ارجنٹائن کے بارے میں دلچسپ معلومات

ارجنٹائن جنوبی امریکا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ یہ 23 صوبوں اور ایک خود مختار شہر بیونس آئرس پر مشتمل ہے۔ رقبے کے اعتبار سے یہ دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے اور ہسپانوی بولنے والے ملکوں میں سب سے بڑا ہے۔لاچینی امریکہ میں یہ برازیل کے بعد دوسرابڑا ملک ہے۔جس کی آبادی چار کروڑ سے زائد ہے۔
ارجنٹائن کے شمال میں پیراگوئے اور بولیویا، شمال مشرق میں برازیل اور یوراگوئے جبکہ چلی جنوب اور مغرب کی جانب واقع ہے۔
ملک کی سرکاری زبان کا ڈی فیکٹو درجہ ہسپانوی کو ملا ہوا ہے۔ دوسری بڑی بولی اطالوی ہے جسے 15 لاکھ افراد بولتے ہیں۔ 10 لاکھ افراد عربی جبکہ چار سے پانچ لاکھ افراد جرمن بولتے ہیں۔ ارجنٹائن کے اس وقت 97 فیصد افراد خواندہ ہیں۔
ارجنٹائن براعظم جنوبی امریکہ کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے اور اوسط حدِ عمر اور فی کس جی ڈی بلند ہے۔ 1880 سے 1929 کے دوران یہ دنیا کے دس امیر ترین ملکوں میں شامل رہاہے۔اب بھی ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کا حصہ ہے۔اسکی کرنسی پیسو ہے جوکہ پاکستانی چھ روپے کے برابرہے۔
یہاں اسی فیصد عیسائی رہتے ہیں باقی یہودی اور مسلمان ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت دوستی پسند ہیں۔اور یہ بات شائد آپ کیلئے باعث حیرت ہو ککہ ارجنٹائن دوسرا ملک جہاں ہم جنس پرستوں کو قانونی طور پر شادی کی اجازت ہے۔ لڑکیوں میں لاطینی ڈانس بہت مشہور ہے۔
سائنس کی دنیا میں ارجنٹائن نے بڑا نام کمایا ہے۔ یہاں بہت سی ایجادات ہوئیں۔ پہلا مصنوعی دل اس ملک میں بنا، فنگرپرنٹس ٹیکنالوجی بھی ارجنٹائن کی ہی ایجاد ہے۔ حال ہی میں اس کے سائنسدانوں نے گائے کے معدے میں بننے والی گیس سے گاڑی چلا کر پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیاہے۔ ارجنٹائنی سائنسدانوں کا دعوی ٰ ہے کہ وہ ایک گائے کے معدے میں پائپ لگا کر روزانہ تین سو لٹر تک گیس سلنڈروں میں ٹرانسفر کرکے اسے قدرتی گیس میں بدل سکتے ہیں جس سے گاڑیاں چلیں گی۔
ارجنٹائن کے لوگ کھیلوں خصوصاًفٹ بال اورہاکی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ سٹار فٹ بالر میسی کا تعلق اسی ملک سے ہے۔ ہاکی میں بھی ارجنٹائن بڑا نام بن چکا ہے۔
پاکستان کی طرح ارجنٹائن بھی سیاسی افراتفری کا شکار رہا ہے۔ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں دوہزار ایک میں دس روز کے دوران پانچ صدوربنے۔
۔شمال میں گرمیوں کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہتا ہے جبکہ سردیاں بہت ہلکی ہوتی ہیں۔ وقتاً فوقتاً قحط سالی بھی آتی ہے۔ وسطی ارجنٹائن میں گرمیوں کا موسم گرم اور گرج چمک کے ساتھ طوفان آتے ہیں۔ سردیاں نسبتاً سرد ہوتی ہیں۔ جنوبی علاقے میں ہلکی گرمیاں اور سردیوں میں سخت برفباری ہوتی ہے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: