تائیوان کا ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ

تائیوان ویزا معلومات:
پاکستانی شہریوں کیلئے پاکستان میں تائیوان کا ویزا اپلائی کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔ پہلے انہیں بنکاک میں اپلائی کرنا پڑتا تھا تاہم اب سعودی عرب میں اپلائی کرنا ہو گا جس کے ایڈریس یہ ہیں۔
.1 تائی پی اکنامک اینڈ کلچر ریپریزنٹیٹو آفس
ڈپلومیٹک کوارٹر، پی او بکس 94393
ریاض، سعودی عرب
رابطہ آفیسر: مسٹر شنیگ سنگ یانگ
ٹیلیفون: (002-966-1) 488-1900 فیکس: (002-966-505) 223725
.2 تائی پی اکنامک اینڈ کلچر سنٹر
15الابا قریش سٹریٹ، 19پی او بکس: 1114
راؤویس ڈسٹرکٹ (7)، جدہ، سعودی عرب
ٹیلیفون: (0029662) 6602264 فیکس: (0029662) 6657205
ویزا فیس:
سنگل انٹری وزٹ ویزا کی فیس 190سعودی ریال ہے جوکہ 3کاروباری دنوں میں جاری ہوتا ہے۔ ارجنٹ ویزا کی فیس 285سعودی ریال ہے اور یہ اگلے دن مل جاتا ہے۔ ملٹی پل وزٹ ویزا کی آرڈنری کی فیس 380 ریال جبکہ ارجنٹ کی 570ریال ہو گی۔
ریذیڈنٹ ویزا سنگل کی فیس 250 ریال جبکہ ملٹی پل کی 375ریال مقرر ہے۔
ویزا شرائط:
پاکستان، فلسطین، ایران، عراق، کیوبا، بھارت وغیرہ کے شہری تائیوان کی ویزا ویب سائٹ "boca.gov.tw" پر ویزا فارم پُر کر کے اس کا پرنٹ نکالیں اور درج ذیل دستاویزات کے ہمراہ جمع کرائیں۔
٭ تائیوان پہنچنے کے بعد کم از کم اگلے 6 ماہ تک کارآمد پاسپورٹ
٭ سفید بیک گراؤنڈ والی 2پاسپورٹ سائز تصاویر
٭ سعودی چیمبر آف کامرس سے تصدیق شدہ سپانسر یا کمپنی لیٹر
٭ تائیوان سے آنے والا دعوتی خط
٭ ایئر لائن ٹکٹ کی کاپی
٭ ایگزٹ / ری انٹری ویزا
نوٹ: آسٹریلیا، آسٹریا، بلجیم، کینیڈا، کوسٹاریکا، چیک ری پبلک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، آئس لینڈ، اٹلی، جاپال، کوریا، لیٹیویا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مالٹا، مناکو، نیوزی لینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سنگاپور، سلوواکیا، سپین، سویڈن، سوئٹزر لینڈ، انگلینڈ اور امریکہ کے پاسپورٹ ہولڈرز کو تائیوان میں داخلے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: