پولینڈ، ویزا گائیڈ چیپٹر18

پولینڈ

پولینڈ وسطی یورپ میں واقع ہے جس کی سرحدیں جرمنی، چیک ری پبلک، سلوواکیہ، یوکرائن اور بیلارس سے ملتی ہیں۔ یہ ایک عیسائی مملکت ہے جو یکم مئی2004ء کو یورپی یونین کا ممبر بنا۔ یہاں پارلیمانی جمہوری نظام حکومت قائم ہے۔ اسکی کل آبادی تقریباً90لاکھ اور رقبہ3,12,000مربع کلو میٹر ہے۔یہاں 93فیصد رومن کیتھولک عیسائی آبادہیں۔100فیصد لوگ تعلیم یافتہ ہیں یعنی مک کا ہر فرد پڑھا لکھا ہے۔ پولینڈ کا دارالحکومت وارسا اور کرنسی زلوٹی(Zloty) ہے جبکہ قومی زبان,,پولش،، کہلاتی ہے۔ پولینڈ ٹرانسپورٹ کے آلات، دھاتیں، کیمیکلز، فیول اینڈ پاور، اشیائے خوردنی اور مشینری برآمد کرتا ہے جبکہ مشینری گاڑیاں، انڈسٹریل کیمیکلز وغیرہ درآمد کئے جاتے ہیں۔ وقت کے لحاظ سے پاکستان سے4گھنٹے پیچھے یعنی پاکستان میں دن کے 12بجے ہوں تو پولیند میں صبح کے8بجے ہوں گے۔

پولینڈ کے ویزے

پولینڈ کے ویزے کیلئے درخواست پولش ایمبیسی اسلام آباد میں جمع ہوتی ہیں اس کا قونصلیٹ جنرل بھی پاکستان میں موجود ہے جو کہ کراچی میں واقع ہے۔
Consulate General of Polnad
6-D, Gizri Lane, Phase IV
DHA, Karachi
Tel:021-35879593,35879594
Fax:021-38579592
Embassy of Poland
Street No.24, Diplomatic Enclave II,
G-5/4,Islamabad. Tel:051-2279491,2279492
Fax:051-2825442
پولش ایمبیسی میں منگل اور بدھ دو ورز صبح9بجے سے12بجے سہ پہر تک ویزادرخواستیں جمع کی جاتی ہیں جس کیلئے امیدوار کا خود حاضر ہونا ضروری ہے۔پراسیسنگ ٹائم15سے30دن کا ہے۔

poland

ٹورسٹ ویزا

سیاحتی ویزے کیلئے ایمبیسی درج ذیل دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کرتی ہے۔
٭ کورنگ لیٹر جس میں دورے کی وجہ اور اپنے کوائف دئیے گئے ہوں۔
٭ اگلے3ماہ تک کارآمد پاسپورٹ
٭ مکمل پرشدہ ویزا فارم
٭ دو عد تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر
٭ بنک سٹیٹمنٹ
٭ کاروباری ادارے یا ملازمت کے کوائف
٭ پولش ادارے یا شہری کا دعوتی خط
٭ ویزا فیس جو کہ ایمبیسی میں جمع ہو گی۔

بزنس ویزا کیلئے قواعد و ضوابط

پولش ایمبیسی کاروباری افراد کو ان شرائط پر بزنس ویزا جاری کرتی ہے۔
٭ درخواست گزار اپنے شہر کے چیمبر آف کامرس کا ممبر ہو۔ انکی لسٹ میں اس ادارے کے نام و پتہ فون نمبر درج ہوں۔
٭ اس کا ادارہ رجسٹرڈ ہو اور انکم ٹیکس ادا کرتا ہو۔
٭ پولینڈ کے ایک یا دو معیاری کاروباری اداروں سے خط و کتاب ہو چکی ہو۔ ضرورت پر نے پر یہ فائل دکھانی ہو گی۔
٭ درخواست گزار کے ادارے کی مالی پوزیشن بہتر ہواور وہ کسی بنک یا مالیاتی ادارے کا مقروض نہ ہو۔

پولینڈ کی شہریت کیسے حاصل کر سکتے ہیں

٭ پولینڈ کی شہریت حاصل کرنے کیلئے کم از کم تین سال سے رہائش پذیر ہونا ضروری ہے۔
٭ آپ کی پولینڈ شہری خاتون سے شادی ہو اور اسے ہر طرح سے خوش رکھتے ہوں۔ میاں بیوی کا سلوک بھی شہریت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
٭ تین سال کے عرصے کے دوران آپ پولینڈ کے کسی قسم کے جرم میں ملوث نہ رہے ہوں اور نہ ہی سزا یافتہ ہوں۔
٭ پولش زبان لکھ اور بول سکتے ہوں۔
٭ پولینڈ کے قانون کے علاوہ رسم و رواج سے بھی واقف ہوں اور پولش ثقافت میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
٭ آمدنی اتنی ہونی چاہئے کہ اپنی بیوی بچوں کے اخراجات آسانی سے پورے کر سکتے ہوں۔
پھر آپ اپنے وکیل کے ذریعے پولینڈ کی عدالت سے شہریت حاصل کرنے کیلئے رجوع کریں۔

آسانی سے شہریت دینے والے ممالک

You may also like...

1 Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: