سنگا پور محفوظ ترین ایشیائی ملک قرار، پاکستان نے سب کو حیران کردیا

محفوظ ترین اور پر امن ایشیائی ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق سنگا پور محفوظ ترین ملک قرار پایا ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن نے سب کو حیران کرکے رکھ دیاہے.

امریکا کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک میں سب سے محفوظ ترین ملک سنگاپور ہے جبکہ اس فہرست میں ایشائی ممالک میں دوسرے نمبر پر جاپان براجمان ہے۔

تیسرے نمبر پرجنوبی کوریا، چوتھے پر چین اور پانچویں پرمنگولیا محفوظ ترین ملک قرار دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایشاء کے غیر محفوظ ترین ممالک میں پاکستان سب سے اوپر ہے۔ 113ممالک کی اس فہرست میں ایشیائی ممالک میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کا جائزہ لیا گیا جس میں پاکستان سب سے آخر میں ہے اور سب سے اوپر سنگا پور ہے۔

لوٹ، مار، قتل و غارت، چوری، چکاری کے لحاظ سے پاکستان کو غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک قرار دیا گیا ہے۔ 133 ممالک کی فہرست میں بھارت 98، بنگلہ دیش 102 اور فلپائن 107 ویں نمبر پر ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: