جاپان ویزا

جاپان کے سپیشل ویزے

خاص جاپانی ویزے:

جاپانی شہریوں اور وہاں مستقل رہائش کا درجہ رکھنے والوں کے خونی رشتہ دار یعنی کہ شوہر‘ بیوی اور بچوں کو 1سال اور 3سال کے رہائشی ویزے دیئے جاتے ہیں۔ اس کیٹگری میں مہاجرین بھی شامل ہیں۔
جاپانی شہری سے شادی
جاپانی شہری سے شادی کی صورت میں ابتداء میں ایک یا 3سال کا ویزا ملتا ہے اس کیلئے درکار کاغذات درج ذیل ہیں۔
٭ جاپانی شہری کی شہریت کا ثبوت۔
٭ میرج سرٹیفکیٹ کی کاپی۔
٭ جاپانی شہری کا سلسلہ روزگار اور انکم سرٹیفکیٹ کی کاپی۔
٭ گارنٹی لیٹر۔
اپنائے گئے بچوں کیلئے ویزا
جاپانی شہری کسی غیر ملکی بچے کو گود لے تو ویزا کیلئے درج ذیل دستاویزات درکار ہو نگی۔
٭ جاپانی نیشنل فیملی رجسٹریشن کارڈ کی کاپی۔
٭ بچے کے والدین کی طرف سے اجازت نامہ کی کاپی۔
٭ بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ۔
٭ جاپانی شہری کا انکم سرٹیفکیٹ اور گارنٹی لیٹر۔
مہاجرین کیلئے رہائشی ویزا:
جاپان جنیوا کنونشن کے تحت مہاجرین کو بھی طویل مدتی قیام کے ویزے جاری کرتا ہے۔ پہلے سے آباد مہاجرین کی دوسری اور تیسری نسل کو بھی یہ ویزے دیئے جا رہے ہیں۔ اس کیلئے درج ذیل کاغذات کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭ فیملی رجسٹریشن کی کاپی۔
٭ رشتہ کے حساب سے میرج سرٹیفکیٹ/ برتھ سرٹیفکیٹ کی کاپی۔
٭ اخراجات برداشت کرنے کی اہلیت/ کوئی دوسرا کفیل ہو تو اس کی انکم کی تفصیلات۔
٭ جاپان میں مستقل رہائش پذیر شخص کا گارنٹی لیٹر۔
جاپانی ویزا انفارمیشن سنٹر
جاپانی محکمہ خارجہ نے ٹوکیو میں ویزا انفارمیشن سنٹر قائم کر رکھا ہے جہاں سے میل‘ فیکس اور فون کے ذریعے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اس کا ایڈریس درج ذیل ہے:
Visa Information Center,
1st Floor, Ministry of Foreign Affairs,
2-2-1 Kasumigaseki, Chiyoda-ku, TOKYO 100-8919
Ph. No. 03-5501-8431
Fax No. 03-5501-8490
(پاکستان سے فون یا فیکس کرنے کیلئے پہلے جاپان کا انٹرنیشنل کوڈ لگائیں گے)
بذریعہ فون معلومات
ٹیلیفون کے ذریعے 24گھنٹے درج ذیل معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
٭ ویزا درخواست کے ذریعے مطلوبہ کاغذات کی تفصیل۔
٭ امیگریشن بیوروز سے متعلق معاملات جیسے کہ اہلیتی سرٹیفکیٹ کے اجراء اور جاپان میں قیام وغیرہ کے بارے میں کہاں سے معلوم کریں۔
٭ اہلیتی سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ویزا درخواست کے بارے میں معلومات۔
٭ ویزا درخواست جمع کرانے کے بعد کے جاری عمل اور مطلوبہ مدت کے بارے میں معلومات۔
٭ جاپانی سفارتکاروں کے ٹیلیفون نمبرز۔
بذریعہ فیکس
فیکس پر معلومات کی وصولی کیلئے سب سے پہلے فیکس سے نمبر 03-5501-8490 ڈائل کریں۔ ویزا ٹائپ سلیکٹ کریں اور مطلوبہ معلومات کا آئی ڈی کوڈ دبا کر وائس ریکارڈر پر ملنے والی ہدایات پر عمل کریں۔ جس کی تکمیل پر آپ کو اسی وقت فیکس کے ذریعے معلومات موصول ہو جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: