متحدہ عرب امارات کا ای ویزا گھر بیٹھے حاصل کریں

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے ای سروس متعارف کرا دی ہے جس کی مدد سے یو اے ای کا تین ماہ کا وزٹ ویزا اب گھر بیٹھے ہی حاصل کیا جا سکے گا۔
وزٹ ویزہ کے لیے درکار تمام کاغذات اب آن لائن سکین کرا کے بھجوائے جا سکتے ہیں جس کی بنیاد پر یو اے ای کی وزارت داخلہ وزٹ ویزہ جاری کرے گی۔
وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک مقیم افراد کو یو اے ای کے وزٹ ویزہ کے لیے اپلائی کرنے کے لیے اماراتی رہائشی کا سپانسرشپ یا فرم کا سپانسرشپ لیٹر، ویزا فارم کے ساتھ لگانا ہوگا
اماراتی رہائشی کا پاسپورٹ، ای گیٹ نمبر کی معلومات بھی فارم کے ساتھ ہی بھیجنا ہوگی، پاسپورٹ کی معیاد چھ ماہ سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ وزارت کی جانب سے بتایا گیا ای فارم کے ساتھ سپانسپر اور درخواست گزار دونوں کا پاسپورٹ منسلک کرنا ہوگا۔
اگر بیرون ملک سے اپلائی کرنے والا اماراتی رہائشی کا رشتہ دار ہے تو اس سلسلے میں بیوی کا میرج سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات درکار ہوں گے، سنگل یا
ملٹی بل اینٹری کا خانہ بھی پر کرنا ہوگا۔ ہزار درہم کا بینک سیکورٹی ڈیپازٹ، میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی ساتھ منسلک کرنا ہوں گے۔ویزا کی تمام کارروائی کے متعلق آن لائن معلومات فراہم کی جائیں گی.

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: