یورپ جانے کیلئے آسان وزٹ ویزا

گرین لینڈ ڈنمارک کے اندر خودمختار ریاست جیسی حیثیت رکھنے والا ملک ہے اور اس کے ویزے کیلئے پاکستان میں ڈنمارک کی ایمبیسی Gerry’s Visa Service Center کے ذریعے درخواستیں وصول کرتی ہے۔
گرین لینڈ ٹورسٹ ویزا:
سیر وتفریح کیلئے گرین لینڈ جانا ہے تو پاسپورٹ کے ساتھ یہ کاغذات جمع ہوں گے۔ ویزا فیس 4100روپے جبکہ 500روپے سروس چارجز ادا کرنے ہوں گے۔
* کورنگ لیٹر + پُرشدہ ویزا فارم
* وائٹ بیک گراؤنڈ والی 4پاسپورٹ سائز تصاویر
* 6ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ + کریڈٹ کارڈز کی کاپی
* کاروباری ادارے کے کوائف، چیمبر آف کامرس کی رجسٹریشن اور امپورٹ ایکسپورٹ لائسنس وغیرہ کی کاپیاں
* AIG انشورنس
* کنفرم ہوٹل بکنگ
* ریٹرن ایئر ٹکٹ
* انگلش ٹرانسلیشن کے ساتھ اصل نکاح نامہ، دونوں دفتر خارجہ سے تصدیق شدہ ہوں
* بچے ساتھ ہیں تو Bفارم (تصدیق شدہ)
نوٹ: تمام کاغذات کے 2 فوٹوکاپی سیٹ بھی ساتھ لف کرنا پڑیں گے اور امیدوار کو خود ویزا سنٹر جانا ہو گا۔ پراسیسنگ ٹائم 20 دن تک ہے۔
بزنس ویزا:
کاروباری ویزا اپلائی کرنا ہے تو پاسپورٹ کے ساتھ درج ذیل کاغذات لگائیں۔
* فرم کا کورنگ لیٹر جس میں دورہ کے مقاصد واضح ہوں
* دعوتی خط (Invitation Letter)
* 4عدد تصاویر
* امیدوار اور فرم کی بینک سٹیٹمنٹ + کریڈٹ کارڈز
* NTN، چیمبر سرٹیفکیٹ، امپورٹ ایکسپورٹ لائسنس (اگر ہے تو) اور ادارے کی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ
* ایئر ٹکٹ + ہوٹل بکنگ
* فیملی کو ساتھ لے کر جانا ہے تو تصدیق شدہ نکاح نامہ اور ب فارم وغیرہ بھی ساتھ لگائیں گے
* فیڈیکس پر پیر سے جمعہ تک صبح ساڑھے دس تا ایک بجے دوپہر تک ویزا درخواستیں جمع ہوتی ہیں اور اسی اوقات کے دوران پاسپورٹ واپس بھی ملتے ہیں

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: