برطانوی ویزا خود اپلائی کریں

یوکے ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ:
یوکے نے اب سٹینڈرڈ وزیٹرویزا کی ایک ہی کیٹگری متعارف کروادی ہے۔جسے اپلائی کرنے کیلئے حکومت برطانیہ کی ویب سائٹ www.gov.uk پرویزا فارم پر کریں اوراسے submitt کرنے کے بعد اس کا ایک پرنٹ نکال لیں۔ ویزافیس 89 پاؤنڈ ہے یہ بھی اس سائٹ پر آن لائن جمع ہوگی۔ برطانوی ویزا فارم کے پرنٹ پر دستحط کرکے دیگر دستاویزات کے ساتھ یوکے ویزا اپلیکیشن سنٹرز پر جمع کرائیں گے جس کیلئے پہلے سے وقت لینا ضروری ہے۔ ورنہ آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
اپوائنٹمنٹ کیسے لیں؟
وقت لینے کیلئے سنٹر سے لینڈ لائن فون سے پیر تا جمعہ روزانہ صبح 8بجے سے دوپہر 1بجے تک 0900-10411 جبکہ موبائل فون کے ذریعے 8865 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
جیریز انٹرنیشنل کے زیراہتمام لاہور‘ اسلام آباد،میرپور اور کراچی میں ویزا اپلیکیشن سنٹر قائم ہیں جن کے ایڈریس درج ذیل ہیں۔
لاہور: 20کوئینز روڈ بالمقابل گنگارام ہسپتال

اسلام آباد: صادق پلازہ‘ جی نائن مرکز

کراچی: 43/1/D راضی روڈ ،شاہراہ فیصل

اپوائنٹمنٹ ملنے پر آپ خود مقررہ روز سنٹر پر جائیں اور وہاں کاؤنٹر پر سروس چارجز وصول کئے جائیں گے۔ اب یہیں ویزا درخواست جمع ہو گی جس کے ساتھ درج ذیل دستاویزات منسلک کرنا ضروری ہیں جبکہ ہر کیٹگری کیلئے درکار اضافی کاغذات کی تفصیل اگلے صفحات پر الگ الگ بیان کر دی گئی ہے۔
یوکے ویزا اپلائی کرنے کیلئے جنرل دستاویزات
(i ویب سائٹ پر جمع کرائے گئے و یزا فارم کا پرنٹ
(ii ایک عدد پاسپورٹ سائز تازہ تصویر (ہلکے نیلے رنگ کا بیک گراؤنڈ اور سائز 45mm x 35mm ہونا چاہئے)۔
(iii پاسپورٹ (زائد المیعاد نہ ہو اور کم از کم ایک صفحہ ویزا لگانے کیلئے خالی ہو) (iv اصل شناختی کارڈ بمعہ ایک عدد کاپی
(v 6ماہ سے زائد قیام کی صورت میں ٹی بی کا تشخیصی سرٹیفکیٹ
(vi ادا شدہ فیس کی رسید
(vii ایڈریس اور ٹکٹ لگا ہوا لفافہ بھی جمع ہوگا جس میں دستاویزات واپس آئیں گی۔
نوٹ: بیان کردہ تمام دستاویزات کا ایک عدد فوٹو کاپی سیٹ (اے فور سائز) بھی ساتھ دینا ہو گا‘ طلباء کیلئے اپنے کاغذات کے 2 فوٹو کاپی سیٹ جمع کرانا ضروری ہیں۔
٭ عارضی ویزوں کیلئے سب کو انٹرویو کیلئے نہیں بلایا جاتا تاہم جس کو بلایا جائے ان کا برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد میں انٹرویو ہوتا ہے جس کے دوران امیدوار کو اپنی اہلیت ثابت کرنا ہوتی ہے۔
٭ عارضی ویزے کا عموماً 15روز میں فیصلہ ہو جاتا ہے تاہم لاہور اور کراچی میں رش کے باعث ایک ماہ سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔
٭ کوئی فیصلہ ہونے پر ویزا سنٹر سے اطلاع آتی ہے جس پر وہاں جا کر پاسپورٹ وصول کیا جاتا ہے۔
ارجنٹ ویزاسروس:
اگر گذشتہ دوسال کے دوران کم ازکم ایک بار یوکے کا ویزا لگا ہوا ہے تو ایسے امیدواروں کیلئے پریارٹی ویزا سروس بھی موجود ہے جس میں ویزا درخواست پر دو دن میں فیصلہ ہوتاہے اس کی تقریبا نو ہزار روپے اضافی فیس ہے۔ اس آپشن کا انتخاب ویب سائٹ پر ویزا فارم پر کرتے وقت کیا جاتاہے۔ تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ ویزا لگا پاسپورٹ پاس موجود ہو۔
یوکے ویزا نہ ملنے کی صورت میں اپیل / شکایت
آپ کو برطانوی ویزا نہیں ملا‘ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا کیس بہت مضبوط ہے اور یہ فیصلہ بالکل غلط ہے تو آپ اس کیخلاف اپیل کر سکتے ہیں جس کیلئے رضاکارانہ تنظیم امیگریشن ایڈوائزری سروس سے مزید مشورہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ تنظیم آپ کی طرف سے اپیل بھی دائر کر سکتی ہے۔ ان کا ایڈریس درج ذیل ہے۔
Immigration Advisory Service
IIIrd Floor, Country House, 190 Great Dover Street,
London (SE1 4YB)
Ph: 004402088141559
Web: www.iasuk.org
واضح رہے کہ بہت سے اپیل کیسوں میں امیدواروں کے حق میں فیصلے آتے رہتے ہیں‘ اپیل اسلام آباد میں جمع ہو گی‘ ایڈریس یہ ہے۔
UK Border Agency Visa Application Center
British High Commission, Diplomate Enclave
Ramna-5, P.O.Box: 1122, Islamabad
اس سارے عمل میں ناقص سروس پرمتعلقہ ویزا سنٹر پر بھی شکایت کی جا سکتی ہے۔
یوکے جنرل وزیٹر (General Visitor)
یوکے وزٹ ویزا اپلائی کرنے کیلئے درج ذیل دستاویزات موجودہونی چاہئیں۔
(i اگر آپ کہیں ملازمت کر رہے ہیں تو ادارے سے وزٹ کیلئے منظور ہونے والی چھٹیوں سمیت ملازمت کی نوعیت اور مدت ملازمت سے متعلق سرٹیفکیٹ
(ii اگر اپنا کاروبار کرتے ہیں تو اس کے دستاویزی ثبوت
(iii پاکستان میں اگر کوئی جائیداد آپ کے نام ہے تو اس کی دستاویزات
(iv سٹوڈنٹ ہیں تو آپ کے جاری تعلیمی کورس سے متعلق معلومات اور چھٹیوں کا سرٹیفکیٹ
(v شادی شدہ ہیں تو میرج سرٹیفکیٹ اور تصاویر‘ بچے ہیں تو ان کے برتھ سرٹیفکیٹس
(vi ٹور سے متعلق کسی ٹریول کمپنی کا ٹریول پلان
(vii بنک سٹیٹمنٹ جو کہ حقیقی ہو کیونکہ اس کی تصدیق ہر صورت ہو گی
(viii کسی رشتہ دار ہے ملنے جا رہے ہیں تو اس کا دعوتی خط اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی
نوٹ: اگر آپ بزنس کے سلسلہ میں یو کے آتے جاتے رہتے ہیں تو ملٹی پل ویزا اپلائی کر سکتے ہیں جو کہ 5 - 2 اور 10 سال کی مدت کا ہوتا ہے۔
اہلیت
برطانوی وزٹ ویزا کیلئے اہلیت یہی ہے کہ آپ درج ذیل باتیں دستاویزات اور دلائل کے ذریعے ثابت کر سکیں۔
٭ آپ صرف سیر وتفریح کیلئے جانا چاہتے ہیں اور آپ کا قیام ہر صورت 6ماہ سے کم عرصہ کیلئے ہو گا۔
٭ اس ٹور کیلئے درکار رقم سے کہیں زیادہ وسائل موجود ہیں۔
٭ وزٹ کے دوران وہاں کوئی چیز یا اپنی سروسز فروخت نہیں کریں گے۔
٭ کسی تعلیمی کورس میں داخلہ نہیں لیں گے۔
٭ سپورٹس اور پرفارمنگ آرٹس میں حصہ نہیں لیں گے۔
٭ برطانوی شہری (خاتون/ مرد) سے شادی نہیں کریں گے۔
٭ پرائیویٹ علاج معالجے کی کوشش نہیں کریں گے۔
٭ ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہر صورت واپس آ جائیں گے اس کیلئے آپ کو پاکستان میں اپنے مضبوط معاشی وسماجی رشتے ثابت کرنا ہونگے جیسے کہ کوئی منافع بخش کاروبار‘ جائیداد‘ بیوی بچے اور دیگر رشتے جن کی وجہ سے واپس آنا پڑے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

1 تبصرہ

  1. عبدالقدیر says:

    اپنی اس سایٹ پر آپ ہر ملک کی کیٹگری کے حساب سے مکمل مولومات pdf فایل میں اپ لوڈ کر دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: