ایکواڈور کا ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ

ایکواڈور کی بنیادی معلومات:
ایکواڈور کاسرکاری نام :ایکواڈور ری پبلک اور دارالحکومت : کوایٹو (Quito) ہے.
یہ جنوبی امریکہ میں واقع ملک ہے جس کی سرحدیں کولمبیا اور پیرو سے ملتی ہیں، اس کے مغرب میں بحرالکاہل ہے
اس کا کل رقبہ :283560مربع کلومیٹر اور آبادی :ایک کروڑ 52لاکھ ہے.
اسے 13مئی 1830ء کو کولمبیا سے آزادی ملی. اس کی کرنسی امریکی ڈالر ، سرکاری زبان ہسپانوی، سرکاری مذہب عیسائیت (رومن کیتھولک) اور نظامِ حکومت صدارتی نظام ہے.
یہاں پر شرح خواندگی93فیصد ہے. اس کی معیشت لاطینی امریکہ میں آٹھویں بڑی اکانومی ہے.
وقت کے لحاظ سے یہ ملک پاکستان سے 10گھنٹے پیچھے ہے.
ایکواڈور کے ویزے کا حصول:
ایکواڈور کا کراچی میں اعزازی قونصلیٹ ہے جہاں ویزا اپلائی کیا جا سکتا ہے، اس کا مکمل ایڈریس درج ذیل ہے۔
Honorary Consulate of Ecuador in Karachi
Azafal Agha Syed
Honorary Consul
Apt. C-1 Afzal Court
Block-3, Kehkashan, Clifton,
Karachi – Pakistan
Local: (021)5833322
International: +92215833322
Local: (021)6665996
International: +92216665996
buck@brain.net.pk: Email

ایکواڈور 90روز تک کا نان امیگرنٹ اور 6ماہ تک کا امیگرنٹ ویزا جاری کرتا ہے۔ پاکستانی شہریوں کو ایکواڈور میں داخلے کیلئے ایڈوانس ویزا لینے کی ضرورت ہے۔ نان امیگرنٹ ویزا کیلئے درکار جنرل دستاویزات درج ذیل ہیں۔
٭ 6ماہ سے زائد تک کارآمد پاسپورٹ + تصاویر
٭ ریٹرن ٹکٹ
٭ وافر رقم کی موجودگی ثابت کرنے کیلئے بینک سٹیٹمنٹ اور کریڈٹ کارڈز 90 روز سے زائد کا امیگرنٹ ویزا درکار ہو تو اس کیلئے درج ذیل جنرل دستاویزات کی ضرورت ہو گی۔
٭ پاسپورٹ جوکہ ویزے سے زائد مدت تک کارآمد ہو
٭ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ
٭ میڈیکل سرٹیفکیٹ
٭ ریٹرن ایئر ٹکٹ
٭ 2عدد فوٹو گراف
٭ پُر شدہ امیگرنٹ ویزہ فارم
٭ بینک سٹیٹمنٹ
سٹوڈنٹ ویزا:
سٹوڈنٹ ویزا کیلئے درج ذیل اضافی کاغذات کی ضرورت ہو گی۔
٭ ایکواڈور کے تعلیمی ادارے میں رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ
٭ تعلیمی اسناد تصدیق شدہ
٭ تعلیمی ورہائشی اخراجات کیلئے رقم کی موجودگی کا ثبوت
مذہبی کارکنوں کیلئے ویزا:
ایکواڈور کی جس مذہبی تنظیم میں کام کرنا ہے اس کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔ یہ تبلیغی مقاصد کیلئے ہوتا ہے۔ مذہبی تنظیم اپنی رجسٹریشن کا ثبوت بھی مہیا کرے گی۔ پاکستانی تنظیم کی طرف سے ایک لیٹر بھی ویزا درخواست کے ساتھ لگے گا کہ امیدوار کو کن مقاصد کے تحت وہاں بھیجا جا رہا ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
%d bloggers like this: