دنیا میں‌سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے 10 شہر

جب کوئی انسان کام کیلئے بیرون ملک جاتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ معاوضہ ملے اور یہ ہر ورکر کا حق بھی ہوتاہے مگر ہم لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ ویجز کنٹری ٹو کنٹری ویری کرتی ہیں۔ اسی لئے تو دوسرے ملکوں میں جانا پڑتاہے۔ اگر ایک جیسے معاوضے ہوں تو ہر بندہ اپنے ملک میں ہی خوشحال ہوجائے کس ملک میں کتنی سیلر ملتی ہے۔ اس کا اندازہ مختلف اوقات میں جاری ہونے والی سروے رپورٹس سے لگایا جاتاہے۔ جرمنی سے ایک تازہ ترین ریٹنگ جاری ہوئی ہے۔ جس میں دنیا کے ایسے 10 شہروں کے نام جاری کیے گئے ہیں جو اپنے ملازمین کو سال بھر کے دوران سب سے زیادہ تنخواہیں اور مالی مراعات فراہم کرتے ہیں۔
جرمنی کا ’ڈوئچے بنک‘ ہرسال مئی کے آخرپر ’انٹرنیشنل ویج میپ “ کے نام سے ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں مہنگائی، ملازمین کی تنخواہوں، شہریوں کی اوسط آمدن اورٹیکسوں سمیت دیگر امور پر بحث کی جاتی ہے۔ اس رپورٹ میں صرف ایسے شہر شامل کئے جاتے ہیں جہاں پر ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں 3 ہزار امریکی ڈالر سے زائد ہوتی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سوئٹرزلینڈ کے شہر زیورخ میں ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 5764 امریکی ڈالر ہے۔ اور یہ فہرست میں سب سے زیادہ تنخواہیں دینے دینے والے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
اس کے بعد دوسرے نمبر پر امریکی ریاست کیلفورنیا کا شہر سان فرانسیسکو ہے جہاں اوسط تن خواہ 4974 امریکی ڈالر ہے سان فرانسسکو میں تنخواہ دار طبقے کا معیار زندگی بھی اس سال مزید بہتر ہوا ہے۔ تیسرے نمبرپر بھی امریکی شہر ہی ہے جو کہ نیویارک ہے یہاں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 4115 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس سے آگے بڑھیں تو آسٹریلیا کا شہر سڈنی آتاہے جہاں کم ازکم ماہانہ سیلری3914 ڈالرملتی ہے اور یہ اس فہرست میں چوتھی پوزیشن پر ہے پانچویں پوزیشن کی بات کریں تویہ بھی ایک امریکی شہر کے حصہ میں آئی ہے جس کا نام بوسٹن ہے اوروہاں کم ازکم سیلری 3740 ڈالرہے۔
ناروے کا شہر اوسلو اس ریٹنگ میں 3664 ڈالر ماہانہ تنخواہ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
شکاگو چھٹے نمبر پر ہے اور وہاں کم از کم تنخواہ 3650 ڈالر مل رہی ہے۔
ساتویں پوزیشن پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن براجمان ہے جس میں 3462 ڈالر ماہانہ منیمم سیلری ہے۔
فرینڈز اس سال اس رینکنگ میں حیران کن پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ زیادہ سیلری والے دس شہروں میں۔ اب متحدہ عرب امارات کی سٹیٹ دبئی کا نام بھی شامل ہوگیاہے جہاں سرکاری ملازمین کو ماہانہ کم سے کم 3 ہزار 447 ڈالر تنخواہ ادا دی جاتی ہے۔ یوں اس کا نمبر آٹھواں ہے اور یہ لندن، سنگاپور اور فرانکفرٹ جیسے شہروں سے بھی آگے نکل گیا ہے۔
جرمنی کے شہر فرانکفرٹ میں کم از کم اوسط تنخواہ 3389 امریکی ڈالر ہے اور اس کی اس فہرست میں نویں پوزیشن بنتی ہے اس کے بعد دسواں اور آخری نمبر سنگاپور کا ہے۔

You may also like...

2 Responses

  1. altaf ur rahman khan says:

    I am altaf ur rahman khan from Pakistan.Upon searching i found that this country
    gave evisa. I will be lucky if i visit start work there. I will wait for yoyr kind reply
    and procedure for work.
    Thanks.

  1. September 4, 2018

    […] website) Djibouti  (E-visa website) Gabon(E-visa website) Kenya  (E-visa website) Kyrgyzstan(E-visa website) Lesotho (E-visa website) Myanmar (E-visa website) Rwanda  (E-visa website) Saint Kitts and Nevis […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: