passport ranking 2021

کرونا کے باعث دنیا بھر میں ایئرپورٹس تقریباً ویران پڑھے ہیں اور بہت سے ممالک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگائے جارہے ہیں مگرجلد یا بدیرآپ کو ائرپورٹس کی وہی گہما گہمی انشاء اللہ پھر سے دیکھنے کو ملے گی۔ مگر جب پابندیاں ہٹائی جائیں گی تو امکان یہی ہے کہ فضائی سفر سے قبل ویکسین کا استعمال لازمی قرار دیا جائے گااورکافی حد تک ایس اوپیز کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ بہرحال آپ کے فضائی سفر میں پھر بھی مین رول ہوگاآپ کے پاسپور ٹ کا۔ جس کی 2021 کی انٹرنیشنل رینکنگ بھی آچکی ہے جوکہ پاسپورٹ رینکنگ کےحوالے سے دنیاکے ٹاپ ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے جاری کی ہے ۔

اب دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟ اگر آپ کا جواب امریکا، برطانیہ یا کوئی اور مغربی ملک ہے تو یہ بالکل غلط ہے کیونکہ اب دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپانیوں کا ہے جس پر وہ 191 ملکوں میں بغیر ویزا یا ائرپورٹ سے اینٹری ویزا لیکرسفر سکتے ہیں۔اس کے بعد سنگاپور دوسرے نمبر پر ہے جس کے شہریوں کو 190 ممالک میں یہ سہولت حاصل ہوتی ہے جبکہ جنوبی کورین پاسپورٹ 189 ممالک کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لگسمبرگ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں جن کے شہریوں کو 188 ممالک یہ سہولت دیتے ہیں۔

187 ممالک کے ساتھ ڈنمارک اور آسٹریا کے پاسپورٹس 5 ویں نمبر پر رہے۔ اس کے بعد چھٹے نمبر پر موجود سوئیڈن، فرانس، پرتگال، نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے پاسپورٹس کے حامل افراد 186 ملکوں میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول پر جاسکتے ہیں۔ساتویں نمبر پر185 ممالک میں یہ سہولت حاصل کرنے والے پاسپورٹس سوئٹزرلینڈ، امریکا، برطانیہ، ناروے، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کے شہریوں کے پاس ہیں، جبکہ یونان، مالٹا، چیک ریپبلک اور آسٹریلیا کے پاسپورٹس اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر رہے۔کینیڈین پاسپورٹ 183 ممالک کے ساتھ 9 ویں جبکہ ہنگری کا پاسپورٹ اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران سب سے زیادہ ترقی متحدہ عرب امارات نے کی ہے جو 2006 میں اس فہرست میں 62ویں نمبر پر موجود تھا لیکن اب اس کا 16 واں نمبر پر ہے۔اس کے برعکس جن ملکوں کے شہریوں کو سب سے کم ملک بغیر ویزا یا آن ارائیول ویزا پر اینٹری دیتے ہیں۔۔ ان میں پہلے اور دوسرے نمبر پر افغانستان اور عراق کے شہری شامل ہیں، جن کو صرف بالترتیب 26 اور 28 ملکوں میں یہ سہولت حاصل ہے، جبکہ شام کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 29 ملکوں میں اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

اب آتاہے ہمارا پیارا وطن پاکستان۔ جوکہ اس فہرست میں نیچے سے چوتھے نمبر پر کھڑا ہے کیونکہ ہمارے گرین پاسپورٹ پرصرف 32 ممالک ہی ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت دیتے ہیں۔ ان میں 9 ممالک ٹوٹل ویزا فری جبکہ 23 آن ارائیول ویزے والے ہیں۔ان کنٹریز کی مکمل فہرست دیکھنے کیلئے ہم نے یہاں لنک دے دیا ہے، آپ اس پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا فری ممالک کی مکمل فہرست

اب رہا سوال کہ پاکستان کا پاسپورٹ گذشتہ ایک سال میں طاقتورہوا یا کمزور۔تو جناب اسی کو غنیمت جانئے کہ ہم ایک سال قبل جہاں کھڑے تھے۔۔اب بھی وہیں پر موجود ہیں۔ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے، کمنٹ کرکے ضرور بتائیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *