جرمنی کاویزا خود اپلائی کریں

جرمن ویزے :
جرمن ایمبیسی پاکستانی شہریوں کو جرمنی کے سفر کیلئے شینجن ویزا جاری کرتی ہے جو کہ آسٹریا‘ بلجیئم‘ چیک ری پبلک‘ ڈنمارک‘ فن لینڈ‘ فرانس‘ یونان‘ ہنگری‘ آئس لینڈ‘ اٹلی‘ لکسمبرگ‘ مالٹا‘ نیدرلینڈز‘ پولینڈ‘ پرتگال‘ سلوواکیہ‘ سپین‘ سویڈن سمیت بالٹیک ممالک ایسٹونیا‘ لیٹویا‘ اور لیتھوانیا کیلئے بھی کارآمد ہو گا۔
ویزا درخواست کہاں جمع ہو گی؟
جرمن ویزے کیلئے پنجاب‘ سرحد اور وفاقی دارالحکومت کے رہائشی جرمن ایمبیسی اسلام آباد جبکہ سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدوار جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی میں درخواست جمع کرائیں گے۔ ویزا اپلائی کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے آپ فون کر کے وقت لیں پھر اس مقررہ وقت پر جا کر براہ راست ویزا درخواست جمع کرائیں۔
اسلام آباد ایمبیسی کا نمبر: 051-2279441 اور قونصلیٹ جنرل کراچی کا نمبر: 021-5873782-83 ہے۔ واضح رہے کہ فیکس اور ای میل کے ذریعے فنی وجوہات کے باعث وقت نہیں دیا جاتا۔ اپنے ویزا کیس کے بارے میں دستخط شدہ تحریر بذریعہ ڈاک یا فیکس بھیج کر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ویزا سیکشن کا فیکس نمبر: 051-2278917 ہے۔ (یہ بھی پڑھئے)
ویزا اپلائی کرنے کیلئے درکار جنرل دستاویزات
٭ ٹائپ رائٹر سے مکمل پُرشدہ 2فارم۔
٭ 3ہلکے بیک گراؤنڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصاویر۔
٭ کم از کم 3ماہ کیلئے کارآمد پاسپورٹ۔
٭ آخری دو پرانے پاسپورٹ (اگر موجود ہوں)۔
٭ شادی شدہ ہیں تو بچوں کی فہرست۔
٭ بیرون ملک رہنے والے رشتہ داروں کی فہرست۔
٭ حقیقی کوائف درج کرنے کا بیان حلفی (نمونے کا عکس دیا جا رہا ہے)۔
٭ شینجن ممالک کیلئے کارآمد کم از کم 30ہزار یورو مالیت کی ٹریول ہیلتھ انشورنس پالیسی جو کہ دورہ کے دوران بیماری کی صورت میں علاج معالجہ اور حادثاتی موت کی صورتمیں لواحقین کی امداد کے کام آئے بمعہ ایک فوٹو کاپی۔
٭ ایئر ٹکٹ (مختصر قیام کے ویزہ کیلئے ریٹرن اور کنفرمیشن کے ساتھ)۔
٭ پچھلے بیرونی دوروں سے متعلق بیان حلفی۔
٭ ویزا فیس کی رسید۔
نوٹ: انشورنس کیلئے آدم جی انشورنس کمپنی‘ اے سی ای‘ اے آئی جی‘ عسکری جنرل انشورنس‘ سنچری انشورنس‘ پکک انشورنس‘ آئی جی آئی‘ یونیورسل اور یونائیٹڈ انشورنس کمپنی منظور شدہ ہیں۔
75سال سے زائد عمر کے سینئر شہریوں کو مندرجہ بالا کمپنیاں ہیلتھ انشورنس نہ کریں تو کسی عزیز یا دوست کے ذریعے جرمن کمپنیوں اے ڈی اے سی‘ اے ایکس اے‘ ایلیئنز‘ ایلویا اور امادیوس سے کرائی جا سکتی ہے۔
ویزا فیسیں
جرمن سفارتخانہ ویزا فیس پاکستانی روپے میں جمع کرتا ہے لہٰذا یورو کا پاکستانی روپے میں حساب لگا کر روپے ساتھ لے جائیں۔ جرمنی نے قلیل مدتی/ طویل مدتی تمام ویزوں کی یکساں فیس 60یورو مقرر کی ہے۔ 6سال سے کم عمر بچے فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اہم ہدایات
ایمبیسی میں جرمنی کی ویزا درخواست جمع کرانے کیلئے خود جائیں کسی دوسرے کے ذریعے درخواست جمع نہیں کی جائے گی۔
٭ مقررہ وقت سے پہلے پہنچیں تاکہ جلدبازی میں غلطی کا احتمال نہ رہے۔
٭ ویزا فارم ایمبیسی سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں‘ ایمبیسی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں۔
٭ فارم ٹائپ رائیٹر سے پُر کرنے کے بعد دستخط کرنے نہ بھولیں۔
٭ مختصر مدت کے ویزے 2سے 3ہفتوں میں جاری ہوتے ہیں لہٰذا اپنے طے شدہ پروگرام سے ایک ماہ قبل ویزا کیلئے اپلائی کریں۔

You may also like...

4 Responses

  1. AbdulQadir says:

    Sir am interest

  2. AbdulQadir says:

    Sir am interest sir but your WhatsApp namber please sir

  3. Adil Rajput says:

    Sir I’m interested I need a job please contact my WhatsApp number +923168649062

  4. Muhammad Ali says:

    Dear Sir,
    I’m working in KSA as a Safety Coordinator ( equal to Engineer ) and I’m approved safety engineer from client. I want to go Germany for work. Kindly help me how i apply for work permit. Thanks and stay blessed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: