست گذار کا خودجانا ضروری ہے جس کیلئے ان کی ویب سائٹ کے ذریعے پیشگی ٹائم لینا ہوتاہے۔ ویزا فارم بھی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈکرتے ہیں۔

ٹورسٹ ویزے کےلئے شرائط

ویزا فارم کے ساتھ درج ذیل کاغذات جمع کرانا ضروری ہیں۔
٭ کم از کم3ماہ کےلئے کارآمد پاسپورٹ+فوٹو کاپی
٭ وائٹ بیک گراﺅنڈ کیساتھ2عدد حالیہ تصاویر
٭ 60یورو کے برابر پاکستانی روپے میں ویزا فیس
٭ جہاں ملازمت کرتے ہیں اس ادارے کا لیٹر جس میں آپ کی سروس کی مدت، عہدہ، تنخواہ اور دورہ کےلئے چھٹوں کی منظوری کا ذکر ہو۔
٭ ہوٹل بکنگ+ فلائٹ بکنگ
٭ اپنے اکاﺅنٹ کی سٹیٹمنٹ، کریڈٹ کارڈ کی فوٹو کاپیاں
٭ کم از کم30ہزار یورو کی ٹریول ہیلتھ انشورنس
٭ اگر آپ کسی رشتہ دار یا دوست سے ملنے جا رہے ہیں تو آپکو سپانسر لیٹر کی ضرورت ہو گی۔
٭ اگر علاج معالجہ کےلئے جانا ہے تو پرتگالی ڈاکٹر یا ہسپتال کا لیٹر اور پاکستانی ڈاکٹر کا جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور میڈیکل ہسٹری بھی ویزا درخواست کےساتھ لگائیں۔
٭ 18سال سے کم عمر کی صورت میں والد/سرپرست کا اجازت نامہ
نوٹ:پر شدہ فارم سمیت تمام دستاویزات کا ایک فوٹو کاپی سیٹ بھی ساتھ جمع کرانا ہو گا۔

بزنس ویزا کےلئے درکار دستاویزات

٭ پاسپورٹ
٭ 2عدد تصاویر
٭ 60یورو ویزا فیس
٭ پرتگالی کمپنی کا دعوتی خط جس میں دورہ کے مقاصد اور دورانیہ بیان کئے گئے ہوں۔
٭ درخواست گذار کی اپنی کمپنی کا تعافی خط جس میں مدت ملازمت، عہدہ، تنخواہ، دورہ کا مقصد، دورانیہ، روانگی کی تاریخ اور واپسی کی گارنٹی دی گئی ہو۔
٭ دورہ کے اخراجات کی ذمہ داری کی معلومات
٭ چیمبر آف کامرس کی رکنیت کا سرٹیفکیٹ
٭ ٹریول ہیلتھ انشورنس
٭ بنک سٹیٹمنٹ(کمپنی اور درخواست گذار)
٭ کانفرنس یا سیمینار میں شرکت کےلئے جانا ہو تو اس کا دعوت نامہ
ٹرانزٹ ویزا:
کسی دوسرے ملک جاتے ہوئے پرتگال کے ایئر پورٹ یا انٹرنیشنل ایریا ٹھہرنا مقصود ہو تو ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنا ہو گا۔ اس کےلئے درج ذیل دستاویزات ضرور ی ہیں۔
٭ ویزا لگا پاسپورٹ
٭ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
٭ 60یورو ویزا فیس
٭ ریٹرن ایئر ٹکٹ
٭ شینجن ممالک کےلئے کارآمد ٹریول ہیلتھ انشورنس

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: