Turkey citizenship in Urdu

How to get Turkish citizenship?

برادر اسلامی ملک ترکی یورپ کا ایک ترقی یافتہ ملک ہے جس کے مستقبل قریب میں یورپی یونین میں‌شامل ہونے کے بھی امکانات روشن ہیں. ترکی کی کرنسی لیرا ہے جوکہ اب پاکستانی چھبیس ستائیس روپے کے برابر ہے. ترک پاسپورٹ کی بھی دنیا میں ویلیو ہے اور اس پر111 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا جا سکتے ہیں.
ترکی میں روزگارکے مواقع بھی موجود ہٰیں اور پاکستانیوں کی وہاں قدر بھی ہے. یہی وجوہات ہیں جن کی بناء پر پاکستانی ترکی میں‌کام، تعلیم اور مستقل رہائش کے لئے جانا پسند کرتے ہیں. جس کے بعد یقینی طور پر شہریت کا مرحلہ بھی آتاہے. اس بلاگ میں ہم ترک شہریت حاصل کرنے کے آسان اور تیز ترین طریقے ہی زیر بحث لارہے ہیں.

Basic Procedure

Advertisement
Advertisement

کسی بھی ملک کی شہریت حاصل کرنے کی بنیادی وجہ ہمیشہ وہاں حصول تعلیم اور ملازمت ہی بنتی ہے . ترکی میں‌عالمی معیار کے تعلیمی ادارے بھی ہیں‌اور روزگار کے مواقع بھی موجود ہیں. اگر آپ وہاں سٹڈی یا کام کرنے جاتے ہیں اور اپنا پرمٹ ایکسٹینڈ کرواتے رہتے ہیں‌. اس طرح پانچ سال کا عرصہ پوراکرلیتے ہیں‌ تو اب آپ ترکی کی سٹیزن شپ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں. اس کے لئے شرط ہے کہ آپ کا کریکٹر اچھا ہو اور وہاں‌ کوئی پولیس کیس وغیرہ نہ بنا ہو. اس کے بعد صحت بھی اچھی ہونی چاہئے. جس کے لئے ہیلتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ہوگا. ترکش زبان کی سمجھ بوجھ بھی ضروری ہے جو کہ پانچ سال وہاں رہنے سے آ ہی جاتی ہے.

Turkish citizenship through marriage

ترک شہریت حاصل کرنے کا دوسرا طریقہ شادی ہے جو کہ اس دور میں‌سوشل میڈیا کے عام ہونے کے باعث ہمارے نوجوانوں میں بہت مقبول ہررہا ہے. اس کیلئے شادی کے بعد ترک میاں یا بیوی کے ساتھ تین سال کا عرصہ گذارنا ہوتاہے جس کے بعد شہریت اپلائی کی جاسکتی ہے. یہ شادی ترکی جاکر بھی کر سکتے ہیں‌اور اپنے ملک میں متوقع پارٹنر کو بلوا کربھی ہوجاتی ہے. اپنے ملک میں‌شادی کریں تو اس کی رجسٹریشن ترکش قونصلیٹ میں کروانا ہوگی. اگر لڑکا یا لڑکی شادی کرنے ترکی جاتے یں تو پہلے ایک سال کا ریذیڈنس پرمٹ ملے گا جس کو قابل تجدید ہوتاہے. اس طرح تین سال وہاں رہنے کے بعد شہریت اپلائی کرنے کے اہل ہوجائیں گے. پہلی بار ترکی جانے کے لئے ویزا کیسے حاصل کرنا ہے ،اس کی رہنمائی کیلئے ہماری ویڈیو دیکھ سکتے ہیں

Turkish citizenship through investment

اگر بات کریں‌ “چٹ منگنی پٹ بیاہ” کی یعنی کہ ترک سٹیزن شپ لینے کے ارجنٹ طریقے کی تو یہ کام پیسے سے ہی ہوسکتاہے . ترک حکومت اس پروگرام کو “شہریت بذریعہ سرمایہ کاری” کا نام دیتی ہے. اس پروگرام میں تین چار آپشنز دیئے جاتے ہیں‌.
پہلا طریقہ یہ ہے کہ ترکی میں‌ڈھائی لاکھ ڈالرکی پراپرٹی خریدیں جسے آپ تین سال تک فروخت نہیں‌کرپائیں گے . پہلے یہ رقم دس لاکھ ڈالر تھی جس میں‌اب ترمیم کی گئی ہے. اس سے فوری ترک شہریت مل جاتی ہے .
دوسرا آپشن ہے کہ کسی ترک کمپنی میں دوملین ڈالرانویسٹ کریں. تیسرا آپشن کسی ترکش بنک میں تین ملین ڈالر ڈیپازٹ کروانے کا ہے . چوتھا طریقہ ہے کہ آپ ترکی میں‌اپنا ایسا بزنس شروع کریں جس سے کم از کم سو ترک شہریوں کو روزگار ملے. سرمایہ کاری کے ان تمام طریقوں میں‌تین سال کا بانڈ بھرنا پڑتاہے جس کے دوران آپ اپنا سرمایہ نکال نہیں سکیں گے.

Advertisement

5 Comments

  1. Qamar Abbas from Gujranwala i want jon in japan!!


  2. Muhammad Ali from Karachi, Pakistan. Want to get Citizenship of Turkey.

    1. muhammad yasin from chakwal panjab want to get citizenship of turkey

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *