امریکی ورک ویزا (H & L)

عارضی ورک اینڈ انٹر کمپنی ویزا:

جولوگ امریکہ میں کسی مخصوص شعبہ میں کام کرنا چاہتے ہوں اور اس میں غیر معمولی علم ومہارت رکھتے ہوں ان کو عارضی ورک ویزا ( h1b visa) جاری کیا جاتا ہے۔ امریکہ میں پڑھنے کیلئے جانے والے افراد بھی اپنے سٹوڈنٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرانے کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ انٹراکمپنی ویزا (L-1) ان اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمین کو جاری کیا جاتا ہے جنہیں پاکستانی کمپنیاں اپنی امریکی برانچوں میں تعیناتی کیلئے بھیجتی ہیں۔ H-2B ورک ویزا ان ورکرز کیلئے مخصوص ہے جو کہ اعلیٰ تعلیم یافیہ نہ ہوں جبکہ H-3 ٹرینی ویزا امریکی کمپنیوں میں قلیل مدتی تربیتی پروگراموں کیلئے دیا جاتا ہے۔
عارضی ملازمین منگوانے کیلئے امریکہ میں موجود فرم ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے یونائیٹڈ سٹیٹس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن کے شعبہ میں فارم I-129 پٹیشن دائر کرتی ہے جس کے منظور ہونے پر فرم کو فارم I-797 بھیجا جاتا ہے جو کہ پٹیشن کی منظوری کا نوٹیفکیشن ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ویزا کی گارنٹی نہیں ہوتی‘ ابھی ویزا کیلئے اپلائی کرنے اور انٹرویو کے مرحلہ سے گزرنا باقی ہے۔
ویزا کیلئے اپلائی کیسے کیا جائے؟
٭ ورک ویزا اور انٹر کمپنی ویزا کیلئے نان امیگرنٹ ویزوں کے بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق فارم پُر کریں‘ 131ڈالر فیس جمع کرانے کے بعد پاسپورٹ‘ سفید بیک گراؤنڈ والی 2"x2" سائز کی تصویز‘ کمپنی سے ملنے والا فارم I-797‘ اصل تعلیمی اسناد بمعہایک فوٹو کاپی سیٹ‘ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نام اسناد کی تصدیق کیلئے درخواست اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی امریکن ایکسپریس کو جمع کروا کر انٹرویو کا ٹائم لے لیں۔
٭ L-1 کے درخواست گزاروں کو انٹرویو کے وقت 500ڈالر اضافی فیس جمع کرانا ہو گی۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: