یونان، ویزا گائیڈ چیپٹر10

یونان کے ویزے

پاکستان میں یونان کی ایمبیسی درج ذیل قسم کے ویزے جاری کرتی ہے۔
قلیل المدتی قیام کے ویزے (Short Stay Visas)
(i ایئرپورٹ ٹرانزٹ ویزا (ٹائپ اے)۔
(ii ٹرانزٹ ویزا (ٹائپ بی)۔
(iii وزٹ ویزا شینگن (ٹائپ سی)۔
(iv بزنس ویزا (ٹائپ سی)۔

طویل المدتی قیام کے ویزے

اس کیٹگری کے ویزوں کو نیشنل ویزے کہا جاتا ہے اور ان میں درج ذیل اقسام شامل ہیں۔
(i سٹوڈنٹ ویزا (ٹائپ ڈی)۔
(ii ورک پرمٹ ویزا (ٹائپ ڈی)۔
(iii فیملی ملاپ ویزا (ٹائپ ڈی)۔

ویزا کےلئے کہاں اپلائی کریں گے؟

یونان کی ایمبیسی (اسلام آباد) براہ راست ویزا درخواستیں جمع کرتی ہے جس کےلئے پہلے وقت (Appointment) لینا ضروری ہے۔ grcon.isl@mfa.gr پر ای میل کر کے وقت لے سکتے ہیں تاہم ای میل میں اپنا پورا نام‘ اپلائی کرنے والے افراد کی تعداد، پاسپورٹ نمبرز‘ موبائل فون نمبر سمیت وزٹ کی نوعیت اور دورانیہ/ مدت لکھنا مت بھولئے۔ ان کوائف کے بغیر اپوائنٹمنٹ نہیں رکھی جائے گی۔
وقت ملنے پر امیدوار خود سفارتخانے جائے گا جہاں قونصلر سیکشن میں اس کا مختصر انٹرویو ہو گا اور تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ویزا درخواست جمع کی جائے گی۔ ویزا فیس بھی اس وقت لی جائے گی جو کہ شارٹ سٹے ویزے کےلئے 60یورو مقرر ہے جو کہ ناقابل واپسی ہے۔
اہم نوٹ: سندھ کے رہائشی جن کو کراچی اسلام آباد سے زیادہ نزدیک ہے وہ یونان کے شینگن ویزا کےلئے کراچی میں اٹلی کے قونصلیٹ جنرل میں اپلائی کر سکتے ہیں جس کے پاس یونان کے ویزا کے معاملات ڈیل کرنے کے مکمل اختیارات ہیں۔ اسلام آباد ایمبیسی اور کراچی کے ایڈریس درج ذیل ہیں۔

Embassy of Greece in Pakistan
H-33A, School Road, F-6/2
Islamabad. Ph: 051-2822558 (5 lines)
Fax: 051-8358985, 2825161
Italian General Consulate in Karachi
85 Old Clifton Road, Karachi
Ph: 021-5870031
Fax: 021-5870134

ویزا ملنے کے بعد

پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر چسپاں ہونے کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ آپ ہر صورت یونان میں داخلے کا حق رکھتے ہیں۔ یونان کے ایئرپورٹ پر آپ کو ایک انٹرویو سے گزرنا ہو گا جس کے بعد امیگریشن حکام کے مطمئن ہونے پر ہی انٹری ملے گی۔ درج ذیل صورتوں میں امیگریشن حکام آپ کو ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج سکتے ہیں۔
(i ناپسندیدہ افراد میں نام رجسٹرڈ ہو۔
(ii آپ کا یونان میں داخلہ عوام کی سکیورٹی یا صحت کو کسی طرح متاثر کرتا ہو۔
(iii پاسپورٹ اور دستیاب دستاویزات سے یہ یقین نہ ہوتا ہو کہ آپ ویزا کی مدت کے ختم ہونے پر واپس آجائیں گے۔
(iv جس مقصد کےلئے یونان رہنے آئے ہیں اس کےلئے سپیشل رہائشی پرمٹ کی ضرورت ہو اور آپ کے پاس وہ موجود نہ ہو۔
(v اپنے یونان آمد کے مقصد کو دلائل اور کاغذات سے ثابت نہ کر سکیں یا مطلوبہ اخراجات کےلئے رقم کا انتظام مشکوک نظر آئے (ان دونوں صورتوں میں یونانی رہائشی جو سپانسر کر رہا ہے وہ فوری ذمہ داری بھی لے سکتا ہے)۔

 ویزادرخواست مسترد ہونے پر اپیل کا امکان

یونانی امیگریشن قوانین کے تحت ایمبیسی ویزا درخواست مسترد کر دے تو دلائل دینے یا وجوہات کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے یعنی کہ اپیل نہیں کی جا سکتی تاہم درج ذیل امیدواروں کو اپیل کا حق حاصل ہے۔
٭ یونانی شہری کے رشتہ دار (فیملی ممبرز)۔
٭ یورپی یونین میں شامل ملک کے شہری کے فیملی ممبرز۔
٭ ایسے امیدوار جن کی انٹری‘ رہائش اور ملازمت کا کمیونٹی لاءکے مطابق انتظام ہو۔
٭ تسلیم شدہ مہاجرین اور ان کے اہلخانہ۔

وزٹ ویزا

سیاحت‘ عزیز واقارب سے ملنے اور دیگر ٹھوس وجوہات پر یونان کا 90روز تک کا شینگن وزٹ ویزا مل سکتا ہے اس کےلئے سپانسر شپ ضروری ہے۔ پہلے کسی شینگن یا یورپی یونین کے ممبر ملک کا ویزا لگا ہو تو آسانی سے ویزا جاری ہو جاتا ہے تاہم پہلی بار اپلائی کر رہے ہوں اور مکمل دستاویزات کے ساتھ اپلائی کریں تو بھی ویزا مل جاتا ہے۔ اس کےلئے مطلوبہ دستاویزات یہ ہیں۔
٭ کم از کم آئندہ 3ماہ کےلئے کارآمد پاسپورٹ۔
٭ ایمبیسی میں ذاتی حاضری اور انٹرویو کےلئے ضرور جانا پڑے گا۔
٭ 2 عدد تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر۔
٭ اگر آپ کسی رشتہ دار یا دوست سے ملنے یونان جانا چاہتے ہیں تو یونانی پولیس سے تصدیق شدہ دعوت نامہ اور دوست کے رہائشی پرمٹ کی کاپی۔
٭ سپانسر سے رشتہ کے ثبوت کےلئے برتھ / میرج سرٹیفکیٹ۔
٭ جس کمپنی / محکمے/ تنظیم / ادارے میں آپ کام کر رہے ہیں وہاں کا ریفرنس لیٹر‘ سیلری سلپس اور چھٹیوں کا سرٹیفکیٹ اگر اپنا کاروبار ہے تو اس کی رجسٹریشن اور ٹیکس کے کاغذات۔
٭ یونان کی کنفرم ریٹرن ہوائی ٹکٹ۔ ٭ یونان میں قیام کےلئے ہوٹل کی بکنگ۔
٭ اصلی اور تازہ ترین بنک سٹیٹمنٹ جس پر بنک کا پتہ‘ ٹیلیفون نمبر اور 2بنک افسروں کے دستخط موجود ہوں۔ آمدنی کا گوشوارہ اور 30ہزار یورو کی ہیلتھ انشورنس بھی درکار ہو گی جبکہ ٹریول چیکس اور کریڈٹ کارڈ آپ کی اپنی مرضی پر منحصر ہے۔

ٹریول ہیلتھ انشورنس

شینگن ممالک نے شارٹ سٹے ویزوں کےلئے کم از کم 30ہزار یورو مالیت کی ہیلتھ انشورنس لازمی قرار دی ہے جو کہ صرف منظور شدہ کمپنی سے ہی کرائی جائے تو قابل قبول ہے۔ منظور شدہ انشورنس کمپنیوں کی فہرست درج ذیل ہے۔

1. AIG
102, First Floor, Gulistan House
Fazal-e-haq Road, Blue Area
Islamabad. Ph: 051-111-111-244
نوٹ: یہ کمپنی 6 ماہ سے چھوٹے بچوں 80 سال سے زائد عمر کے افراد کی انشورنس نہیں کرتی۔
2. Eaglet Services Int.
14, block 12-C,
Jinah Super Market, F-7 Markaz, Islamabad.
Ph: 051-2650232 / 2651231
نوٹ: یہ کمپنی صرف 74سال تک کے افراد کی انشورنس کرتی ہے۔
3. ACE
6th Floor, NIC Building, Abbasi Shaheed Road,
Off. Shahra e Faisal, Karachi.
Ph: 0800-54321 (Toll Free) and 021-111-789-789
نوٹ: یہ کمپنی 21سے 65سال تک کے افراد کی انشورنس کرتی ہے۔
4. IGI
First Floor, 52-West Waheed Plaza,
Blue Area, Islamabad.
Ph: 051-2277355
نوٹ: اس کمپنی سے 75سال تک کے لوگ انشورنس کرا سکتے ہیں۔
5. UIC
5th Floor, Nizam Chambers,
Mohammad Gulistan House,
Fazal Haq Road, Blue Area, Islamabad
Ph: 051-2802446-9
402, 4th Floor, Shahrah e Fatima Jinnah,
Lahore.
Ph: 042-6361471
6. Adam Jee Insurance Company Limited
1-D Rehmat Plaza,
Blue Area, Islamabad
Ph: 111-610-610
عمر کی حد: 85سال
7. Askari General Insurance Co. Ltd
4th Floor, AWT Plaza,
The Mall, Rawalpindi.
Ph: 051-2279565, 2270471-3
عمر کی حد: 85 سال
8. Century Insurance Company Limited (CICL)
H.No.19, Street 88, G-6/3,
Embassy Road, Islamabad
Ph: 051-2876211, 2274582, 2274583
عمر کی حد: 85 سال
9. PICIC Insurance Limited
Pakistan Industrial Credit Investment Corporation
PICIC is under written by MAPFRE, Spain,
11-West Jinnah Avenue,
Blue Area, Islamabad.
Ph: 051-2870613-14
81 سے 85 سال کے افراد سے ڈبل پریمیم لیا جاتا ہے۔
10. The Universal Insuracne Co. Ltd.
D.G.M Office, 3rd Floor, Waheed Plaza,
52-W Jinnah Avenue,
Blue Area, Islamabad.
Ph: 051-2277555, 2277556
عمر کی حد: 75سال
11. EFU General
EFU House, M.A. Jinnah Road,
P.O.Box 5005 Karachi.
Ph: 021-2313471-90
12. Atlas Insurance
2nd Floor, Federation House,
Shahrahe Firdousi, Clifton, Karachi.
Ph: 021-5369471-4
13. New Jubilee Insurance (NJI)

26-D, 1st Floor, Kashmir Plaza,
Jinnah Avenue, Blue Area, Islamabad.
Ph: 051-2270365-7, 2801059-60, 2270275-6
14. Takaful Pakistan Ltd.
2nd & 3rd Floor, Dadex House,
34-A/1, Block-6, P.E.C.H.S,
Shahrah e Faisal, Karachi.
Ph: 021-111-875-111

بزنس ویزا

کاروباری مقاصد کےلئے یونان جانا ہو تو آپ کا کسی یونانی کاروباری ادارے‘ کمپنی یا پارٹی سے لین دین ہو یا کم از کم اس کےلئے خط وکتابت ہوئی ہو اور وہ آپ کو یونان آنے کی دعوت دے۔ اس کیٹگری کے ویزا کےلئے آپ کا بزنس مین ہونا ضروری ہے تاہم کسی کمپنی کے نمائندے کے طور پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ بزنس ویزا کےلئے درج ذیل دستاویزات اور اہلیت کی ضرورت ہے۔
٭ کم از کم 3ماہ کےلئے قابل استعمال پاسپورٹ + پرانا پاسپورٹ اگر موجود ہو۔
٭ مکمل پُر شدہ ویزا فارم۔
٭ ایمبیسی میں انٹرویو اور درخواست جمع کرانے کےلئے ذاتی حاضری۔
٭ ویزا فیس جمع کرانے کی رسید۔
٭ متعلقہ یونانی کمپنی کا اصل دعوتی خط جو کہ یونانی زبان میں ہو‘ اس میں دورے کا مقصد اور مدت بیان کی گئی ہو اور کمپنی ایمبیسی کو براہ راست ارسال کرے۔
٭ یونانی کمپنی کے ساتھ خط وکتابت کا ریکارڈ۔
٭ امیدوار کی 2عدد تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر۔
٭ امیدوار پاکستانی کمپنی کا نمائندہ ہے تو کمپنی کا لیٹر جس میں عہدہ‘ تنخواہ اور دورے کا مقصد بیان کیا ہو۔
٭ کاروبار کا مالک خود جا رہا ہے تو کمپنی کی رجسٹریشن اور ٹیکس کے کاغذات (بطور ثبوت ملکیت)۔
٭ ناقابل منتقلی ریٹرن ایئر ٹکٹ (جو صرف پاکستان میں قابل واپسی ہو)۔
٭ 30ہزار یورو مالیت کی ٹریول ہیلتھ انشورنس۔
٭ ہوٹل میں بکنگ کے کاغذات۔
٭ دورہ کے اخراجات کےلئے معقول رقم کے بندوبست کا ثبوت۔

اس مقصد کےلئے کمپنی کی چیمبر آف کامرس میں رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ‘ کمپنی کے انٹرنیشنل بزنس کے کاغذات یعنی کہ ایکسپورٹ کے انٹری اور شپنگ کے بل وغیرہ‘ امیدوار اور کمپنی کی بنک سٹیٹمنٹس جو کہ دو بنک افسروں کے دستخط کے ساتھ ہوں‘ انکم سٹیٹمنٹ یا سیلری سٹیٹمنٹ‘ ٹریول چیکس اور کریڈٹ کارڈ کی کاپیاں بھی ویزا درخواست کے ساتھ لگائی جا سکتی ہیں مگر نقدی رقم آپ کی مالی پوزیشن ثابت نہیں کر سکے گی۔
نوٹ: ویزا اپلائی کے بعد 2سے 4ہفتوں کے دوران آپ کے ویزا کا فیصلہ ہو جائے گا لہٰذا ویزا کےلئے اپنے طے شدہ پروگرام سے کم از کم ایک مہینہ پہلے اپلائی کریں تاکہ آپ کا شیڈول متاثر نہ ہو۔

سٹوڈنٹ ویزا

کسی ملک میں حصول تعلیم کےلئے جانا ہو تو سب سے پہلا اور بنیادی کام اپنے مطلوبہ کورس کے مطابق تعلیمی ادارہ کا انتخاب ہوتا ہے اس کے بعد داخلہ کےلئے اس ادارہ کے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس آفس سے رابطہ کر کے مطلوبہ اہلیت اور واجبات وغیرہ معلوم کئے جاتے ہیں۔ یونانی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ذریعہ تعلیم یونانی (Greek) زبان ہے لہٰذا اس میں مہارت ضروری امر ہے۔ یونانی زبان میں کوئی کورس کرنا ضروری ہے۔ قونصلر سیکشن میں انٹرویو بھی یونانی زبان میں لیا جائے گا تاکہ آپ کی مہارت کو جانچا جا سکے۔ مزید برآں اپنے منتخب کردہ تعلیمی ادارے میں داخلہ یا انرولمنٹ ہونے پر (Acceptance Letter) منگوائیں گے جس کے ملنے پر ویزا اپلائی کیا جائے گا۔ اس کےلئے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہو گی۔
٭ مکمل پُر شدہ ویزا فارم۔
٭ کم از کم ایک سال کےلئے کارآمد پاسپورٹ۔
٭ 2عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر۔
٭ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ (دفتر خارجہ سے تصدیق شدہ)۔
٭ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ (دفتر خارجہ سے تصدیق شدہ)۔
٭ اصل تعلیمی اسناد اور ڈگریاں (محکمہ تعلیم اور دفتر خارجہ سے تصدیق شدہ)۔
٭ یونانی تعلیمی ادارے کی طرف سے داخلہ دینے کا (Acceptance Letter)۔
٭ یونانی زبان (Greek) میں حاصل کردہ ڈپلومہ / سرٹیفکیٹ۔
٭ ویزا فیس ادائیگی کی رسید۔
٭ تعلیمی‘ رہائشی ودیگر اخراجات کےلئے معقول رقم کے بندوبست کا ثبوت۔
اس کےلئے ذاتی‘ والد یا اکاﺅنٹ کی سٹیٹمنٹ‘ جائیداد کے ملکیتی کاغذات وغیرہ ساتھ لگائیں۔
٭ اگر یونان میں رہائش پذیر کوئی رشتہ دار یا دوست اخراجات برداشت کر رہا ہے تو اس کا بیان حلفی بمعہ رہائشی پرمٹ / پاسپورٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کرایا جائے۔

فیملی ملاپ کا ویزا

یونانی شہری یا وہاں کم از کم دو سال سے قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اپنے قریبی رشتہ دار کو اپنے ساتھ رکھنے کےلئے بلا سکتے ہیں جس کےلئے فیملی ملاپ کا ویزا جاری ہو گا۔ میاں بیوی کےلئے درج ذیل دستاویزات ویزا درخواست کے ساتھ لگا کر اپلائی کریں گے۔
٭ اصل نکاح نامہ (وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ)۔
٭ پہلے شوہر یا بیوی کو طلاق دی ہو تو تصدیق شدہ طلاق نامہ۔
٭ اصل برتھ سرٹیفکیٹ (دفتر خارجہ سے تصدیق شدہ)۔ ٭ دفتر خارجہ سے تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ۔
٭ دفتر خارجہ سے تصدیق شدہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ۔
٭ شادی کی تصاویر۔
٭ ایک سال کےلئے کارآمد پاسپورٹ۔
٭ 2پاسپورٹ سائز تازہ فوٹو۔
٭ مکمل پُر شدہ درخواست فارم۔
٭ بچہ بھی ساتھ ہو تو اس کا ب فارم + جنم پرچی (تصدیق شدہ)۔
٭ یونان میں رہائش پذیر رشتہ دار (میاں/ بیوی) کے رہائشی پرمنٹ یا پاسپورٹ کی فوٹو کاپی۔
٭ یونان میں رہائش پذیر رشتہ دار (میاں/ بیوی) کا اخراجات برداشت کرنے کا حلف نامہ۔
نوٹ: تمام کاغذات اصل جمع ہوں گے اور اردو میں ہونے کی صورت میں دفتر خارجہ کا تصدیق شدہ انگریزی ترجمہ بھی ساتھ جمع کرانا ہو گا۔ ایمبیسی رشتہ داروں سے متعلق کاغذات کو لیگل ایکسپرٹ سے چیک کراتی ہے جس کی 12ہزار روپے فیس امیدوار نے ہی ادا کرنا ہوتی ہے۔

طریقہ کار

یونان میں مقیم رشتہ دار وہاں متعلقہ اتھارٹی کے سامنے درخواست کرے گا جو کہ ضروری کارروائی کے بعد کیس پاکستان میں اپنی ایمبیسی کو بھیجے گی جس پر ایمبیسی متعلقہ افراد کو کال کرتی ہے تاکہ ویزا اپلائی کر سکیں۔ اس سارے عمل میں 3سے 4ماہ تک کا وقت لگتا ہے لہٰذا اپنا شیڈول اسی حساب سے ترتیب دیں۔

ورک پرمٹ

یونان میں ملازمت کرنے کےلئے ویزا درکار ہو تو اس کےلئے ورک پرمٹ حاصل کرنا ہو گا جس کےلئے یونان میں مقیم آجر (فرم کا مالک) آپ کے مکمل کوائف کے ساتھ METAKLISI کےلئے اپلائی کرے گا یہ یونانی حکام کی طرف سے کسی غیر ملکی ملازم کو بلوانے کا اجازت نامہ ہوتا ہے جس کے اجراءکے بعد اس کی کاپی ایمبیسی کو بھیجی جاتی ہے۔ اس کے ملنے پر آپ ایمبیسی سے وقت لے کر ویزا اپلائی کریں گے جس کےلئے یہ دستاویزات ساتھ لگائیں گے۔
٭ اصل پاسپورٹ (کم از کم 6ماہ کےلئے قابل استعمال ہو)۔
٭ دفتر خارجہ سے تصدیق شدہ پولیس کریکٹر اور میڈیکل سرٹیفکیٹس۔
٭ دفتر خارجہ سے تصدیق شدہ اصل برتھ سرٹیفکیٹ۔
٭ 3ماہ کی ٹریول ہیلتھ انشورنس۔
٭ ویزا درخواست فارم مکمل پُرشدہ۔
٭ دو پاسپورٹ سائز تصاویر۔
٭ ویزا فیس 375یورو جمع کرانے کی رسید۔
٭ یونان سے جاری شدہ اجازت نامہ۔
شروع میں مدت معاہدہ کے مطابق ایک سال کا ویزا جاری ہو گا اور بعد ازاں یونان میں رہتے ہوئے ہی ورک پرمٹ میں توسیع ہوتی رہے گی۔ اس دوران آپ ہر قسم کے لڑائی جھگڑے اور قانون کی خلاف ورزی سے اجتناب برتیں تاکہ ڈی پورٹ نہ کیا جا سکے اور جب مستقبل میں مستقل رہائشی پرمٹ کےلئے درخواست دیں تو کوئی مسئلہ نہ بنے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: