italy visa

اٹلی، ویزا گائیڈ چیپٹر6

اطالوی ویزے

اٹلی شینگن ممالک میں شامل ہے جس کے باعث اٹلی جانے والے افراد بآسانی پورا یورپ گھوم سکتے ہیں جس کےلئے ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ صرف پاکستان سے اٹلی کا ویزا لینا ہو گا۔ دیگر شینگن ممالک میں جرمنی‘ ناروے‘ آسٹریا‘ بلجیم‘ فرانس‘ لکسمبرگ‘ ہالینڈ‘ سپین‘ پرتگال‘ یونان‘ سویڈن‘ ڈنمارک‘ فن لینڈ‘ آئس لینڈ‘ پولینڈ‘ اسٹونیا‘ لیٹویا‘ لیتھونیا‘ چیک ری پبلک‘ سلوواکیا‘ سلووینیا‘ ہنگری اور مالٹا شامل ہیں۔

ویزوں کی اقسام

اٹلی کے ویزوں کو 3مین کیٹگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

 مشترکہ شینگن ویزا

یہ ویزا تمام شینگن ممالک کےلئے کارآمد ہو گا جو کہ کسی ایک شخص یا گروپ کی صورت میں بھی جاری ہو سکتا ہے۔ گروپ کےلئے تمام افراد ایک ہی ملک کے باشندے ہوں۔ گروپ ویزا کی مدت 1ماہ تک ہو گی۔ شینگن ویزا کی 3ذیلی اقسام ہےں۔
(i ایئرپورٹ ٹرانزٹ ویزا (ٹائپ A)
(ii ٹرانزٹ ویزا (ٹائپ B)
(iii وزٹ ویزا (ٹائپC )

 محدود علاقائی ویزا (LTV)

یہ ویزا صرف اسی شینگن ملک کےلئے کارآمد ہوتا ہے جس کا نمائندے اسے جاری کرتا ہے یعنی کہ اطالوی ایمبیسی صرف اپنے ملک کےلئے جو ویزا جاری کرتی ہے اس کو LTV کہا جاتا ہے۔
.3 طویل المدتی یا نیشنل ویزا
3ماہ سے زائد عرصہ کےلئے جاری ہونے والا یہ ویزا بھی صرف اٹلی کےلئے ہو گا۔ سٹڈی اور ورک پرمٹ بھی اسی کیٹگری میں شامل ہیں۔
ویزا یپلی کیشن جمع کرانے کا طریقہ:
اٹلی کے ویزا کےلئے درخواستیں وی ایف ایس گلوبل/ فیڈیکس (FedEx) کے ذریعے جمع کی جاتی ہیں جس کے تمام بڑے شہروں میں دفاتر موجود ہیں جو کہ پیر سے جمعہ روزانہ صبح 9سے 12بجے تک ویزا درخواستیں جمع کرتے ہیں۔ ویزا درخواست منظور یا مسترد ہونے کے بعد آپ کو اپنا پاسپورٹ بھی وہیں سے واپس ملے گا۔
نوٹ: یاد رہے کہ ویزا درخواست جمع کرانے کےلئے امیدوار کا خود آنا ضروری ہے جو کہ اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لائے گا تاکہ شناخت ہو سکے۔

Italy Schengen Visa

ویزا فیس

تین ماہ تک کے ویزا کےلئے ویزا فیس 60یورو (تقریباً 6,240روپے) جبکہ 90روز سے زائد مدت کے ویزا کی فیس تقریباً 7800 روپے ہے۔ ایک سے زائد کاغذات کی قانونی تصدیق کی فیس فیملی ملاپ کے کیس میں 10ہزار روپے ہو گی۔ ایک سرٹیفکیٹ ہو تو اس کی فیس 5ہزار وصول کی جائے گی۔ میرج اور برتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی فیس 650 روپے فی سرٹیفکیٹ ہے۔ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق کےلئے 1620روپے جمع کرانا ہوں گے۔ علاوہ ازیں فیڈیکس اپنے سروس چارجز 850روپے الگ سے وصول کرے گی۔ یہ تمام فیسیں ناقابل واپسی ہیں۔

ویزا کے اجراءکےلئے درکار وقت

قلیل مدتی ویزوں کےلئے پراسیسنگ ٹائم 20دن ہے‘ کاغذات کی تصدیق اور قانونی معاملات میں 3ماہ تک لگ سکتے ہیں۔ یہ وقت کیس کی نوعیت اور درخواستوں کی تعداد کے مطابق تبدیل ہوگا۔
ٹریول انشورنس
جتنی مدت اٹلی یا شینگن ممالک میں رہنا ہو‘ اتنی مدت کےلئے کم از کم 30ہزار یورو کی انشورنس کرانا ہوگی جوکہ شینگن ممالک کیلئے منظورشدہ کمپنی سے کرانا ہوگی۔

ٹوریسٹ ویزا

اطالوی ایمبیسی وزٹ کےلئے عموماً ایک ماہ کا شینگن ویزا جاری کرتی ہے اس کے اپلائی کرنے کےلئے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہو گی۔ مکمل درخواست جمع کرانے پر 90روز کے اندر ویزا جاری کر دیا جائے گا۔
٭ مکمل پُر شدہ شینگن ویزا فارم۔
٭ 20دن کا دورہ ہے تو اخراجات کےلئے 5164یورو اور اگر زیادہ دن ٹھہرنے کا پروگرام ہے تو 20658 یورو آپ کے پاس ہونے چاہئیں۔ جس کی بینک گارنٹی جمع کرانا ہو گی۔
٭ ویزے کی مدت کے بعد کم از کم 3ماہ تک کارآمد پاسپورٹ۔
٭ ریٹرن ٹکٹ بمعہ کنفرمیشن+ ہوٹل کی بکنگ۔
٭ دعوتی خط/ سپانسر لیٹر (کسی اطالوی شہری کی جانب سے بھیجا گیا ہو)۔
٭ پاسپورٹ سائز تصویر۔
٭ ویزا فیس کی رسید۔
٭ بینک سٹیٹمنٹ +جائیداد کے کاغذات۔
٭ شادی شدہ ہونے کی صورت میں میرج سرٹیفکیٹ + تصاویر۔
٭ ٹریول انشورنس۔
٭ تمام دستاویزات کا ایک فوٹو کاپی سیٹ۔

Italy visa

ٹرانزٹ ویزا

ٹرانزٹ ویزا اس صورت میں ملتا ہے جب آپ براستہ اٹلی کسی اگلے ملک میں جا رہے ہوں اور امیگریشن افسر کو آپ کی دستاویزات دیکھ کر یقین ہو جائے کہ آپ کو اس ملک میں ضرور انٹری مل جائے گی۔ یہ ویزا ایئرپورٹ پر ہی لگایا جائے گا اور اس کی مدت چند گھنٹے یا چند دن بھی ہو سکتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ کے پاسپورٹ پر اس ملک کا ویزا لگا ہو اور آپ اٹلی کے وزٹ ویزا کی شرائط پر پورا اترتے ہوں۔

وزٹ ویزا برائے بزنس

کاروباری مقاصد کےلئے اٹلی کا دورہ کرنے والوں کو بزنس کیٹگری میں ویزا ملتا ہے۔ اس کےلئے ضروری ہے کہ آپ کسی کاروباری میٹنگ یا معاہدے کےلئے جا رہے ہوں۔ کوئی آلات خریدنے ہوں اور ان کے معائنہ کےلئے جانا مقصود ہو۔ کسی نمائش میں شرکت بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ اس کےلئے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہو گی۔
٭ درخواست جمع کرانے کے بعد کم از کم 6ماہ تک کارآمد پاسپورٹ۔
٭ مکمل پُر شدہ فارم۔
٭ ایک پاسپورٹ سائز تصویر۔
٭ ویزا فیس کی رسید۔
٭ بزنس مین ہونے کا ثبوت (کمپنی/ کاروبار سے متعلق کاغذات)۔
٭ کاروباری ادارے کی رجسٹریشن اور چیمبر آف کامرس کا سفارشی خط۔
٭ ادارے کی پاکستان میں سرگرمیوں کے حوالے سے کاغذات بمعہ اکاﺅنٹ کی تفصیل۔
٭ اطالوی ادارے کی جانب سے دعوتی خط یا سپانسر لیٹر بمعہ خط وکتابت کی تفصیل۔
٭ ایمبیسی سے حاصل کردہ “Specimen” پر امیدوار کی کمپنی یا ادارے کا پروفائل۔
٭ امیدوار کی ذاتی بینک سٹیٹمنٹ۔
٭ اٹلی میں اخراجات کےلئے رقم کا ثبوت (ٹریول چیک‘ کریڈٹ کارڈ یا بینک گارنٹی)۔
٭ سپانسر رہائش فراہم نہیں کر رہا تو ہوٹل بکنگ کے کاغذات۔
٭ ٹریول انشورنس۔
٭ کنفرم ریٹرن ایئر ٹکٹ۔
٭ تمام کاغذات کا ایک فوٹو کاپی سیٹ۔

علاج معالجہ

اٹلی میں میڈیکل کی اعلیٰ قسم کی سہولتیں دستیاب ہیں جس کے باعث دیگر ملکوں سے صاحب حیثیت لوگ علاج معالجے کےلئے وہاں جاتے ہیں۔ اس مقصد کےلئے علاج کی مدت کے مطابق شارٹ اور لانگ سٹے کے ویزے جاری ہوتے ہیں۔ مر یض کی حالت زیادہ خراب ہو تو اس کا خیال رکھنے کےلئے کسی ایک عزیز/ دوست کو بھی ویزا مل سکتا ہے۔ ویزا کےلئے درج ذیل دستاویزات کے ساتھ اپلائی کرنا ہو گا۔
٭ 6ماہ تک کےلئے کارآمد پاسپورٹ۔
٭ مکمل پُرشدہ ویزا فارم۔
٭ ایک پاسپورٹ سائز تصویر۔
٭ ویزا فیس۔
٭ پاکستانی رجسٹرڈ ڈاکٹر کی طرف سے بیماری کی تصدیق اور بیرون ملک علاج تجویز کرنے کا خط۔
٭ اٹلی کے کسی ہسپتال یا کلینک کی طرف سے علاج پر رضامندی کا خط اور 30فیصد اخراجات پیشگی جمع کرنے کی رسید۔
٭ علاج کے دوران اٹلی میں رہائش کے انتظام کے کاغذات۔
٭ علاج اور طعام وقیام کے اخراجات (اگر کوئی ساتھ جائے تو اس کے اخراجات بھی شامل ہوں گے) کےلئے وافر رقم موجود ہونے کا ثبوت۔
٭ ایم او ایف اے (MOFA) کا تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ (یہ سرٹیفکیٹ اطالوی ڈاکٹر بنوا کر بھیجے گا)۔
٭ ٹریول انشورنس / ساتھی کی بھی کم از کم 30ہزار یورو مالیت کی ہیلتھ انشورنس ہو گی۔
٭ ایئر لائن کا کنفرم ریٹرن ٹکٹ۔
٭ تمام کاغذات کا ایک فوٹو کاپی سیٹ۔

سٹڈی ویزا

اطالوی تعلیمی اداروں میں داخلہ ٹیسٹ کے بعد داخلہ ملنے کی گارنٹی پر ہی آپ ویزے کےلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ویزا درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات منسلک کرنا ہوں گی۔
٭ کم از کم آئندہ 6ماہ تک کارآمد رہنے والا پاسپورٹ۔
٭ مکمل پُر کرنے کے بعد دستخط شدہ ویزا فارم۔
٭ ایک پاسپورٹ سائز فوٹو۔
٭ ویزا فیس۔
٭ تعلیمی ادارہ کی جانب سے “Acceptance Certificate”
٭ کالج/ یونیورسٹی کی فیسوں کے علاوہ روزمرہ اخراجات کےلئے 350یورو ماہانہ کے حساب سے رقم کی دستیابی کے ثبوت (بینک گارنٹی یا اکاﺅنٹ سٹیٹمنٹ)۔
٭ اٹلی میں رہائش کے بندوبست کا ثبوت۔
٭ ہیلتھ انشورنس۔
٭ تعلیمی اسناد کی کاپیاں۔

ورک ویزا

سب سے پہلے اٹلی سے ورک پرمٹ منگوائیں گے اس کے بعد ویزا اپلائی کیا جائے گا جس کے اجراءمیں رش کے باعث 3ماہ سے ایک سال تک کا عرصہ بھی لگ جاتا ہے۔ اس کےلئے درج ذیل کاغذات کے ساتھ اپلائی کرنا ہوگا۔
٭ کم از کم آئندہ 6ماہ تک کارآمد پاسپورٹ۔
٭ ویزا فارم مکمل دستخط اور پُر شدہ۔
٭ ایک پاسپورٹ سائز تصویر۔
٭ ورک پرمٹ (اطالوی اتھارٹی “Nolla Osta” سے جاری شدہ)۔
یاد رہے کہ ورک اور سٹڈی ویزوں پر اٹلی جانے والوں کو وہاں جا کر مقامی پولیس ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کر کے رہائشی پرمٹ حاصل کرنا ہو گا۔ اس کے بغیر آپ کا قیام غیر قانونی تصور ہو گا اور آپ کو گرفتار کیا جا سکے گا۔ وزٹ ویزا پر جا کر اٹلی میں کام نہیں کیا جا سکتا لہٰذا ضروری ہے کہ آپ مناسب طریقے سے ورک پرمٹ حاصل کریں اور ورک ویزا پر ہی جائیں۔ اٹلی میں بھی بیروزگاری کی شرح میں پچھلے برسوں سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے باعث لیبر اتھارٹی یورپی باشندوں کو ورک پرمٹ کے اجراءمیں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے تاہم غیر یورپی باشندوں کو بھی ورک پرمٹ جاری ہوتے ہیں مگر ان کی تعداد اب بہت کم ہوتی ہے۔

سپورٹس ویزا

کھیلوں کے عالمی سطح کے مقابلوں میں شرکت کےلئے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔ اس کےلئے ضروری ہے کہ متعلقہ کھیل کی اطالوی فیڈریشن دعوت دے۔ ویزا اپلائی کرنے کےلئے یہ دستاویزات مکمل ہونی چاہئیں۔
٭ پاسپورٹ+ویزا فارم+ ویزا فیس کی رسید+ ایک عدد تصویر۔
٭ جس کھیل کے مقابلے ہیں اس کی اطالوی فیڈریشن کا دعوت نامہ اور ویزا کی سفارش۔
٭ وزارت کھیل اسلام آباد کا تصدیق نامہ۔
٭ اخراجات کی بینک گارنٹی۔
٭ ناقابل منتقلی ریٹرن ایئر ٹکٹ۔
٭ اٹلی میں رہائش کےلئے میزبان کی ذمہ داری کا خط یا ہوٹل بکنگ۔
٭ مندرجہ بالا تمام کاغذات کا فوٹو کاپی سیٹ۔

italy embassy in islamabad

فیملی ملاپ ویزا

یہ ویزا ان پاکستانی شہریوں کو ملتا ہے جن کے قریب ترین رشتہ دار اٹلی میں مستقل رہائش پذیر ہوں اور درخواست گزار کے پاس پہلے سے کارآمد “Nulla Osta”موجود ہو دیگر درکار دستاویزات یہ ہیں۔
٭ پاسپورٹ۔
٭ ایک عدد تصویر۔
٭ ویزا فیس۔
٭ پہلے کاغذات کی تصدیق کےلئے دی گئی درخواست/ فائل نمبر دیں گے۔
دستاویزات کی تصد یق :
دستاویزات کی تصدیق کےلئے مندرجہ ذیل کاغذات جمع کرائیں گے۔
٭ ٹائپ شدہ درخواست برائے تصدیق دستاویزات (نمونہ ایمبیسی سے حاصل کیا جا سکتا ہے)۔
٭ نکاح نامہ انگریزی اور اطالوی زبان میں ٹرانسلیشن کے ساتھ + دو تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں۔
٭ اشٹام پیپر پر بیان حلفی (انگریزی میں بیان ایمبیسی سے حاصل کریں)۔
٭ برتھ سرٹیفکیٹ دونوں زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ (صرف والدین سے ملاپ کے کیس میں)۔
٭ فارم بی (بمعہ ترجمہ)۔
٭ 1عدد تصویر۔
٭ فیڈیکس پر فیس کے ساتھ جمع کرا دیں۔
نوٹ: یاد رکھیں کہ یہ عمل قدرے طویل ہے اور اگلے اقدام کےلئے 4ماہ سے پہلے دستاویزات ملنے تک وقت نہیں ملے گا اس طویل طریقہ کار میں فی الوقت تبدیلی بھی ممکن نہیں ہے۔

ری انٹری ویزا

ایسے پاکستانی جو قانونی طریقے سے اٹلی میں رہ رہے ہوں یعنی کہ رہائشی پرمٹ ہولڈر ہوں اور پرمٹ کھو گیا ہو یا تجدید نہ کرائی گئی ہو تو ان کو دوبارہ جانے کےلئے ری انٹری ویزا کی ضرورت ہو گی جس کےلئے یہ کاغذات درکار ہوتے ہیں۔
٭ پاسپورٹ (جو کم از کم 3ماہ کےلئے کارآمد ہو)۔
٭ ری انٹری ویزا پُر شدہ فارم۔
٭ ایک پاسپورٹ سائز فوٹو۔
٭ ویزا فیس کی رسید۔
٭ رہائشی پرمٹ کھو جانے کی پولیس رپورٹ۔
٭ پرمٹ Expire ہونے کی صورت میں پرانا پرمٹ اور تجدید درخواست کی کاپی۔
٭ تمام دستاویزات کا ایک فوٹو کاپی سیٹ۔
نوٹ: پرمٹ کی تاریخ ختم ہو جائے تو پاکستان روانگی سے قبل اٹلی میں امیگریشن حکام سے سٹیمپ لگوا لی جائے تو پھر واپس اٹلی آنے کےلئے ری انٹری ویزا کی ضرورت نہیں ہو گی۔

5 thoughts on “اٹلی، ویزا گائیڈ چیپٹر6”

  1. Pingback: Bonsia visa information | Visa Guide

  2. Pingback: Easy way to get Italy visa from Pakistan | Visa Guide

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: