ہنگری کے شینجن ویزے کا حصول

ہنگری کے ویزے کیلئے جنرل معلومات :

ہنگری شینجن ایریا ہے اور پاکستانی شہریوں کو وہاں داخل ہونے کیلئے پیشگی ویزا کی ضرورت ہے جس کیلئے ہنگری کی اسلام آباد میں واقع ایمبیسی پیر تا جمعرات صبح10سے دن12بجے تک درخواستیں جمع کرتی ہے۔ ویزوں کیلئے تمام شینجی رولز اور شرائط لاگو ہیں۔ ایمبیسی کا ایڈریس درج ذیل ہے۔

Embassy of Hungary:
House No.12, Margala Road,
F-6/3, Islamabad
Tel:051-2823353
Fax:051-2825256
شینجن ایریا میں آزادانہ نقل و حرکت اور90روز تک قیام کیلئےشینجن ویزا جاری کیا جاتا ہے۔ یہ سیاحت اور بزنس دونوں مقاصد کیلئے کارآمد ہو گا۔ ایمبیسی انگلش ترجمے کے ساتھ تمام اصل دستاویزات ایک فوٹو کاپی سیٹ کے ہمراہ جمع کرتی ہے۔ درج ذیل دستاویزات کے بغیر ویز درخواست جمع نہیں ہوتی۔
* مکمل پر شدہ شینجن ویزا فارم( ہر فیملی ممبر کیلئے الگ فارم استعمال ہو گا)
* کم از کم آئندہ3ماہ تک کارآمد پاسپورٹ جس کے کم از کم2صفحے خالی ہوں۔
* بنک سٹیٹمنٹ
* فرنٹ پوز اور وائٹ بیک گراؤنڈ والی2تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر
* 60یورو ویزا فیس
* 30ہزار یورو کی ٹریول میڈیکل انشورنس
* اگر کوئی بچہ والدین میں سے ایک کیساتھ سفر کر رہا ہے تو دوسرے کا اجازت نامہ اور نادرا کا ب فارم
* سپانسر لیٹر
دورے کے مقاصد ان کاغذات کے ذریعے ثابت کئے جائیں۔
* ٹورسٹ کیلئے ٹریول ایجنسی کا لیٹر یا ہوٹل بکنگ
* تعلیم یا کسی ٹریننگ کیلئے جانا ہو تو متعلقہ ادارے کا سرٹیفکیٹ اور قیام کے انتظام کی دستاویزات
* کاروباری مقاصد کے تحت جا رہے ہیں تو ہنگری کے متعلقہ کاروباری ادارے کا دعوتی خط۔آپ کے ادارے کا رجسٹریشن اور چیمبر آف کامرس کی رکنیت کا سرٹیفکیٹ، ہنگری کے ادارے کیساتھ بزنس کا ریکارڈ
* علاج و معالجہ کیلئے جانا ہو تو ہنگری کے ہسپتال کا لیٹر جہاں علاج کرانے کیلئے معاملات طے پائے ہیں۔ لیٹر میں علاج کے اخراجات اور مدت کا اندراج ہو، ایڈوانس جمع کرائے گئے اخراجات کی رسید، پاکستانی ڈاکٹر کا جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جس میں بیماری کی تفصیلات بیان کی گئی ہوں اور واضح کیاگیا ہو کہ اس بیماری کا پاکستان میں بہتر علاج نہیں ہو سکتا۔
* کسی کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا چاہتے ہیں تو ہنگری کے آرگنائزر کا دعوت نامہ اور آپ کی رجسٹریشن فیس کی رسید و دیگر ثبوت جمع کرانا ہونگے جس سے ثابت ہو کہ یہ واقعی آپ کا متعلقہ شعبہ ہے اور آپ کی اس میں گہری دلچسپی ہے۔
* جس ادارے میں ملازمت کرتے ہیں اس کا ایمپلائمنٹ لیٹر
* اخراجات کیلئے رقم کی موجودگی درج ذیل چیزوں سے ثابت کرنا ہو گی۔
(i) ریٹرن ایئر ٹکٹ
(ii) ہوٹل بکنگ یا رہائش کے دیگر انتظامات کے دستاویزی ثبوت
(iii) بنک اور کریڈٹ کارڈز کی6ماہ کی سٹیٹمنٹ
(iv) انکم سر ٹیفکیٹ؍سیلری سلپ
(v) میڈیکل ٹریٹمنٹ ویزے کیلئے بھی علاج معالجہ کے اخراجات کی رقم کی دستیابی کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: