اٹلی کا شینجن ویزا قانونی طور پر خود حاصل کریں

اٹلی کا شینجن ویزا تمام شینجن ممالک کیلئے کارآمد ہے جو کہ کسی ایک شخص یا گروپ کی صورت میں بھی جاری ہو سکتا ہے۔ گروپ کیلئے تمام افراد ایک ہی ملک کے باشندے ہوں۔ گروپ ویزا کی مدت 1ماہ تک ہو گی۔ شینگن ویزا کی 3ذیلی اقسام ہیں۔
(i ایئرپورٹ ٹرانزٹ ویزا (ٹائپ A)
(ii ٹرانزٹ ویزا (ٹائپ B)
(iii وزٹ ویزا (ٹائپC)
ویزا یپلی کیشن جمع کرانے کا طریقہ:
آپ اٹلی کا شینجن ویزا اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے درخواستیں وی ایف ایس گلوبل/ فیڈیکس (FedEx) کے ذریعے جمع کی جاتی ہیں جس کے تمام بڑے شہروں میں دفاتر موجود ہیں جو کہ پیر سے جمعہ روزانہ صبح 9سے 12بجے تک ویزا درخواستیں جمع کرتے ہیں۔ ویزا درخواست منظور یا مسترد ہونے کے بعد آپ کو اپنا پاسپورٹ بھی وہیں سے واپس ملے گا۔
یاد رہے کہ ویزا درخواست جمع کرانے کیلئے امیدوار کا خودجاناضروری ہے جو کہ اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کرجائے گا تاکہ شناخت ہو سکے۔
ویزا فیس
3ماہ تک کے Italy Schengen Visa ( شینجن ویزا ) کیلئے ویزا فیس 60یورو (تقریباً 6,240روپے) جبکہ 90روز سے زائد مدت کے ویزا کی فیس تقریباً 7800 روپے ہے۔ ایک سے زائد کاغذات کی قانونی تصدیق کی فیس فیملی ملاپ کے کیس میں 10ہزار روپے ہو گی۔ ایک سرٹیفکیٹ ہو تو اس کی فیس 5ہزار وصول کی جائے گی۔ میرج اور برتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی فیس 650 روپے فی سرٹیفکیٹ ہے۔ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلئے 1620روپے جمع کرانا ہوں گے۔ علاوہ ازیں فیڈیکس اپنے سروس چارجز 850روپے الگ سے وصول کرے گی۔ یہ تمام فیسیں ناقابل واپسی ہیں۔
شینجن ویزا کے اجراء کیلئے درکار وقت
قلیل مدتی ویزوں کیلئے پراسیسنگ ٹائم 20دن ہے‘ کاغذات کی تصدیق اور قانونی معاملات میں 3ماہ تک لگ سکتے ہیں۔ یہ وقت کیس کی نوعیت اور درخواستوں کی تعداد کے مطابق تبدیل ہوگا۔
ٹریول انشورنس
جتنی مدت اٹلی یا شینجن ممالک میں رہنا ہو‘ اتنی مدت کیلئے کم از کم 30ہزار یورو کی انشورنس کرانا ہوگی جوکہ شینگن ممالک کیلئے منظورشدہ کمپنی سے کرانا ہوگی۔
ٹوریسٹ ویزا:
اطالوی ایمبیسی وزٹ کیلئے عموماً ایک ماہ کا Italy Schengen Visa جاری کرتی ہے اس کے اپلائی کرنے کیلئے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہو گی۔ مکمل درخواست جمع کرانے پر 90روز کے اندر ویزا جاری کر دیا جائے گا۔
٭ مکمل پُر شدہ شینگن ویزا فارم۔
٭ 20دن کا دورہ ہے تو اخراجات کیلئے 5164یورو اور اگر زیادہ دن ٹھہرنے کا پروگرام ہے تو 20658 یورو آپ کے پاس ہونے چاہئیں۔ جس کی بینک گارنٹی جمع کرانا ہو گی۔
٭ ویزے کی مدت کے بعد کم از کم 3ماہ تک کارآمد پاسپورٹ۔
٭ ریٹرن ٹکٹ بمعہ کنفرمیشن+ ہوٹل کی بکنگ۔
٭ دعوتی خط/ سپانسر لیٹر (کسی اطالوی شہری کی جانب سے بھیجا گیا ہو)۔
٭ پاسپورٹ سائز تصویر۔
٭ ویزا فیس کی رسید۔
٭ بینک سٹیٹمنٹ +جائیداد کے کاغذات۔
٭ شادی شدہ ہونے کی صورت میں میرج سرٹیفکیٹ + تصاویر۔
٭ ٹریول انشورنس۔
٭ تمام دستاویزات کا ایک فوٹو کاپی سیٹ۔
آپ ان تمام ڈاکومنٹس کے ساتھ Italy Schengen Visa اپلائی کرتے ہیں اوریہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں کہ مقررہ مدت میں شینجن ایریا سے واپس آجائیں گے تو سمجھئے آپ کو اٹلی کا شینجن ویزا مل گیا.

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

1 تبصرہ

  1. tahi rashfaq says:

    زبردست اگر 100%گرنٹی ھو کہ یہ کام ھو جاےگا

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: