غیر ملکیوں کو زیادہ نوکریاں دینے والے ممالک

اس آرٹیکل میں‌ان ٹاپ ٹین ممالک کو زیربحث لائیں گے جہاں روزگار کے بہت زیادہ مواقع ہیں اور وہ ملکی و غیرملکی شہریوں کو زیادہ نوکریاں دیتے ہیں . ان ملکوں‌کی رینکنگ کے حساب سے ہم دس ملکوں کا ذکر کریں‌گے. جن کی تفصیل یہ ہے.
10)- میکسیکو
اس فہرست میں دسویں نمبر پر میکسیکو ہے جس نے گذشتہ سال اپنی بڑھتی ہوئی انڈسٹریز کے باعث 73.4 فیصد افراد کو نوکریاں مہیا کیئں.
9)- انگلینڈ
نوکریوں کی فراہمی کے حوالے سے نویں نمبر پر یوکے ہے. یہاں جاب انڈیکس 73.75 فیصد رہا. جوکہ اس سے پچھلے سال کی نسبت بہترہے. جس کا مطلب ہے کہ وہاں غیرملکیوں کو روزگارکی فراہمی میں‌بھی بہتری دیکھی گئی ہے.
8)- نیدر لینڈ
آٹھویں پوزیشن نیدر لینیڈ نے حاصل کی جس کا جاب انڈیکس 74.65 ریکارڈ کیاگیا.
7)- چین
چین ملکی و غیر ملکی شہریوں کو نوکریاں دینے میں‌ اس وقت دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر ہے. اس اپنی تیز تر صنعتی ترقی کی وجہ سے بہت سے ممالک کو بچھاڑ کر یہ پوزیشن حاصل کی ہے. اس کا جاب انڈیکس 74.84 فیصد ہے.
6)- فرانس
اس فہرست میں‌فرانس چھٹے نمبر پر ہے. جہاں تمام لوگوں کے لئے روزگار کے بہتر مواقع موجود ہیں. فرانس کا گذشتہ سال کا جاب انڈیکس 76.36 بتایا گیا ہے.
5)- امریکہ
فرانس کے بعد امریکہ کا ذکر آتا ہے جوکہ 75.59 فیصد جاب انڈیکس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آگیاہے . وہاں پچھلے سال کے نسبت بیروزگاری کی شرح نیچے آئی ہے.
4)- آسٹریلیا
آسٹریلیا کا اس لسٹ میں‌چوتھا نمبر ہے جہاں آجکل روزگار کے اچھے مواقع کے باعث غیر ملکیوں کے لئے بھی نوکریاں بڑھی ہیں. یہاں‌جاب انڈیکس 77.46 ہے.
3)- متحدہ عرب امارات
یو اے ای غیرملکیوں کو روزگار کی فراہمی میں ہمیشہ ہی ٹاپ کے ممالک میں شامل رہتاہے. یہاں کم تعلیم یافتہ اور ٹرینڈ ان ٹریند ایشیائی باشندوں کے لئے بے شمار نوکریاں دستیاب ہوتی ہیں. یواے ای میں جاب انڈیکس 78.83 ریکارڈ کیا گیا ہے.
2)- ہانگ کانگ
زیادہ نوکریاں فراہم کرنے والے ممالک میں دوسری پوزیشن ہانگ کانگ کی ہے. اس کی تیز تر معاشی ترقی کے ساتھ یہاں روزگار کے نئے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں. اس کا جاب انڈیکس 80 تک پہنچ چکاہے.
1)- سنگاپور
کہنے کو تو یہ ایشیاء کا ننھا منا سا ملک ہے . جس کا رقبہ صرف 683 مربع کلو میٹر اور آبادی 55 لاکھ ہے مگر جب جاب انڈیکس کی بات کریں تو اس نے تمام ممالک کو مات دے دی ہے.اس ملک میں روزگار کی شرح سب سے بلند 82.56 فیصد ہے . اس کو بھی پڑھیں (کیبنٹ سیکرٹریٹ میں‌ملازمتں)

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

1 تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: