پاکستان سے محبت کرنے والے ممالک

پاکستان سے محبت کرنے والے ممالک

بزرگ درست کہتے ہیں "دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے،،. جنگ ہو، زلزلہ آئے یا سیلاب یا پھر کوئی بھی آفت آن گھیرے جس میں پاکستان کو بیرونی مدد کی ضرورت ہو، چند ایک ممالک نے ہمیشہ ہمارا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیاہے. یہی چند ممالک ہمارے دوست ہیں اور اگر آپ روزگار کے سلسلہ میں ان ممالک میں جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا. پاکستانی شہری دنیا بھر میں آتے جاتے ہیں . لاکھوں کی تعداد میں دیگر ملکوں میں رپائش پذیر بھی ہیں. وہ ورک ویزے پر کام کررہے ہیں یا پی آر لے رکھی ہے یہ الگ معاملہ ہے. سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ وہاں پر سلوک کیسا ہورہاہے. یہ کنٹری ٹو کنٹری ریلیشنز ہی ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر کسی ملک کے شہری، دوسرے ملک کے شہریوں سے سلوک کرتے ہیں. جو ممالک پاکستان کے دوست ہیں‌اور ہر مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہیں انہیں‌ہم یہاں زیربحث لانے جارہے ہیں.
چین
دنیا کی اس اقتصادی سپر پاور کے ساتھ واقعی ہماری ہمالیہ سے بلند اور سمندورں سے گہری دوستی ہے. دونوں ملکوں نے ہرجگہ پر اس کو ثابت بھی کیا ہے. ہمارے دوست اور دشمن مشترک ہیں. چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے . کروڑوں ڈالر کا سی پیک منصوبہ اس کی حالیہ مثال ہے. بھارت پاکستان کو دہشت گرد قراردلوانے کی سازش رچائے یا افغانستان کے راستے ہمارے ہاں دہشت گردی کرنے کے منصوبے بنائے، چین ہمیشہ ہر فورم پر ہمارا دفاع کرتاہے. ملک میں‌ کوئی آفت آن پڑے ، توبھی یہ ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑاہوتاہے. چینی عوام پاکستانیوں سے بہت محبت کرتے ہیں. پاکستانی شہری چین جائیں‌تو یہ نہ صرف پرتپاک استقبال کرتے ہیں‌ بلکہ دل کی گہرائیوں سے مہمان نوازی بھی کرتے ہیں.
ترکی
پاکستان کا دوسرا بڑا دوست ملک ترکی ہے جس نے ہر جنگ میں‌ہمارا ساتھ دیا. اس کا اعلان ہے کہ پاکستان پر حملہ مسلمانوں پر حملہ تصور کیا جائے گا. ہمارے ہاں کوئی بھی مصیبت آئے، ترکی بھائی بن کر ہمارا ساتھ دیتاہے. ہر عالمی پلیٹ فارم پر بھی اسکی حمایت نظر آتی ہے. ہمارے ترقیاتی منصوبوں میں بھی ترکی کا بہت زیادہ تعاون شامل رہتاہے.
پاکستانی ترکی جائیں تو انہیں‌اس محبت کا احساس ہوتاہے جو ترک قوم پاکستان کے ساتھ کرتی ہے. بلا شبہ دونوں‌قومیں‌ایک دوسرے کے ملک کو اپنا دوسرا گھر قرار دے سکتی ہیں.
سعودی عرب
سعودی عرب پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے جو کہ ہر معاملے میں‌خود کو بڑا بھائی ثابت کرتاہے. پاکستان کو ہر برے وقت میں سعودیہ کی مالی و اخلاقی سپورٹ حاصل رہی ہے. حال ہی میں دہشتگردی کے خلاف بننے والی مسلم اتحادی فورس کی کمانڈ بھی سعودی عرب نے پاکستان کے حوالے کی ہےجو کہ دوطرفہ تعاون کی درخشندہ مثال ہے. سعودی عوام بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں . یہی وجہ ہے کہ ہزاروں پاکستانی وہاں سالہاسال سے برسرروزگار ہیں.
نیپال
یہاں‌ پاک نیپال دوستی کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے. اس دوستی کا بیج جنرل ایوب کے دور میں بویا گیاجو کہ اب تناور درخت بن چکاہے . دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم پانچ ملین ڈالر کے قریب پہنچ چکاہے اور اس میں روزبروز اضافہ ہی دیکھا جارہاہے. نیپالی قوم ہمیشنہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ترجیح دیتی ہے.
سری لنکا
سری لنکا کے ساتھ بھی پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں . دونوں ملکوں نے ہر جگہ پر ایک دوسرے کو سپورٹ‌کیاہے. دونوں‌ملکوں کی باہمی تجارت کا حجم اس وقت چارسو ملین ڈالر بتایا جاتا ہے. اب سری لنکا پاکستان سے دفاعی سازوساماں خریدنے میں‌بھی دلچسپی ظاہر کررہاہے. دونوں ملکوں کے عوام بھی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور دوطرفہ دوروں کا سلسلہ ساراسال جاری رہتاہے.

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: