ناروے میں‌حصول تعلیم

study in norway
ایسے غیر ملکی جو تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں وہ ناروے کا رہائشی اجازت نامہ برائے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ناروے میں سکول یا اعلیٰ تعلیم کی غرض سے یہ رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
٭ کسی یونیورسٹی‘ سائنس کالج‘ گورنمنٹ کالج‘ فائن آرٹس کالج‘ عوامی کالج یا ایک سال کی نظریاتی تعلیم دینے والے سکول میں آپ کا داخلہ ہو چکا ہو‘ بعض خاص صورتوں میں ہائر سیکنڈری سکول میں داخلے کو بھی منظور کر لیا جاتا ہے۔
٭ آپ اپنی تعلیم کے اخراجات برداشت کر سکتے ہوں۔
٭ تعلیمی عرصہ کے دوران آپ کے پاس رہنے کی جگہ ہو۔
٭ آپ کے پاس ناروے میں تعلیم کا ایک مکمل اور واضح منصوبہ ہو۔
٭ اگر تمام کاغذات مکمل ہوں تو سٹڈی پرمٹ کے اجراء میں 2 سے 6ماہ لگتے ہیں کیونکہ سفارتخانہ ضروری کارروائی کے بعد کیس ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کو بھجواتا ہے۔ عموماً شروع میں ایک سال کا پرمٹ جاری ہوتا ہے جس میں توسیع ہو جاتی ہے۔
اپلائی کرنے کیلئے درکار دستاویزات
سٹڈی پرمٹ اپلائی کرنے کیلئے آپ پہلے بذریعہ انٹرنیٹ/ ڈاک متعلقہ کالج یا یونیورسٹی سے رابطہ کر کے داخلہ حاصل کرینگے پھر طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ویزا اپلائی کریں گے۔اس کے لئے درج ذیل دستاویزات لے کر جائیں گے۔
٭ انگریزی میں ٹائپ شدہ دو درخواست فارم (سفارتخانہ یا اس کی ویب سائٹ سے فارم حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
٭ سفید بیک گراؤنڈ والی پاسپورٹ سائز 2 تازہ تصاویر۔
٭ اصل پاسپورٹ‘ پہلے 2 صفحات کی دو دو فوٹو کاپیوں کے ساتھ۔
٭ اصل شناختی کارڈ بمعہ دو عدد فوٹو کاپی۔
٭ اصل برتھ سرٹیفکیٹ بمعہ ایک فوٹو کاپی۔
٭ نادرا کا جاری کردہ والد کا اصل بی فارم + ایک کاپی۔
٭ اصل پرائمری اور میٹرک سکول سرٹیفکیٹس + ایک ایک کاپی۔
٭ تمام تعلیمی اسناد۔
٭ نارویجن تعلیمی ادارے کا ایڈمیشن لیٹر یا قبولیت کا خط (Acceptance Letter)۔
٭ آپ کا تعلیمی منصوبہ۔
٭ ناروے میں اپنے اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت سے متعلق دستاویزات اخراجات خود برداشت کرنے ہیں تو پہلے سال کیلئے کسی نارویجن بنک میں 80ہزار کرون جمع کرانے کا ثبوت‘ سٹیٹ ایجوکیشنل لون فنڈ سے قرضہ لینا ہے تو لون اپلیکیشن کی کاپی منسلک کریں گے۔
٭ رہائشی بندوبست کا ثبوت (ہاسٹل یا کرائے کے گھر میں رہنے کیلئے کرایہ داری کا معاہدہ وغیرہ)
٭ 800 کرون ویزا فیس ادا کرنے کی رسید۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: