آئرلینڈ، ویزا گائیڈ چیپٹر13

آئرش ویزے

پاکستان میں آئرلینڈ کی ویزا درخواستیں جمع کرنے کا اختیار اب وی ایف ایس گلوبل کو مل گیا ہے۔ پاکستانی شہری ویزے کےلئے وی ایف ایس / جیریز کے ویزا ایپلی کیشن سنٹرز میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ یادرہے کہ وہاں جانے سے قبل آپ کو اپوائنٹ منٹ لینا ضروری ہے۔ جس کے لئے وی ایف ایس کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا ۔ فون پر اپوائنٹمنٹ لیا چاہیں تو 0900-07860 پر کال کرسکتے ہیں۔
ویزا درخواستیں پیر تا جمعہ روزانہ صبح9بجے سے دوپہر12:30 بجے تک جمع کی جاتی ہیں جبکہ ویزے کا اجرا ایک ہفتہ میں ہو جاتا ہے۔

ٹوریسٹ ویزا

آئرلینڈ کے ٹورسٹ ویزا کےلئے درج ذیل دستاویزات جمع کرانا ہونگی۔
٭ مکمل پرشدہ ویزا فارم
٭ اصل پاسپورٹ+ مکمل فوٹو کاپی
٭ 4عدد تصاویر
٭ پاکستانی سپانسر کا جاب سرٹیفکیٹ+بنک سٹیٹمنٹ
٭ اپنی چھ ماہ کی بنک سٹیٹمنٹ
٭ شناختی کارڈ کی کاپی
٭ ہوٹل بکنگ
٭ این ٹی این کاپی+جمع شدہ انکم ٹیکس کی رسید
٭ ویزا فیس برائے سنگل انٹری5850/-روپے(ملٹی پل9700/-روپے) کا پے آرڈر
٭ سروس چارجز500/-روپے
نوٹ: ویزا درخواست جمع کرانے کےلئے امیدوار کا خود حاضر ہونا ضروری ہے۔

بزنس ویزا

درج ذیل کاغذات مکمل کرنے کے بعد اپلائی کریں۔
٭ پر شدہ ویزا فارم
٭ امیدوار کی کمپنی کا کورنگ لیٹر
٭ آئرش کمپنی یاشہری کا دعوتی خط(گارڈا کارڈ کی کاپی بھی منگوانا ہو گی)
٭ پاسپورٹ+فوٹو کاپی
٭ کمپنی اور امیدوار کی بنک سٹیٹمنٹ
٭ 4عدد تصاویر(وائٹ بیک گراﺅنڈ)
٭ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
٭ ہوٹل بکنگ+ایئر لائن بکنگ
٭ این ٹی این اور انکم ٹیکس کے کاغذات
٭ ویزا فیس کا پے آرڈر

امیگریشن قوانین

مندرجہ ذیل ممالک کے باشندے بغیر ویزا کے آئر لینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں۔
٭ آسٹریا، بیلجئیم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرنس، جرمنی، یونان، اٹلی، لکسمبرگ، نیدر لینڈ، پرتگال، سپین اور سوئٹزرلینڈ
٭ برٹش پاسپورٹ ہولڈرز جو برطانوی شہری قرار دئیے گئے ہوں۔
مندرجہ ذیل ممالک کی قومیت کے باشندے بغیر ویزا آئرلینڈ جا سکتے ہیں۔
٭ انڈورا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بہامس، باربڈوس، بوٹسوانا، برازیل، برونائی دارالسلام، کینیڈا، کوسٹاریکا، قبرص،چلی، چیک جمہوری، ایل سلواڈور، ایسٹونیا، گوئٹے مالا، نیڈوراس، ہنگری، آئس لینڈ، اسرائیل، جمیکا، جاپان، کوریا، جنوبی ، لٹویا، لیسوتھو، لیسٹنٹائن، لیتھوآنا، ملاوی، ملائشیا، مالٹا، میکسیکو، فوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ٹونگا،
یوروگوائے، ریاستہائے متحدہ امریکہ، ویٹی کن سٹی سٹیٹ، وینزویلا، زمبابوے اور عوامی جمہوریہ چین کے وہ شہری جو ہانگ کانگ میں مستقل رہائش رکھتے ہوں۔

ہیلتھ کارڈ
آئرلینڈ جانے کےلئے دنیا کے کسی ملک کے شہری کو ہیلتھ کارڈ بنوانے کی ضرورت نہیں۔

آئرلینڈ کی شہریت

جو لوگ آئرلینڈ میں مستقل رہائش اختیار کرنا چاہے ہیں انہیں مندرجہ ذیل خصوصیات کا حامل ہونا چاہئے۔
٭ دیگر ممالک کی طرح آئرش عورت سے شادی کرنے پر شہریت نہیں دی جاتی۔
٭ آئرلینڈ کی شہریت حاصل کرنے کا درخواست گذار کم از کم دو سال سے آئرلینڈ میں قانونی طور پر کام کر رہا ہوں، اپنا کاروبار ہو یا تعلیمی پیشے سے تعلق ہو۔
٭ اس عرصہ میں اس نے کوئی اخلاقی جرم نہ کیا ہو، کسی عدالت سے کبھی سزا بطور جرمانہ بھی نہ ملی ہو۔
٭ اپنے رہائشی علاقے میں اچھی شہرت کا مالک ہو۔
٭ کسی بنک یا مالیاتی ادارے کا مقروض نہ ہو۔
٭ کسی آئرش عورت سے شادی کر لی ہو اور اس سے اچھا سلوک رکھتا ہو۔
٭ درخواست گذار کے والدین اور قریبی رشتہ دار آئرش ہوں۔
٭ آئرش قانون کی پابندی کرتا ہو۔
٭ جس ادارے میں کام کرتا ہو اسکی بہترین کارکردگی کی رپورٹ شامل ہو۔
دستاویزات آئرش وکیل کے ذریعہ متعلقہ حکام تک پہنچانے کے بعد کوائف کی پڑتال ہوتی ہے۔ مندرجات درست ثابت ہونے پر اسے آئرش شہریت مل جاتی ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: