ناروے کا شینجن ویزا

ناروے کا ویزا:

اگر آپ بطور سیاح، رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے‘ کسی سرکاری‘ کاروباری یا تعلیمی دورہ پر یا کسی دیگر ایسے مقصد کیلئے ناروے جانا چاہیں جس کیلئے کام یا اقامت کے اجازت نامہ کی ضرورت نہ ہو تو پھر آپ کو وزٹ ویزا مل سکتا ہے۔ ناروے اور دیگر شینجن ممالک کیلئے جاری کیا گیا یہ ویزا زیادہ سے زیادہ 90 دن کیلئے کارآمد ہوتا ہے۔ اصولی طور پر شینجن ممالک میں داخل ہونے کے بعد اس ویزا کی مدت میں توسیع نہیں کی جاتی۔ اس اصول سے استثنیٰ اس صورت میں دیا جا سکتا ہے جب آپ کو شینجن ممالک میں داخلہ کے بعد کوئی غیر متوقع صورتحال پیش آ جائے اور آپ کا اصل ویزا 90 دن سے کم عرصہ کیلئے جاری کیا گیا ہو۔ ایسے حالات میں بھی شینجن ممالک میں آپ کے قیام کا مجموعی عرصہ پچھلے چھ ماہ کی مدت میں 90 دن سے زائد نہیں ہو سکتا۔ ناروے کی ایمبیسی سے حاصل کیا گیا ویزا ان تمام یورپی ممالک کیلئے کارآمد ہو گا جوشینجن ممالک کے زمرے میں آتے ہیں۔
ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ:
ناروے کی سرکاری ویب سائٹ www.selfservice.udi.no پر اپنا اکاونٹ بنائیں اور ویزا فارم پر کر کے اسے submit کریں اور اس کا ایک پرنٹ نکال لیں۔ ناروے ویزا فیس ساٹھ یورو بھی آن لائن جمع ہوگی۔
ناروے
ویزافارم کی رسید کا پرنٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات لے کر وی ایف ایس گلوبل/ فیڈیکس آفس جانا ہوگا جہاں یہ جمع ہوں گے۔ اس کیلئے پہلے اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔ جوکہ ان کے ہیلپ سنٹر 0 51 843 9383 پر فون کر کے لے سکتے ہیں۔ویزادراخواست جمع کرانے کے بعد دو ہفتے میں ویزے کا فیصلہ ہوگا جس کی اطلاع فون پر کی جائے گی۔ مزید معلومات درکار ہوں توآپ ان کی اس ویب سائٹ www.norwaypakistan.vfsglobal.com سے بھی لے سکتے ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات
٭ ویب سائٹ پرsubmit کئے گئے ویزا فارم کی رسید کا پرنٹ۔
٭ سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ 35x40mm سائز کی 3تازہ تصاویر۔
٭ اصل پاسپورٹ (جو کہ ویزا ختم ہونے کے بعد تین ماہ تک کارآمد رہے)۔ پرانے پاسپورٹ موجود ہیں تو وہ بھی ساتھ منسلک کریں۔
٭ پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 1 سے 4تک کے 2 فوٹو کاپی سیٹ۔
٭ شناخی کارڈ کی دو فوٹو کاپیاں۔
٭ پچھلے 6 ماہ اور اس سے پچھلے سال کی اصل بنک سٹیٹمنٹ اور ایک ایک کاپی۔
٭ جائیداد کے کاغذات‘ دو فوٹو کاپی کے سیٹ کے ساتھ بمعہ انگلش ٹرانسلیشن۔
٭ شادی شدہ ہونے کی صورت میں نکاح نامہ کی دو فوٹو کاپیاں (بمعہ ترجمہ)۔
٭ امیدوار ملازم پیشہ ہے تو ادارے کے سربراہ کا لیٹر جس میں وزٹ کیلئے چھٹیوں کا بھی ذکر ہو۔
٭ ہوٹل کی بکنگ کے کاغذات۔
٭ گزشتہ 3 ماہ کی سیلری سلپس۔
٭ اپنا کاروبار ہو تو اس کی رجسٹریشن کی کاپی (انگریزی ترجمے کے ساتھ)۔
٭ پچھلے دو سال کے ٹیکس ادائیگی کے کاغذات۔
٭ ناروے میں جو شخص آپ کا حوالہ بن رہا ہے اس کی طرف سے تحریری دعوت۔
٭ دعوت دینے والا شخص رشتہ دار ہے تو اس کا ثبوت (برتھ سرٹیفکیٹ اور ب فارم کی صورت میں)۔
٭ اگر امیدوار خود دورہ کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا ہے تو اس کو ناروے میں مدعو کرنے والے شخص کا گارنٹی لیٹر اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی۔
ویزا انٹرویو
ویزا درخواست جمع ہونے کے بعدضرورت ہو تو امیدوار کو انٹرویو کیلئے بلایا جاتاہے۔ ویزا افسر انٹرویو کے دوران وضاحت طلب باتیں ڈسکس کرے گا۔ویزا کال کے وقت کوئی اضافی کاغذات بھی منگوائے جاسکتے ہیں، جو کہ ساتھ لیکر جائیں۔ اگر امیدوار انگریزی لکھ اور بول نہیں سکتا تو ویزا سیکشن کی جانب سے اس کو ایک اسسٹنٹ مہیا کیا جائے گا۔ ( یہ بھی پڑھئے)
درخواست منظور ہونے پر
آپ کی ویزا درخواست منظور کر لی گئی تو آپ کو ویزا جاری ہونے سے پہلے کنفرمیشن کے ساتھ ریٹرن ایئر ٹکٹ اور ہیلتھ انشورنس کے کاغذات پیش کرنا ہونگے۔ انشورنس کم از کم 30ہزار یورو کی ہونی چاہئے جس کا نارویجن ایمبیسی نے درج ذیل کمپنیوں کو اختیار دے رکھا ہے۔
آدم جی انشورنس کمپنی فون: 111-610-610
عسکری جنرل انشورنس فون: 051-2279565
یو آئی سی فون: 051-2802446-9
آئی جی آئی فون: 051-2277355
اے سی ای فون: 0800-54321
اے آئی جی فون: 111-111-244
ایگلٹ سروسز فون: 051-2651231/33
سینچری انشورنس فون: 051-2876211
پکک انشورنس لمیٹڈ فون: 051-2870613-14
یونیورسل انشورنس فون: 051-2277555-6
ای ایف یو جنرل فون: 051-2313471-90
اٹلس انشورنس کراچی فون: 021-5369471-4
نیو جوبلی انشورنس فون: 051-2270275-6
تکافل پاکستان لمیٹڈ فون: 021-111-875-111

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: