جرمنی کا فیملی ملاپ ویزا

German family reunion visa
آپ کا شوہر‘ اہلیہ‘ والد‘ والدہ یا بھائی بہن جرمنی میں مستقل رہائشی یا شہری کا درجہ رکھتے ہیں تو آپ بھی ان کے ساتھ جا کر قیام پذیر ہو سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کو فیملی ملاپ ویزا اپلائی کرنا ہو گا جس کیلئے پیر سے جمعہ صبح 8بجے سے دوپہر 1بجے کے دوران ایمبیسی میں فون نمبر 051-2279441 پر فون کر کے وقت لیں اور بذات خود جا کر ویزا درخواست جمع کرائیں۔ کم از کم 18سال کے افراد اس ویزا کیلئے اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات
درج ذیل کاغذات بیان کردہ ترتیب میں تمام کی دو دو فوٹوکاپیوں کے ساتھ منسلک کریں۔ تمام کاپیاں اے فور سائز کاغذ پر ہونی چاہئیں۔
i)- تین عدد ویزا فارم جو کہ ٹائپ رائٹر یا کمپیوٹر پر مکمل پُر شدہ ہوں۔
(فارم جرمن ایمبیسی سے یا اس کی ویب سائٹ www.islamabad.diplo.de سے حاصل کئے جا سکتے ہیں)۔
ii)- تین عدد اپنی تازہ تصاویر+ اپنے شوہر‘ بیوی یا متعلقہ رشتہ دار کی 3تصاویر جو کہ جرمنی میں ہے۔
iii )- جرمن زبان سے متعلق بنیادی علم کا ثبوت (صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہرین‘ سائنسدانوں اور پناہ گزینوں کی بیگمات اور شوہر مستثنیٰ ہیں)۔
iv )- جرمن رشتہ دار کا رجسٹریشن لیٹر۔
v)- آپ کا موجودہ اور پرانا پاسپورٹ۔
vi)- جرمن رشتہ دار کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپیاں۔
vii)- آپ کا برتھ سرٹیفکیٹ‘ انگریزی ترجمہ کے ساتھ اور مجسٹریٹ درجہ اول سے تصدیق شدہ۔
viii)- نادرا آفس کا جاری کردہ فارم ب جو کہ انگریزی یا جرمن میں ترجمہ شدہ اور مجسٹریٹ درجہ اول سے تصدیق شدہ ہو۔
ix)- تصدیق اور ترجمہ شدہ نکاح نامہ۔
x)- اگر آپ یا آپ کا / کی شریک حیات پہلے سے شادی شدہ تھے تو تصدیق شدہ طلاق نامہ۔
xi)- جرمن ویزا فیس کی رسید (فیس 30یورو ہے)۔
xii)- پاکستانی دستاویزات کی تصدیق کیلئے میزان بنک سے 20ہزار پاکستانی روپے کا ڈرافٹ بنوا کر ساتھ جمع کرانا ہو گا۔ بنک اس کیلئے 500روپے الگ سے اپنے چارجز وصول کرے گا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: