بوسنیا، ویزا گائیڈ چیپٹر17

بوسنیا و ہرزیگووینیا

بوسنیا یورپ میں واقع ہے اورماضی میں یوگو سلاویہ میں شامل ہوا کرتا تھا۔ اس کے دو حصے ہیں ایک کو وفاق بوسنیا و ہرزیگوونیا کہتے ہیں اور دوسرے کا نام سرپسکا ہے۔ وفاق بوسنیا و ہرزیگووینا میں آبادی کی اکثریت مسلمان ہے جبکہ سرپسکا میں مسلمانوں کے علاوہ سرب، کروٹ اور دیگر اقوام بھی آباد ہیں۔ یہ علاقہ یورپ کے جنوب میں واقع ہے اس کا رقبہ 51,129مربع کلو میٹر ہے۔ تین اطراف سے کروشیا کے ساتھ سرحد ہے۔ مشرق میں سربیا اور جنوب میں مونٹینیگرو کے ساتھ ملتی ہے۔ سب سے بڑا شہر اور دارلحکومت سرانیوو ہے۔ بوسنیا کی کل آبادی39لاکھ سے زائد ہے۔ کرنسی بوسنیائی مارک کہلاتی ہے۔ بوسنیا میں شرح خواندگی90فیصد ہے۔ وقت کے لحاظ سے پاکستان سے4گھنٹے پیچھے ہے۔ پاکستان میں دن کے12بجے ہوں تو وہاں صبح کے8 بجے کا وقت ہو گا۔ اسی طرح بڑے شہروں میں سرائیوو کے علاوہ بانجالو کا، برتو، ٹزلا، موسٹر، زینکا اوربہات ہیں۔

بوسنیا کے ویزے کا حصول

پاکستان میں بوسنیا کی ایمبیسی موجود ہے جہاں آپ پیر سے جمعہ تک روزانہ صبح9بجے سے دوپہر12بجے تک اپنی ویزا درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
٭ ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ کے حامل پاکستانی شہریوں کو بوسنیا جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔
٭ عام پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہری جن کے پاس کسی شینجن ملک کا ویزا یا ورک پرمٹ ہو وہ7روز تک بغیر ویزا کے بوسنیا میں قیام کر سکتے ہیں۔
ٹرانزٹ ویزا:
٭ ٹرانزٹ ویزے کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ مسافر جس ملک میں جا رہا ہے وہاں کا کارآمد ویزا موجود ہو۔

شارٹ سٹے ویزا

قلیل مدتی ویزا درج ذیل دستاویزات مہیا کرنے والے کو جاری کیا جاتا ہے۔
٭ کسی بوسنیا ٹی کمپنی یا شہری کا منسٹری آف سیکورٹی سے تصدیق شدہ دعوتی خط
٭ درخواست گزار کی کمپنی کی بیلنس شیٹ اور بنک سٹیٹ منٹ
٭ چیمبر آف کامرس کاRecommendation Letter
٭ سنگل انٹری کیلئے31یورو اور ملٹی پل کیلئے57یورو فیس
٭ کارآمد پاسپورٹ+دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
٭ مکمل پر شدہ ویزا فارم(جو کہ تمام دستاویزات پوری کرنے پر ہی دیا جائے گا)
نوٹ: تمام کاغذات پورے ہونے کے بعد انٹرویو ضروری ہے جبکہ ایک ماہ کے اندر ویزا جاری کر دیا جائے گا۔ ویزا درخواست جمع کرانے کیلئے امیدوار کا ذاتی طور پر حاضر ہونا لازمی ہو گا اور ایمبیسی ویزے کا فیصلہ ہونے پر خود درخواست گزار کو فارم پر لکھے گئے نمبرز پر آگاہ کرے گی۔

bosnia

ایمبیسی کا ایڈریس:

ایمبیسی آف بوسنیا و ہرزیگوونیا
ہاؤس نمبر195A، سٹریٹ نمبر10، مرکزE-7 اسلام آباد
فون نمبرز:051-2654018/2654020
ای میل:visa@bembassy.org
ویب سائٹ: www.bembassy.org

امیگریشن قوانین

٭ بیرونی ممالک کے لوگ جن کے پاس سیاسی پناہ گزین کا پاسپورٹ ہو یا متعلقہ متاثرہ ملک سے تعلق کا ثبوت ہو وہ بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں۔
٭ جرمنی کے16سال سے کم عمر کے سکولوں کے بچے اپنے ٹیچر کے ہمراہ گروپ کی شکل میں جا سکتے ہیں انکو زیادہ سے زیادہ90دن کے قیام کی اجازت ہے۔
٭ غیر قانونی طور پر بغیر ویزا بوسنیا آنا خلاف قانون ہے۔ ایسی صور ت میں ایسے مسافروں کو لانے والی فضائی کمپنی کو جرمانہ کیا جائے گا اور غیر قانونی طور پر آنے والے مسافروں کو واپس بھیج دیا جائیگا جہاں سے وہ آئے ہوں۔
٭ امریکہ، اٹلی، جاپان، فرانس، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، ہنگری، جرمنی، یونان، ناروے، بحرین، بیلجیم، برونائی دارالسلام، بلکان، کروشیا، ڈنمارک، فن لینڈ، میڈونیا، ایران، آئر لینڈ، جمہوریہ، کویت، لکسمبرگ، ملائیشیا، نیدر لینڈ، تیونس، ترکی، متحدہ عرب امارات، ویٹی کن سٹی اور یوگو سلاویہ کے شہروں کو بغیر ویزے کے انٹری دے دی جاتی ہے جس پر یہ 90روز تک قیام کر سکتے ہیں۔
٭ برٹش پاسپورٹ ہولڈر کیلئے بھی انٹری کی سہولت موجود ہے۔
٭ پاکستان، چین، مصر اور ایران کے آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز 90دن تک بغیر ویزا قیام کر سکتے ہیں۔ اس مدت میں توسیع ہو سکتی ہے۔
٭ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو112امریکی ڈالر بطور ایئرپورٹ ٹیکس ادا کرنا ہو گا جو ایئر پورٹ پر وصول کیا جائے گا۔ یہ ٹیکس ٹرانزٹ مسافروں سے نہیں لیا جائے گا۔
٭ بوسنیا آنے والے مسافروں کیلئے ہیلتھ کارڈکی ضرورت نہیں۔
اٹلی ویزا گائیڈ چیپٹر 6

You may also like...

1 Response

  1. Muhammad Munir Butt says:

    very very nice information about visa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: