سویڈن میں‌تعلیم حاصل کرنے جائیں

آپ سویڈن میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے کورس اور پھر تعلیمی ادارے کا انتخاب کریں۔ اس مقصد کے لیے سرکاری سویڈش ویب سائٹ Studyinsweden.se آپ کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔ اس کے ذریعے آپ متعلقہ کالج یا یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سٹوڈنٹ آفس تک پہنچ سکیں گے اور داخلہ کے لیے تمام معلومات حاصل کر کے انرولمنٹ یا داخلہ کرا پائیں گے۔
سٹڈی ریذیڈنس پرمٹ
کوئی بھی شخص جو سویڈن کے کسی کالج یا یونیورسٹی میں 3 ماہ سے زائد عرصہ کے لیے پڑھنا چاہتا ہے تو اس کے لیے رہائشی پرمٹ کی ضرورت ہو گی جس کے لیے پہلی بار اپنے ملک میں رہتے ہوئے ہی اپلائی کیا جاتا ہے لیکن اس سے پہلے کالج/یونیورسٹی میں آپ کی رجسٹریشن یا داخلہ ہونا ضروری ہے یعنی کہ "Acceptance letter" موصول ہو جائے۔ پہلی بار ایک سال کے لیے پرمٹ جاری ہو گا جس میں بعد ازاں توسیع ہوتی رہے گی۔
اہلیت
i) کالج یا یونیورسٹی داخلہ دینے پر رضامندی ظاہر کر دے۔
ii) امیدوار اپنے اخراجات خود برداشت کر سکے‘ سویڈش مائیگریشن بورڈ تعلیمی رہائشی پرمٹ کے لیے کسی سپانسر کی طرف سے ذمہ داری قبول نہیں کرتا لہٰذا امیدوار کے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں 7300 کرونا ماہانہ کے حساب سے کم از کم ایک سال کی رقم پاکستانی روپوں میں موجود ہونی چاہیے۔
کب اپلائی کریں؟
کالج یا یونیورسٹی کا لیٹر ملتے ہی آپ کو فیڈیکس کے ذریعے سٹڈی ریذیڈنس پرمٹ کے لیے اپلائی کر دینا چاہیے کیونکہ ایمبیسی ضروری کارروائی کے بعد کیس سویڈن میں مائیگریشن بورڈ کو بھجوائے گی جہاں رہائشی پرمٹوں کے کیسوں کا رش ہوتا ہے۔ بورڈ اگست‘ ستمبر میں شروع ہونے والے تعلیمی کورسز کے لیے ترجیحاً پرمٹ جاری کرتا ہے۔ بورڈ کو پرمٹ کے بارے میں فیصلے میں اوسطاً 3 ماہ لگتے ہیں تاہم کوشش کی جاتی ہے کہ کورس شروع ہونے سے پہلے پرمٹ جاری ہو سکے۔ بورڈ کے فیصلے کے بعد کیس پاکستان میں واپس سویڈش ایمبیسی کے پاس آتا ہے جو کہ ویزا جاری کر کے پاسپورٹ واپس کرتی ہے۔
سٹڈی ویزا اپلائی کرنے کے لیے درکار دستاویزات
٭ پرشدہ درخواست فارم کے 2 سیٹ صحیح اور مکمل۔ (فارم نمبر 105031) اور ساتھی درخواست دہندہ اگر ہے تو (فارم نمبر 135011)۔
٭ جمع شدہ فیس کی رشید۔
٭ 2 پاسپورٹ سائز رنگین تصاویر مکمل چہرے کے ساتھ (آپ کی نظریں براہ راست کیمرہ کی طرف ہوں)۔ ہلکے بیک گراؤنڈ میں‘ جو چھ ماہ سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ آپ کی اچھی مطابقت رکھتی ہوں‘ ننگے سر جہاں کوئی خاص مذہبی وجوہ نہ ہوں۔
٭ اصل پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ (واپس کر دیئے جائیں گے)۔
٭ پاسپورٹ کے پہلے دو صفحات اور قومی شناختی کارڈ کی دو دو فوٹو کاپیاں۔
٭ سویڈش کالج/یونیورسٹی کی طرف سے منظوری کا خط۔ اصل معہ دو فوٹوکاپیاں۔ اصل خط
واپس کر دیا جائیگا۔ (سٹڈی فل ٹائم ہونی چاہیے)۔
٭ رخصتی کا سرٹیفکیٹ‘ غیرحاضری‘ تعلیم حاصل کرنے کی چھٹی (جہاں ضروری ہو) اصل معہ فوٹوکاپی۔
٭ آپ کے ذاتی بینک اکاؤنٹ کی سٹیٹمنٹ کی دو کاپیاں (دونوں اصل) جو اس بات کا ثبوت ہوں کہ آپ کے پاس تمام تعلیمی مدت کے اخراجات کے لیے درکار کافی رقم موجود ہے۔ (یہ ثبوت کہ آپ اپنے اخراجات کو برداشت کر سکتے ہیں‘ آپ کو لازماً فراہم کرنا ہے‘ مثال کے طور پر بینک کے اثاثے کی شکل میں‘ تحریری ثبوت جو تصدیق کرے کہ آپ کو سکالرشپ (وظیفہ) ملا ہوا ہے یا کسی دوسرے یکساں طریقے کی صورت میں)۔ آپ کو ظاہر کرنا ہے کہ کرونا ماہانہ‘ سال کے 10 مہینوں کے حساب سے‘ ہمراہ جانے والے درخواست دہندہ کے لیے بحساب 3500 کرونا ماہانہ اور ہر ہمراہ جانے والے بچے کے لیے SEK2100 سال کے 12 مہینوں کے لیے آپ کی صوابدید پر دستیاب ہوں گے۔
٭ ایسے طلباء کو جو ایک سال سے کم عرصہ کے لیے یعنی ایک یا دو سمیسٹرز کے لیے‘ ریذیڈنس پرمٹ کی درخواست دے رہے ہیں‘ یکم فروری 2007ء سے ہیلتھ انشورنس لینا ہو گی جو ہنگامی اور دوسری اقسام کی طبی امداد‘ ہسپتال میں داخلے اور طبی وجوہات کی بناء پر وطن واپسی کے 30,000 یورو تک کے اخراجات کو کور کرے۔
نوٹ: درخواست جمع ہونے کے بعد آپ کو انٹرویو کی تاریخ اور وقت سے آگاہ کیا جائے گا۔ انٹرویو کرنے کے بعد ویزا سیکشن آپ کا کیس پرمٹ کی منظوری کے لیے سویڈش مائیگریشن بورڈ کو بھیج دے گا جو کہ اس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا اور ایمبیسی کو واپس بھجوائے گا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

1 تبصرہ

  1. Maha says:

    Sarey process main total kitni amount ki zaroorat hai ahi.? Please guide me

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: