Virtual visa

متحدہ عرب امارات کا ایک سالہ ورچوئل ویزا غیرملکیوں کو سیلف سپانسرشپ پر یواےای میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔جس کے لئے پاکستانی شہری بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔ یواےای کیبنٹ نے ریموٹ ورک ویزا سکیم مارچ 2021 میں منظور کی تھی۔ جس کے تحت دنیا بھر سے ملازمین یواےای کے لیے ریموٹلی کام کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

ایک سالہ ویزا غیرملکیوں کو سیلف سپانسرشپ پر اصول اور شرائط کے ساتھ یواےای میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ ورچوئل ورکنگ پروگرام ایسے افراد کے لیے ہے۔ جو یواےای سے باہر رہ کر کام کرسکتے ہیں۔ بزنس میں اور نیا کاروبار شروع کرنے والے اس ویزے کے اہل ہیں۔ اماراتی وزارت برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر ویزے کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

یہ ویزا صرف ابوظہبی، شارجہ، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ کے لیے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ ایسے افراد جو دبئی کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں دبئی کارپوریشن آف ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ (ڈی سی ٹی سی ایم) کی نیچے دی گئی ویب سائٹ پر اپلائی کرنا ہوگا۔

www.visitdubai.com

اگر آپ کا ویزا دبئی حکام کی جانب سے منظور کرلیا جاتا ہے تو آپ یواےای گورنمنٹ کی ویب سائٹ پر دی گئی اپنی فیملی کی تفصیل کو بھی مملکت میں لاسکتے ہیں۔ابوظہبی، شارجہ اور شمالی امارات کے لیے قدم بہ قدم اپلائی کا طریقہ کار یہ ہےآئی سی اے کی ویب سائٹ پر لاگ ان کریں۔

www.ica.gov.ae

پھرسمارٹ چینل سروز کا انتخاب کریں۔اپنے پرسنل اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں۔پھرکنٹرول پینل میں سروسز میپ کا انتخاب کریں۔ اب ویزا سروسز میں جاکر ورچوئل ورک ریذیڈنسی منتخب کریں۔ یہاں پوچھی گئی معلومات کر پرکریں۔ جس میں ویزا اپلائی کرنے والے کا نام، پاسپورٹ نمبر، اماراتی آئی ڈی وغیرہ شامل ہیں۔درخواست کی تکمیل کے لیے تمام ضروری دستاویزات کو اٹیچ کریں۔پھر اس کو ایک مرتبہ پڑھ کر اس کے لیے فیس جمع کروا دیں۔

دبئی کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار

ویب سائٹ وزٹ کریں اور تفصیلات درج کریں۔ جیسا کہ پورا نام، ای میل، موبائل نمبر اور موجودہ ملک کا رہائشی پتہ۔آپ کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم چھ ماہ ہونی چاہیے۔یواےای کوریج کے ساتھ ہیلتھ انشورنس ہونی چاہیے۔ملازمت کی صورت میں اس کا ثبوت دینا ہوگا۔ جس کے لیے کم از کم ایک سالہ کنٹریکٹ، کم از کم 5 ہزار ڈالر ماہانہ سیلری، آخری ماہ کی تنخواہ کی رسید اور تین ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ دینا ہوگی۔

کاروبار کا مالک ہونے کی صورت میں کم از کم ایک سال کا کمپنی کے مالک ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔ جس کی آمدن کم از کم 5 ہزار ڈالر ماہانہ ہو اور گزشتہ 3 ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ بھی دینا ہوگی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *