ویزا فری اور انٹری ویزا والے 30 ممالک

پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فری اور انٹری ویزاوالے ممالک:

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں‌ 2018ء میں‌دودرجے بہتری آئی ہے. پچھلے سال یہ سیکنڈ لاسٹ نمبر پر تھااور پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فری اور انٹری ویزاوالے ممالک کی تعداد 26 تھی. اب گرین پاسپورٹ عراق اور شام سے اوپر یعنی ایک سو دو نمبر پرچلا گیاہےاور ایسے ممالک کی تعداد تیس ہوگئی ہے جہاں ویزے لیکر جانے کی ضرورت نہیں ہے.ان میں چھ ممالک ایسے ہیں جو کہ ویزا فری انٹری دیتے ہیں جبکہ 24 ممالک کا ویزا آن آرائیول ہےیعنی کہ ان کے ایئرپورٹس پر انٹری ویزا دے دیا جاتاہے.
ویزا فری ممالک
ویزا فری کنٹریز میں‌سب سے پہلے ڈومینکاہےجوکہ بغیر ویزے کے چھ ماہ تک قیام کی اجازت دیتاہے. کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کیریبین جزائر میں شامل ایک خوبصورت ملک ہے جس کارقبہ 750 مربع کلومیٹر ،آبادی پچھہتر ہزار، دارلحکومت روسو اور سرکاری زبان انگریزی ہے۔دنیا بھر سے سیاح اس جزیرے کا رخ کرتے ہیں.
اس کے بعد ہیٹی ہے جہاں بغیرویزا تین ماہ تک قیام کیا جاسکتاہے.یہ تھوڑا بڑا جزیرہ ہے اور اس کی آبادی ایک کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے. .یہ بھی پورا سال ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتاہے.
انڈونیشیا کے قریب بحرالکاہل میں.جزائر پر مشتمل ملک مائیکرونیشیا میں‌بھی پاکستانی پاسپورٹ پر ایک ماہ تک ویزا کے بغیر رہ سکتے ہیں. اس کا دارلحکومت پالیکیر ہے۔
پاکستانی شہریوں کیلئے چوتھا ویزا فری کنٹری جمہوریہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو ہے جوکہ براعظم امریکہ میں شامل ہےاور بحیرہ کیریبین کے جنوب میں وینیزویلا سے 11 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے. اس کا دار الحکومت پورٹ آف اسپین ، سرکاری زبان انگریزی اورکل رقبہ 5130 مربع کلومیٹر ہے۔
آسٹریلیا کے شمال میں جزائر پر مشتمل ملک وانواتو بھی ویزا فری کنٹری ہے جہاں شروع میں ایک ماہ رہنے کی اجازت ملتی ہے جوکہ ایکٹینڈایبل ہوتی ہے. وانواتومیں‌بھی سال بھر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتاہے.
پاکستانیوں کیلئے چھٹے ویزا فری ملک سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز ہے . یہ بھی بنیادی طور پر جزیروں پر مشتمل ایک چھوٹا ساملک ہے جوکہ بحیرہ کیریبئین میں امریکہ کے قریب واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 389 مربع کلومیٹر اور آبادی کا تخمینہ سوالاکھ کے لگ بھگ ہے ۔ اس کا دارالحکومت اور مشہورشہر کنگز ٹاؤن ہے۔
انٹری ویزے والے ممالک
اب ذکرکریں گے ان چوبیس ممالک کا جوکہ پاکستانیوں کواپنے ائیر پورٹس پراینٹری یا ویزا آن ارائیول دیتے ہیں. ان میں‌سب سے اہم ملک قطر ہے. جس نے چندماہ قبل ہی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کوویزاآن ارائیول دینے کی سہولت شروع کی ہے. اب پاکستانی شہری قطرکےائیرپورٹ پر ہی ویزہ درخواست دے کر زیادہ سے زیادہ تین ماہ تک قیام کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں. دیگر تئیس ممالک میں‌ اینٹیگوا و باربوڈا، بینن، کمبوڈیا، کیپ وردے، کوموروس، گنی بساؤ، ڈی جی بوٹی، کینیا، مڈگاسکر، مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، موزمبیک، پلاؤ، روانڈہ، سامووا، سے شالز، تنرانیہ، صومالیہ، ٹوگو، ایسٹ تیمور، ٹووالواور یوگنڈا شامل ہیں.

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: