برطانوی شہریت کیسے ملتی ہے؟

برطانوی شہریت کے حصول کا طریقہ:
UK citizenship کیلئے درج ذیل دو کیٹگریز میں اپلائی کیا جا سکتا ہے تاہم اس کیلئے برطانوی حکومت کا ” لائف ان یو کے ٹیسٹ“ پاس کرنا ضروری ہے۔
1)- برطانیہ میں 5سال گزارنے کے بعد شہریت
یہ سب سے کامن کیٹگری ہے جسے Naturelisation کہا جاتا ہے اس کیٹگری کیلئے اپلائی کرنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ
٭ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہوں اور ذہنی حالت بالکل نارمل ہو۔
٭ اچھے کردار کے حامل ہوں۔
٭ انگریزی زبان بول اور سمجھ سکتے ہوں۔ لائف ان یوکے ٹیسٹ بھی پاس کرلیا ہو۔
٭ یو کے میں رہتے ہوئے کوئی ملازمت وغیرہ کر رہے ہوں۔
٭ اپلائی کرنے تک 5 سال پورے ہو چکے ہوں۔
٭ 5 سالہ قیام کے دوران 450 روز سے زائد یوکے سے باہر نہ رہے ہوں۔
٭ یوکے میں 5سال مستقل رہائش رکھی ہو۔
٭ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں اور نہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی کیس بنا ہو۔
نوٹ: امیگریشن کیس کا فیصلہ 6 سے 7 ماہ میں کر دیا جاتا ہے اس کیلئے کوئی اچھا برطانوی وکیل
کیا جانا چاہئے جو بہتر انداز میں کیس پیش سکے۔
2 ) شادی کے بعد شہریت
کسی برطانوی شہری سے شادی کی صورت میں 3 سال پورے ہونے پر شہریت کیلئے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اس کیلئے درج ذیل شرائط ہیں۔
٭ 3سال سے برطانیہ میں مستقل رہائش رکھی ہو۔
٭ اس دوران 270 روز سے زائد یوکے سے باہر نہ رہے ہوں۔
٭ آخری سال 90روز سے زائد باہر قیام نہ کیا ہو۔
٭ یوکے میں قیام کے دوران کسی قسم کا کیس نہ بنا ہو۔
3)- بزنس سکیم
آپ برطانیہ میں بزنس ویزا پر آئے ہیں اور 5 سال سے رہ رہے ہیں تو اس سکیم کے تحت مستقل سکونت کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ جس کی فیس 950 پاؤنڈ مقرر ہے۔ پی آر ملنے کے پانچ سال بعد سٹیزن شپ کے لئے اپلائی کرنے کے لئے قابل غور ہوں گے.

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: