مالدیپ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فری ملک

مالدیپ پاکستانی شہریوں کیلئےویزا فری ممالک میں‌سے ایک ہے یعنی کہ ایڈوانس ویزالے کر وہاں نہیں جانا پڑتا۔ ایئرپورٹ پر درج ذیل شرائط پوری کرنے پر 30روز کا انٹری ویزا جاری کر دیا جاتا ہے۔
٭ کارآمد پاسپورٹ موجود ہو
٭ سفر جاری رکھنے کیلئے واپسی کا ایئر ٹکٹ موجود ہو
٭ 150ڈالر روزانہ کے حساب سے اخراجات کیلئے رقم موجود ہو
٭ ٹورسٹ ریزارٹ یا ہوٹل میں بکنگ کرائی ہو
نوٹ: اس کیٹگری کے تحت ملازمت کرنے پر سختی سے پابندی ہے
سپانسر شپ:
کسی غیر ملکی کو سپانسر شپ پروگرام کے تحت بھی انٹری مل سکتی ہے جوکہ مالدیپ میں رہائش پذیر شخص یا رجسٹرڈ کمپنی اپلائی کرتی ہے۔ سپانسر شپ کی منظوری تک غیر ملکی مادیپ کے اندر ٹریول نہیں کر سکے گا۔
ٹورسٹ ویزا کی تجدید:
انٹری ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے امیگریشن آفس سے تجدید کرائی جا سکتی ہے۔ تجدید سے قبل امیگریشن حکام امیدوار کی مالی حالت کا جائزہ لیتے ہیں اور اسی کے مطابق ویزا کی مدت زیادہ سے زیادہ 60 روز تک بڑھائی جاتی ہے۔ اس کی فیس 750روفیا ہے۔
انٹری کی نامنظوری:
حکام کو سفری دستاویزات میں کسی قسم کا فراڈ نظر آئے، مشتبہ ہو اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ ہو یا کوئی سیاسی ومذہبی وجہ نظر آئے تو غیر ملکی کو انٹری دینے کی بجائے واپس بھیج دیں گے۔
مالدیپ سے ملک بدری:
مالدیپ میں قیام کے دوران درج ذیل سرگرمیوں پر ملک بدر کیا جا سکتا ہے:
٭ ٹورسٹ ویزا پر نوکری کرتے پکڑے جائیں
٭ کسی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں
٭ ملک کے سیاسی یا مذہبی بھائی چارے کو نقصان پہنچائے یا کوشش کرے
٭ عوام کیلئے باعث تکلیف بننے کی اطلاع ملے
٭ ویزے کی مدت سے زیادہ قیام ہو
بحری جہاز کو جوائن کرنے والا عملہ:
کسی جہاز کیلئے عملہ آنا ہو تو لوکل ایجنٹ کے ذریعے پیشگی تحریری اطلاع دی جائے۔ لیٹر میں جہاز کے مالک اور ورکر کے کام کی مدت بتائی جائے گی جس پر 7روز کا ٹورسٹ ویزا جاری ہو گا جس کے دوران ہاربر امیگریشن حکام سے رابطہ کرنا ہو گا۔
ٹرانزٹ:
ٹرانزٹ والے مسافروں کو 24گھنٹے کے اندر روانہ ہونا ہوگا ورنہ سٹے کیلئے پرمٹ لینا پڑے گا۔
دستاویزات کی تصدیق:
دستاویزات کی تصدیق کرانا مقصود ہو تو پاکستان میں مالدیپ کا ہائی کمیشن یہ کرائے گا جس کا ایڈریس درج ذیل ہے۔
High Commission of Maldives
H/No.27-A, St.02, F-8/3,
Islamabad, Pakistan
Tel: 0092-512286903-4, Fax: 0092-512286900
Email: admin@maldiveshighcom.pk

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: