Hungary visa in Urdu

Hungary Visa Information in Urdu

ہنگری شینجن ایریا ہے اور پاکستانی شہریوں کو وہاں داخل ہونے کےلئے پیشگی ویزا کی ضرورت ہے جس کےلئے ہنگری کی اسلام آباد میں واقع ایمبیسی پیر تا جمعرات صبح10سے دن12بجے تک درخواستیں جمع کرتی ہے۔ ویزوں کےلئے تمام شینجی رولز اور شرائط لاگو ہیں۔ ایمبیسی کا ایڈریس درج ذیل ہے۔

Advertisement
Advertisement

Embassy of Hungary:
House No.12, Margala Road,
F-6/3, Islamabad
Tel:051-2823353
Fax:051-2825256
ہنگری کی اسلام آباد ایمبیسی ایسٹونیا اور لیتھونیا کے شارٹ سٹے سی ٹائپ ویزوں کےلئے بھی درخواستیں جمع کرتی ہے تاہم لانگ سٹے، ڈی ٹائپ ویزوں کےلئے ان ممالک کے قریبی ملکوں میں واقع سفارتخانوں سے رجوع کرنا ہو گا۔

شینجن ویزوں کی اقسام

ہنگری درج ذیل اقسام کے ویزے جاری کرتا ہے۔

ایئر پورٹ ٹرانزٹ

پاکستانی شہری اگر کسی ایسے ملک جا رہے ہیں جس کے راستے میں ہنگری ہو اور اگلی فلائیٹ میں وقت لگ سکتا ہو تو انہیں ہنگری ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل زون میں داخلے کےلئے ایئر پورٹ ٹرانزٹ ویزا لینا ہو گا جس کی بنیادی شرط یہ ہے کہ آپ کے پاس اس ملک کا ویزا اور ٹکٹ موجود ہوں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔

Hungary visa guide

شارٹ سٹے ویزا

شینجن ایریا میں آزادانہ نقل و حرکت اور90روز تک قیام کےلئے یہ ویزا جاری کیا جاتا ہے۔ یہ سیاحت اور بزنس دونوں مقاصد کےلئے کارآمد ہو گا۔ ایمبیسی انگلش ترجمے کے ساتھ تمام اصل دستاویزات ایک فوٹو کاپی سیٹ کے ہمراہ جمع کرتی ہے۔ درج ذیل دستاویزات کے بغیر ویز درخواست جمع نہیں ہوتی۔
٭ مکمل پر شدہ شینجن ویزا فارم( ہر فیملی ممبر کےلئے الگ فارم استعمال ہو گا)
٭ کم از کم آئندہ3ماہ تک کارآمد پاسپورٹ جس کے کم از کم2صفحے خالی ہوں۔
٭ بنک سٹیٹمنٹ
٭ فرنٹ پوز اور وائٹ بیک گراﺅنڈ والی2تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر
٭ 80یورو ویزا فیس
٭ 30ہزار یورو کی ٹریول میڈیکل انشورنس
٭ اگر کوئی بچہ والدین میں سے ایک کیساتھ سفر کر رہا ہے تو دوسرے کا اجازت نامہ اور نادرا کا ب فارم
٭ سپانسر لیٹر
دورے کے مقاصد ان کاغذات کے ذریعے ثابت کئے جائیں۔
٭ ٹورسٹ کےلئے ٹریول ایجنسی کا لیٹر یا ہوٹل بکنگ
٭ تعلیم یا کسی ٹریننگ کےلئے جانا ہو تو متعلقہ ادارے کا سرٹیفکیٹ اور قیام کے انتظام کی دستاویزات
٭ کاروباری مقاصد کے تحت جا رہے ہیں تو ہنگری کے متعلقہ کاروباری ادارے کا دعوتی خط۔آپ کے ادارے کا رجسٹریشن اور چیمبر آف کامرس کی رکنیت کا سرٹیفکیٹ، ہنگری کے ادارے کےساتھ بزنس کا ریکارڈ
٭ علاج و معالجہ کےلئے جانا ہو تو ہنگری کے ہسپتال کا لیٹر جہاں علاج کرانے کےلئے معاملات طے پائے ہیں۔ لیٹر میں علاج کے اخراجات اور مدت کا اندراج ہو، ایڈوانس جمع کرائے گئے اخراجات کی رسید، پاکستانی ڈاکٹر کا جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جس
میں بیماری کی تفصیلات بیان کی گئی ہوں اور واضح کیاگیا ہو کہ اس بیماری کا پاکستان میں بہتر علاج نہیں ہو سکتا۔
٭ کسی کانفرنس میں شرکت کےلئے جانا چاہتے ہیں تو ہنگری کے آرگنائزر کا دعوت نامہ اور آپ کی رجسٹریشن فیس کی رسید و دیگر ثبوت جمع کرانا ہونگے جس سے ثابت ہو کہ یہ واقعی آپ کا متعلقہ شعبہ ہے اور آپ کی اس میں گہری دلچسپی ہے۔
٭ جس ادارے میں ملازمت کرتے ہیں اس کا ایمپلائمنٹ لیٹر

٭ اخراجات کےلئے رقم کی موجودگی درج ذیل چیزوں سے ثابت کرنا ہو گی۔

(i) ریٹرن ایئر ٹکٹ
(ii) ہوٹل بکنگ یا رہائش کے دیگر انتظامات کے دستاویزی ثبوت
(iii) بنک اور کریڈٹ کارڈز کی6ماہ کی سٹیٹمنٹ
(iv) انکم سر ٹیفکیٹسیلری سلپ
(v) میڈیکل ٹریٹمنٹ ویزے کےلئے بھی علاج معالجہ کے اخراجات کی رقم کی دستیابی کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔

ویزا درخواست مسترد ہونے پر اپیل

٭ اگر ایمبیسی آپ کی درخواست مسترد کر دیتی ہے تو آپ اپیل کرنے یا اعتراضات دور کر کے دوبارہ ویزا اپلائی کرنے کے مجاز ہیں۔ اپیل درخواست مسترد ہونے کے بعد8روز کے اندر ایمبیسی کو جمع کرانا ہو گی۔
٭ اپیل کاڈرافٹ ہنگرین لینگوئج یا انگریزی میں ہونا چاہئے۔
٭ اپیل کی فیس30یورو ہے جو اسی وقت جمع کرانا ہو گی۔
٭ اپیل پر فیصلہ15روز میں کر دیا جاتا ہے۔
٭ اس عمل کے دوران اپنے کیس کی فیور میںمزید دستاویزات فراہم کرنا ہونگی۔
٭ امیدوار کو انٹریو کےلئے بھی ایمبیسی بلایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

1 Comment

  1. Thanks sir . I want to aply visit visa for Italy and Hungary from UAE . Keisy aor kia dastaveezaat chahiye hongy plz thora bata daen ?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *