کینیڈ ین امیگریشن بذریعہ ایکسپریس انٹری

ایکسپریس انٹری:

کینڈین حکومت نے امیگریشن کے خواہشمند غیر ملکیوں کو سالہا سال تک لٹکانے کے بجائے اب مہینوں میں مستقل سکونت دینے کا پروگرام شروع کررکھا ہے جسے ایکسپریس انٹری کہتے ہیں۔
اس میں CANADA EXPRESS ENTRY COMPREHENSIVE RANKING SYSTEM
یعنی سی آرایس متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت تمام امیدواروں کو ان کی عمر، تعلیم، لینگوئج میں مہارت، جاب آفر اورتجربے وغیرہ کی بنیاد پر پوائنٹ دیئے جاتے ہیں اور نمایاں پوائنٹس حاصل کرنے والے امیگریشن کیلئے اپلائی کرنے کے حقدارٹھہرتے ہیں۔ کینیڈا جاب بینک کے ذریعے موزوں جاب تلاش کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔اس پروگرام میں پیشوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔آپ اپلائی کرنے سے قبل cic.gc.ca پرجاکرپروفیشنز کی لسٹ میں اپنا پیشہ ضرور چیک کرلیں۔
ایکسپریس انٹری میں پوائنٹس کی تقسیم
کمپری ہینسیو رینکنگ سسٹم کے تحت کل نمبر1200 ہیں جن کی تقسیم اس طرح کی گئی ہے۔ عمر:100پوائنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میاں بیوی کے اکٹھے اپلائی کرنے پر: 110
تعلیم:140 پوائنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اکٹھے اپلائی کرنے پر:150
انگریزی یا فرنچ میں مہارت:150پوائنٹ۔۔۔۔۔۔۔اکٹھے اپلائی کرنے پر:160
کینیڈامیں جاب کا تجربہ:70 پوائنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اکٹھے اپلائی کرنے پر:80
ملازمت کی آفر:600 پوائنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سکل ٹرانسفر اہلیت:100پوائنٹ
صوبوں کے نامزد افراد:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔600 اضافی پوائنٹ
ایکسپریس انٹری کے تحت اپلائی کرنے کا طریقہ
آن لائن اپلائی کرنے سے پہلے تمام متعلقہ دستاویزات اپنے پاس رکھ لیں۔ اب ویب سائٹ cic.gc.ca کھولیں اور "ایکسپریس انٹری" کے پیج پر جاکر "اپلائی" پر کلک کریں اور وہاں دی گئی ہدایات کے مطابق فارم فل اپ کریں۔ اس کی کوئی فیس نہیں ہے۔ کامیابی سے فارم پر کرنے پر آپ کو ریفرنس نمبر دیا جائے گا۔ اس کے بعد ایک ماہ کے اندر کینیڈا جاب بینک www.jobbank.gc.ca میں اس کا ریفرنس نمبراینٹرکرکے وہاں موجود موزوں ملازمتوں کے لئے اپنا پروفائل ڈالیں گے۔ اب امیدوار کو سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن ویب سائٹ پر نظر رکھنا ہوگی۔ جہاں پر ایکسپریس انٹری پول کا اعلان کیا جاتاہے۔ اس پو ل میں نام آنے پر امیدوار فیڈرل سکلڈ ورکرز پروگرام، فیڈرل سکلڈ ٹریڈرز یا صوبوں کے نامزدپروگرام کے تحت شہریت کے لئے اپلائی سکیں گے۔
ایکسپریس انٹری
ایکسپریس انٹری پول میں نام آنے کے بعد:
اب امیدوار پہلے سے رائج تین کیٹگریز کے تحت امیگریشن کیلئے اپلائی کریں گے۔
cic.gc.caویب سائٹ پر Forms and Guide سیکشن میں جائیں یہاں پر آپ کو Forms outside Canada کو کلک کرنا ہے۔ آپ کے سامنے مختلف اقسام کے Application Forms کے لنک آ جائیں گے۔ آپ کو ان میں سے 4 اقسام کے Forms کی ضرورت ہے۔
1 ). سکلڈ ورکرز کیلئے 2 صفحات پر مشتمل بنیادی درخواست فارم جس پر آپ اور آپ کے خاندان کے افراد کی تصاویر کیلئے جگہ بھی موجود ہے۔ یہ فارم صرف Principal Applicant کو ہی بھرنا ہوتا ہے۔
.2). بیک گراونڈ فارم آپ کے شریک حیات اور 18سال سے زائد بچوں کو بھرنا ہوتا ہے۔
.3 ). ایڈیشنل فیملی انفارمیشن فارم آپ‘ آپ کی شریک حیات اور آپ کے 18سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھرنا ہے۔
.4). Federal Skilled Worker۔ Economic Classes کے ٹائٹل والا فارم صرف آپ یعنی Principal Applicant کو ہی بھرنا ہے۔
ان چاروں اقسام کے فارموں کو کمپیوٹر پر ہی بھر لیں یا پھر ٹائپ کروائیں۔ فارم بھرنے کے بعد مطلوبہ فیس کا بندوبست کریں۔ آپ اور آپ کی شریک حیات کو 550 کینیڈین ڈالر فی کس جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو 150کینیڈین ڈالر فی کس کے حساب سے فیس جمع کرانا ہو گی۔ فیس صرف "Receiver General for Canada" کے نام پر کینیڈین ڈالر کے ڈرافٹ کی شکل میں ہی ادا کی جا سکتی ہے۔ ڈرافٹ درخواست کے ہمراہ لف کرنا ہو گا اور اس کی Back side پر اپنا نام پتہ انگریزی میں تحریر کریں۔
درخواست کے ساتھ بھیجی جانے والی دستاویزات

.1 تمام درخواست فارمز
.2 مطلوبہ فیس کا ڈرافٹ
.3 Principal Applicant کے پاسپورٹ کے ڈیٹا پیج کی نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ کاپی
.4 آپ کے گھر کا پتہ (اردو اور انگریزی زبان میں Printed یا ٹائپ شدہ)
درخواست کہاں بھیجنی ہے؟
درخواست کو کسی اچھی کوریئر سروس کے ذریعے سینٹرل انٹیک آفس کینیڈا بھجوانا ہو گا۔ ایڈریس درج ذیل ہے۔
Citizenship and Immigration Canada,
Federal Skilled Worker,
Centralized Intake Office,
196 George Street, Sydney, NS
B1p 1J3, Canada
نوٹ: واضح رہے کہ مستقل سکونتی ویزا (امیگریشن) کیلئے پاکستانی امیدوار کینیڈین ہائی کمیشن اسلام آباد میں درخواستیں جمع نہیں کرا سکتے بلکہ مذکورہ بالا ایڈریس پر ہی بھجوائیں گے۔
اگر آپ نے درخواست درست بھری ہے تو کینیڈا میں درخواست کی وصولی کے ایک ماہ کے اندر آپ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ابتدائی/ عبوری منظوری کا لیٹر موصول ہو جائے گا۔ اس مراسلے میں آپ کو آپ کا کیس فائل نمبر‘ رابطے کیلئے مخصوص نمبر فراہم کیا جائے گا اور مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ آپ کا کیس اسلام آباد ویزہ آفس کو Refer کر دیا جائے گا اور آپ کو کاغذات / دستاویزات کی تیاری کیلئے 120 دن کا وقت دیا جائے گا۔
کون سے کاغذات بھجوانے ہیں؟
1۔آپ اور آپ کی شریک حیات کی تعلیمی اسناد (بورڈ‘ ایچ ای سی‘ یونیورسٹی اور فارن آفس سے تصدیق شدہ)
.2 یونیورسٹی اسناد کے Transcripts یونیورسٹی کے سربمہر لفافے میں پیک شدہ 3۔ آپ‘ آپ کے شریک حیات اور بچوں کے اصل برتھ سرٹیفکیٹ
4.۔ بچوں کی تعلیم کے سرٹیفکیٹ (اگر اطلاق ہوتا ہو تو)
5۔ آپ اور آپ کے شریک حیات کا شناختی کارڈ اور اس کا انگریزی ترجمہ
.6 نکاح نامہ اور انگریزی ترجمہ (یو سی اور فارن آفس سے تصدیق شدہ) 7۔ تمام خاندان کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپیاں
.8 Bank Statement اس بات کے ثبوت کیلئے کہ آپ کے پاس 6ماہ تک کینیڈا میں اپنے خاندان کی کفالت کیلئے رقم موجود ہے۔ یہ رقم تبدیل ہوتی رہتی ہے‘ خاندان کے افراد کی تعداد کو مدنظر رکھ کر اس رقم کا تعین ہوتا ہے۔ آج کل 4افراد کی فیملی کیلئے یہ رقم 22ہزار کینیڈین ڈالر ہے۔
.9 پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ (آپ‘ آپ کے شریک حیات اور 18 سال سے زائد عمر کے بچوں کا جمع کرانا ہو گا)
.10 امیگریشن سائز تصاویر (تمام افراد کیلئے)
.11 شادی کی تصاویر
بزنس کلاس (انویسٹرز)
یہ منصوبہ کینیڈین حکومت نے 1986ء میں شروع کیا تھا تاکہ کامیاب کاروباری لوگوں کو کینیڈا میں لایا جا سکے۔ اس سے اب تک 18000 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کار کینیڈین شہریت لے چکے ہیں اور نتیجتاً 4ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کینیڈا میں ہوئی ہے۔ یہ پروگرام اب بھی اپنی تمام تر کشش اور فوائد کے ساتھ جاری ہے۔
اہلیت
i ).کاروباری حضرات جو کہ کم از کم 8 لاکھ کینیڈین ڈالر کے اثاثے رکھتے ہوں وہ اکیلے یا بیوی بچوں سمیت اپلائی کر سکتے ہیں۔
ii). کاروبار چلانے کا کم از کم 2 سال کا عملی تجربہ بھی ہو‘ کسی ڈپلومہ وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے۔
iii). کسی کینیڈین حکومتی نمائندے‘ بنک یا ٹرسٹ کے ساتھ معاہدے کے بعد 5 سال تک کم از کم 4لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر سکے۔ یہ رقم کسی صوبے میں ایسے چھوٹے یا درمیانے درجے کے کاروبار میں لگائی جائے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور معاشی ترقی کا بھی باعث بنے۔ مزید کسی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں ہے بلکہ 5 سال بعد منافع کے بغیر اصل رقم یعنی 4لاکھ ڈالر بھی واپس مل جائیں گے جس کی ضمانتمتعلقہ صوبہ دیتا ہے۔
نوٹ: آپ کسی کینیڈین بنک میں ایک لاکھ 20ہزار ڈالر جمع کرائیں گے تو وہ آپ کو سرمایہ کاری کیلئے 4لاکھ ڈالر کا قرضہ دیدے گا جس کیلئے کسی ضمانت کی ضرورت نہیں ہو گی۔ تقریباً 95فیصد انویسٹر اسی طرح قرضہ کے ذریعے ہی سرمایہ کاری کرتے ہیں اور اپنی باقی ماندہ رقم رئیل سٹیٹ یا کسی اور زیادہ منافع بخش کاروبار میں لگا دیتے ہیں۔
iv). آپ کی دستاویزات پوری ہوں تو کسی انٹرویو کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔
v). آپ کو اور آپ کے اہلخانہ کو میڈیکل ٹیسٹ کلیئر کرنا ہونگے اور پولیس رپورٹس جمع کرانا ہوں گی۔
قیام کا عرصہ
مستقل رہائشی ویزا ملنے کے بعد ہر 5 سال میں سے 3 سال کینیڈا سے باہر رہ سکتے ہیں اس سے زیادہ کی صورت میں مستقل رہائشی "Status" پر اثر پڑے گا۔ دوسرے الفاظ میں آپ کو 5 سال میں 2 سال ضرور کینیڈا میں قیام کرنا ہو گا باقی عرصہ آپ پاکستان میں اپنے کاروبار اور دیگر معاملات کو دیکھ سکیں گے۔
کینیڈین شہریت
3 سال بعد آپ اور آپ کی فیملی کینیڈین شہریت/ پاسپورٹ کیلئے اپلائی کر سکیں گے جس کے بعد آپ کی آئندہ نسل پیدائش سے ہی کینیڈین شہری ہو گی۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: