کینیڈا میں‌ تعلیم حاصل کریں

Canadian student visa

کینیڈین تعلیمی اداروں کا معیار کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے کم نہیں ہے اور دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود یہاں تعلیمی اخراجات دیگر ملکوں کی نسبت کم ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر سے ڈیڑھ لاکھ طلباء حصول تعلیم کیلئے یہاں آتے ہیں۔ کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے سٹڈی پرمٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اہلیت
٭ آپ کو کینیڈین سکول‘ کالج‘ یونیورسٹی یا کسی اور تعلیمی ادارے نے داخلہ دینے کی حامی بھری ہو۔
٭ ثابت کر سکیں کہ تعلیمی‘ رہائشی اور دیگر اخراجات پورے کر سکتے ہیں۔
٭ قانون پسند شہری ہوں اور کسی کریمنل کیس میں ملوث نہ ہوں‘ اس کیلئے پولیس رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔
٭ صحت مند ہوں اور ضرورت پڑنے پر میڈیکل معائنہ کرا سکیں۔
٭ امیگریشن آفیسر کو قائل کر سکیں کہ کورس مکمل ہونے پر کینیڈا سے واپس چلے جائیں گے۔
اپلائی کرنے کیلئے ہدایات
i)- سٹڈی پرمٹ کیلئے سب سے پہلے انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیمی ادارہ تلاش کریں جو آپ کی تعلیمی ضروریات پوری کرتا ہو اور آپ کے بجٹ کے مطابق ہو۔
ii)- مطلوبہ تعلیمی ادارے میں داخلہ کیلئے شرائط پوری کریں‘ بعض ادارے لینگوئج ٹیسٹ کی شرط بھی رکھتے ہیں جبکہ بعض تعلیمی اسناد وغیرہ منگوا کر ہی داخلے کی حامی بھر لیتے ہیں۔ iii)- مطلوبہ داخلہ فیس آن لائن یا بذریعہ منی آرڈر / ڈرافٹ جمع کرائیں پھر ادارہ آپ کو "Letter of acceptance" بھیجے گا۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کینیڈین تعلیمی اداروں کی بڑی تعداد انٹرنیشنل سٹوڈنٹس سے سال بھر کی پوری فیس یکمشت نہیں لیتی۔
iv )-سکول/ کالج/ یونیورسٹی کا لیٹر ملنے کے بعد لیٹر اور اپنی تعلیمی اسناد کی کاپیوں کے ہمراہ عارضی سکونتی ویزا کیلئے درکار دستاویزات لگا کر ویزا اپلائی کریں۔
v )- سٹڈی ویزا کی فیس 125 ڈالر (ناقابل واپسی) ہے جو کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک میں جمع کرائیں گے۔
vi)- درخواست جمع کرانے کے بعد ایک ماہ کے عرصہ میں سارا عمل میں مکمل کر لیا جاتا ہے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: