فرانس کا ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ

فرانس کی ایمبیسی تمام مختصر قیام کے ویزوں کی درخواستوں اورانٹرویو کیلئےAEG ذریعے اپوائنٹ منٹ دیتی ہے۔ آپ ویزااپلائی کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اے ای جی کی ویب سائٹ www.aegfrenchvisa.com.pk/ پر جاکر ویزافارم ڈاون لوڈ کریں اور کمپیوٹرہی اسے فل اپ کرکے پرنٹ نکال لیں۔اب یہ پرنٹ اور اپنے دیگر دستاویزات کے ساتھ اے ای جی ویزا سنٹر جاکر ویزا فیس 60 یورو اوران کے چارجز10 یورو جمع کرائیں وہیں آپ کی چارجز کی رسید پر انٹرویوکا ٹائم پرنٹ کرکے دیا جائے گا۔اس شیڈول کے مطابق آپ نے ایمبیسی جانا ہے جہاں بائیومیٹرک ڈیٹا لیاجائے گا، ویزا درخواست بمعہ دستاویزات جمع ہوگی اور مختصر انٹرویو بھی ہوگا۔
اے ای جی کے دفاتر:
اسلام آباد:
Ground and Mezzanine Floor Khumrial Centre,
Plot No 3&4, I&T Centre, Sector G-8/4.
Email: aegfrenchvisa@aeg.com.pk
لاہور:
Ground Floor, PIA Town Building
Egerton Road
کراچی:
Ground Floor Shaheen Commercial Complex
Dr. Zia Uddin Ahmed Road
ملتان:
Office No 44 & 45, Upper Ground Floor Business City Plaza, Bosan Road Multan
Email: aegfrenchvisa@aeg.com.pk
سیالکوٹ:
Portion (01), Ground Floor,
Allah Dia Building, Paris Road
Email: aegfrenchvisa@aeg.com.pk سپیڈیکس پشاور:
PIA Main Office # 33 The Mall, Arbab Road
Email: aegfrenchvisa@aeg.com.pk
کوئٹہ:
17 Hali Road, Zargoon Road
Email: aegfrenchvisa@aeg.com.pk
فیصل آباد:
PIA Booking Office The Mall New Civil Lines
Email: aegfrenchvisa@aeg.com.pk
گوجرانوالہ:
Ghouri Center Near Govt Iqbal High School
Opposite Total Petrol Pump G.T Road
Email: aegfrenchvisa@aeg.com.pk
حیدرآباد:
PIA Main Office ،Civic Center
Email: aegfrenchvisa@aeg.com.pk
ان کا ہیلپ لائن نمبر 0 51 111 786 111اور ویب سائٹ www.aegfrenchvisa.com.pk ہے.
علاج معالجہ‘ سٹڈی ویزا‘ ورک پرمٹ‘ فیملی ملاپ کے طویل المدتی ویزے سمیت سفارتکار اور آفیشلز کی درخواستیں براہ راست ایمبیسی میں جمع ہوتی ہیں جس کیلئے ویزا سیکشن میں صبح 08:30 سے 09:45بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹ: معلومات اور وقت طے کرنے کیلئے ایمبیسی کو (visas.islamabad-amba@diplomatic.govt.fr) پر ای میل کی جا سکتی ہے۔
ویزا فیس سے استثنیٰ
درج ذیل افراد کو ویزا فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
٭ 6سال سے کم عمر کے بچے۔
٭ سکول وزٹ کے دوران جانے والے طالب علم۔
٭ پی ایچ ڈی سطح کے طالب علم۔
٭ سائنس ریسرچ کیلئے جانے والے۔
جن ممالک کے یورپی یونین اور فرانس کے ساتھ معاہدے ہیں ان کے شہریوں کو ہر قسم کے ویزا کیلئے صرف 35یورو فیس جمع کرانا ہو گی۔
ویزا اجراء کیلئے درکار وقت
ویزا درخواست جمع کرانے کے بعد قلیل مدتی قیام کے ویزوں کیلئے 2سے 4ہفتے جبکہ طویل مدتی قیام کے ویزا کیلئے 2ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: