hong kong

ہانگ کانگ، ویزا گائیڈ چیپٹر16

ہانگ کانگ کی بنیادی معلومات

ہانگ کانگ1947ء سے چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے جو کہ خود مختار ریاست کی حیثیت سے امیگریشن سمیت دیگر معاملات چلاتا ہے۔ اس کا سربراہ چیف ایگزیکٹو کہلاتا ہے جس کے تحت چیف سیکرٹری فار ایڈمنسٹریشن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون اور دیگر کلیدی عہدیدار کام کرتے ہیں۔

ہانگ کانگ کا کل رقبہ1104مربع کلو میٹر اور آبادی تقریباً70لاکھ61ہزار ہے۔ چین کے جنوب مشرقی ساحل کے کنارے دریائے چوچیانگ واقع ہے۔ساؤتھ چائنا سمندر اسکی سرحد سے گزرتا ہے۔ یہاں 98 فیصد چینی باقی دیگر قومیت کے لوگ آباد ہیں۔ سرکاری مذہب بدھ مت ہے جبکہ9فیصد عیسائی، ایک فیصد مسلمان ہیں۔ شرح خواندگی مردوں میں 90فیصد اور عورتوں میں 72فیصد بیان کی جاتی ہے۔

hong kong visa

اسکی آب و ہوا موسم گرما میں گرم مرطوب اور موسم سرما میں سرد خشک ہوتی ہے۔ درجہ حرارت جنوری میں 15 سینٹی گریڈ اور جولائی میں 28سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ وقت میں پاکستان سے3گھنٹے آگے ہے۔ کپڑا، ٹیکسٹائل، یارن، فیبرکس، جوتے، الیکٹرک اور الیکٹرونکس کا سامان گھڑیاں، کھلونے، ریڈی میڈ گارمنٹس اور ریکارڈنگ کا سامنا ایکسپورٹ جبکہ ٹرانسپورٹ کا سامان، خام مال، پٹرولیم وغیرہ امپورٹ کرتا ہے۔ اسکی کرنسی ڈالر ہے جو کہ تجارت کے لحاظ سے دنیا کی آٹھویں بڑی کرنسی قرار دی جاتی ہے۔ ہانگ کانگ فری ٹریڈ، ٹیکسوں کی کم شرح اور مستحکم کرنسی کی وجہ سے دنیا کے بڑے تجارتی مراکز میں شامل ہو چکا ہے۔

ہانگ کانگ کا ویزا

ہانگ کانگ چین کا خودمختار علاقہ ہے جسے سپیشل ٹریٹی کی حثییت حاصل ہے۔اس کی پاکستان میں ایمبیسی موجود نہیں ہے تاہم چائنہ کی ایمبیسی ویزا ایپلی کیشن وصول کرتی ہے۔ چینی ایمبیسی کے مطابق ویزا درخواستیں براہ راست ہانگ کانگ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی میل کی جاسکتی ہیں۔

ویزا فیس

چینی ایمبیسی میں ویزا درخواست جمع کروائیں تو وہاں 3000 روپے ویزا فیس جبکہ 2000 روپے کیمونیکیشن چارجز وصول کئے جاتے ہیں۔

ائیر ٹکٹ

درخواست گذار کیلئے کیتھے پیسیفک ایئر لائن سے بکنگ کرانا ضروری ہوتا ہے اس لئے یہی ائیر لائن ویزے کے حصول میں رہنمائی بھی کرتی ہے۔
Cathay Pacific Airlineکے نمائندے سے کراچی کے فون نمبر 021-35660406 یا ہانگ کانگ کے موبائل نمبر 0085260873402پر رابطہ کر کے بکنگ کرانے کے علاوہ گائیڈ لائن بھی لی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں ہانگ کا نگ میں موجود آپ کا سپانسر بھی وہاں امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں آپ کے لئے وزٹ ویزا اپلائی کرسکتاہے۔

ویزا درخواست بھجوانے کا ایڈریس

Hong Kong Visa Section
Hong Kong Immigration Deppt.
Immigration Towers, 7-Gloucester Road, Wan Chai,
Hong Kong
Tel No:0085-228241212
Fax No:0085-228241133

Also read Canada visa guide ch:3

ٹوریسٹ ویزا

سیاحتی ویزے کیلئے اپلائی کرنے کیلئے درج ذیل دستاویزات بھجوانا ہوں گی۔
٭ ڈائریکٹر امیگریشن ہانگ کانگ کے نام درخواست(کورنگ لیٹر) جس میں دورے کی وجوہات اور پروگرام کی پوری تفصیل بیان کی گئی ہوں۔
٭ ویزا فارم مکمل پر شدہ(دستخط کیساتھ)
٭ 2پاسپورٹ سائز تازہ فوٹو(سفید بیک گراؤنڈ کیساتھ)
٭ کمپیوٹر رائزڈ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
٭ نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این) سرٹیفکیٹ
٭ ذاتی اکاؤنٹ کی6ماہ کی سٹیٹمنٹ
٭ ہوٹل بکنگ کا ثبوت
٭ پاسپورٹ کی فوٹو کاپی(ویزوں والے صفحات کیساتھ)
٭ کیھتے ایئر لائن کا ریٹرن ٹکٹ

نوٹ:

اب ٹوریسٹ ویزاسمیت تمام اقسام کے ویزوں کے لئے سپانسر کی شرط پوری کرناضروری ہے۔ اگر آپ کا کوئی سپانسر نہیں ہے توپاکستان میں یہ تمام ڈاکومنٹس ٹریول ایجنٹس بھی پور ے کرکے کیس اپلائی کروا رہے ہیں۔

بزنس ویزا

بزنس ویزے کیلئے یہ اضافی دستاویزات درکار ہونگی۔
٭ کاروباری ادارے کے لیٹر پیڈ پر ڈائریکٹر امیگریشن کے نامVisa Request Letter
٭ کاروباری اکاؤنٹ کی سٹیٹمنٹ
٭ چیمبر آف کامرس کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
٭ کریڈٹ کارڈز کی فوٹو کاپیاں
٭ ہانگ کانگ کے کسی ادارے کا انوی ٹیشن لیٹر

اہم معلومات

ہانگ کانگ کا امیگریشن ڈیپارٹمنٹ آپ کے پروگرام کی نوعیت اور کاغذات کی بنیاد پر ایک سے تین ماہ تک کا ویزا جاری کرتا ہے جس پر14 سے30روز تک وہاں قیام کیا جا سکتا ہے۔ اپلائی کرنے کے بعد6 سے8 ہفتے میں ویزا درخواست کا فیصلہ ہو گا۔ اس لئے اسی مدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔

hong kong work visa

ہانگ کانگ کا ورک ویزا

ہانگ کانگ میں کام کرنے کے لئے ورک پرمٹ وہاں موجود ایمپلائر ہی اپلائی کرتا ہے۔ وہ آپ سے تمام متعلقہ ڈاکومنٹس منگو ا کر اپنے ادارے کی ڈیمانڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرواتاہے۔ جس پر چھ ماہ کے اندر ورک پرمٹ جاری ہوجاتاہے۔ اس کے لئے آپ کو ہانگ کانگ میں رہائش پذیر کسی عزیز رشتہ دار کے ذریعے یاپھر آن لائن ہی رابطہ ممکن ہوتاہے۔ ورک پرمٹ پہلے ایک سال کا ہوگا جو کہ ایمپلائر کی رضامندی سے ری نیو ہوتا رہے گا اور آپ سات سال بعد مستقل رہائشی ویزے یعنی کہ پی آر کے اہل ہوجائیں گے۔ ورک پرمٹ پر کم ازکم ماہانہ سیلری سات ہزار ہانگ کانگ ڈالر ہوتی ہے۔

ڈومیسٹک ہیلپر ویزا

ہانگ کانگ کے لوگ گھریلو ملازمین عموماً بیرون ممالک سے منگواتے ہیں۔ اس کیٹیگری کا ورک پرمٹ قدرے آسانی سے جاری ہوجاتاہے۔ یہ پہلی بار ایک سال کا ہوگا جوکہ سالہا سال تک قابل تجدید ہوتاہے بشرطیکہ آپ کا ایمپلائر آپ کو رکھنا چاہے۔ تاہم اس کیٹیگری میں پی آر کبھی بھی نہیں ملتی۔ آپ کو ایک ریذیڈنٹ کارڈ بھی ملتا ہے جس پر اپنے ملک آنے جانے کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ ڈومیسٹک ورکرز کی ماہانہ سیلری تین سے چار ہزار ہانگ کانگ ڈالر تک ہے۔

Also read USA chapter: 1

ہانگ کانگ کے شہری سے شادی

ٓآپ ہانگ کانگ کے کسی شہری یا پی آر ہولڈ ر سے شادی کریں تو شروع میں ایک سال کا ریذیڈنٹ پرمٹ جاری ہوتاہے جس کی تجدید ہوتی رہتی ہے۔ اس پر آپ روزاول سے ہی کوئی بھی کام کرسکتے ہیں تاہم پی آر اب نئے رولز کے تحت سات سالہ مدت پوری کرنے پر ہی دی جارہی ہے۔

چونکہ یہ ہانگ کانگ میں کام کرنے کا آسان طریقہ معلوم ہوتاہے لہذا پاکستان میں بہت سے ایجنٹ ہانگ کانگ میں موجود اپنے نیٹ ورکس کے ذریعے پیپر میرج کا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتٰی کہ وہ ادائیگی اقساط کی صورت میں بھی کرواتے ہیں۔ کچھ رقم پاکستان میں لیں گے اور بقیہ وہاں موجود سپاؤز منتھلی کی صورت میں لیتا یا لیتی رہے گی۔ عملی طور پر دیکھیں تو یہ کام پایہ تکمیل تک کم ہی پہنچتاہے کیونکہ چند ماہ بعد ہی بلیک میلنگ کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع ہوجاتاہے بصورت دیگر شادی ٹوٹ جائے گی اور آپ کو واپس گھر آنا پڑ جائے گا۔

1 thought on “ہانگ کانگ، ویزا گائیڈ چیپٹر16”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: