سعودی عرب میں غیر ملکی اب شاپ مینجر بھی نہیں بن سکیں گے

الریاض (ویزا گائیڈ نیوز) سعودی زیشن کے ایک اور فیصلے پر عملدرآمد کا وقت آن پہنچا۔ جس کے مطابق اب سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اب ”شاپ منیجر“ نہیں بن سکیں گے۔ یہ اسامی سعودی شہریوں کیلئے مخصوص کردی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت محنت و سماجی فروغ نے جن 12شعبوں میں غیر ملکیوں پر پابندی عائد کی تھی اور فیصلے پر نفاذ 3مراحل میں کرنے کا عندیہ دیا تھا ان میں شاپ منیجرکی ملازمت بھی شامل تھی البتہ اسے ایک سال کا

استثنیٰ دیا گیا تھا۔

KSA Urdu news

فیصلے کے مطابق دکانداروں کو اس بات کی اجازت دی گئی تھی کہ یکم محرم 1441ھ بمطابق31اگست 2019ءتک غیر ملکی کو شاپ منیجر رکھا جاسکتا ہے۔ یہ اس مقصد کیلئے تھا تاکہ دکان میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کی  تربیت کی جاسکے ۔ اب ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد اس اسامی پر سعودیوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

الخبر میں مکتب العمل کے سربراہ منصور آل بن علی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت محنت نے جن 12 شعبوں کی سعودائزیشن میں شاپ منیجر کو ایک سال کیلئے استثنیٰ دیا تھا وہ ختم ہوگیا ہے۔ اب اس اسامی پر غیر ملکی کو تعینات نہیں کیا جاسکے گا۔ وزارت محنت کی ٹیمیں اس حوالے سے تفتیشی مہم کا آغاز 

کریں گی اور اس کے نفاذ کو یقینی بنائیں گی۔

(KSA Urdu News category Post)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: