آسٹریلیا کاسٹڈی ویزا اور اہلیت

Study in Australia
آسٹریلوی تعلیمی اداروں کے اعلیٰ معیار کے باعث سالانہ 3لاکھ سے زائد انٹرنیشنل طلباء حصول تعلیم کے لیے جاتے ہیں۔ کم و بیش ڈیڑھ ہزار پاکستانی طلباء بھی آسٹریلوی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں۔ ہر سال ہزاروں پاکستانی سٹوڈنٹس سڈی ویزا کے لیے اپلائی کرتے ہیں جن کی اکثریت کم معلومات کی وجہ سے حصول ویزا میں کامیاب نہیں ہو پاتی۔
آسٹریلوی کالجز اور یونیورسٹیوں میں انگریزی زبان میں مہارت کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہے جس کے لیے "IELTS" پاس کرنا ضروری ہے۔ "TOEFL" بھی قابل قبول ہے۔ گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ کورسز میں داخلہ کے لیے 5.5 بینڈز بھی قبول کر لیے جاتے ہیں۔ "IELTS" کا امتحان آسٹریلوی ایجوکیشن آرگنائزیشن (AEO) اور برٹش کونسل دونوں پر دیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں یاد رہے کہ موجودہ فیس تقریباً 9300 روپے ہے جبکہ حاصل کردہ سکورز 2 سال کے عرصہ تک Valid رہتے ہیں۔ کم سکورز کی صورت میں آپ کے لیے ایک آپشن ہے کہ اصل تعلیمی کورس سے پہلے آسٹریلیا میں انگلش لینگوئج کورس برائے اوورسیز طلباء (ELICOS) میں داخلہ لے لیں جس کی تکمیل پر اصل کورس شروع کر سکیں گے۔
آسٹریلوی تعلیمی اداروں میں داخلہ
داخلہ لینے کے لیے درج ذیل میں سے کسی کورس کا انتخاب کرنا ہو گا۔
٭ بیچلر ڈگری
٭ ایسوسی ایٹ ڈگری
٭ گریجوایٹ سرٹیفکیٹ
٭ ماسٹرز بائی کورس ورک
کورس کے انتخاب کے بعد تعلیمی ادارے کا چناؤ کرنا ہے جس کیلیے ان کی ویب سائیٹس‘ ان کے پاکستان میں نامزد کردہ نمائندوں یا آسٹریلین ایجوکیشن انٹرنیشنل اسلام آباد ہائی کمیشن سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اکثر آسٹریلوی تعلیمی اداروں کے نمائندے پاکستان کا دورہ کر کے طلباء کے انٹرویو کرتے ہیں اور یہیں پر داخلہ کے لیے "Acceptance Letter" جاری کر دیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں وہ اخبارات میں اشتہار کے ذریعے اپنے دورہ کو مشتہر بھی کرتے ہیں۔ آپ داخلہ کے لیے متعلقہ ادارے میں براہ راست بذریعہ ای میل اپلائی کریں تو یہ طریقہ بھی معقول سمجھا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں آسٹریلوی حکومت کی ویب سائٹ www.studyinaustralia.gov.au بھی بہت معاون ثابت ہو گی۔ آسٹریلوی ایمبیسی اسلام آباد میں پیر سے جمعرات صبح 8:00بجے سے دوپہر 12:30بجے اور 1:00بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے کے دوران بذریعہ فون نمبر 051-2824345 پر فون کر کے (ایکسٹینشن 344سے) یا 01126873172 پر فیکس کر کے بھی آپ کو مطلوبہ معلومات حاصل ہو جائیں گی۔
آسٹریلوی سٹڈی ویزے کے لیے اہلیت
سٹڈی ویزا کے حصول کے لیے درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔
٭ آسٹریلوی کالج یا یونیورسٹی کی کسی رجسٹرڈ کورس میں (فل ٹائم سٹڈی) داخلہ کے لیے رضامندی یعنی "Acceptance letter" آپ کے پاس موجود ہو۔
٭ مالی طور پر مستحکم ہوں‘ آپ‘ آپ کے والدین یا سرپرست آسٹریلیا میں آپ کے تعلیمی‘رہائشی و دیگر اخراجات برداشت کر سکیں۔ اس کے ثبوت کے طور پر بینک سٹیٹمنٹ/جائیداد کے کاغذات/بینک گارنٹی پیش کی جا سکتی ہے۔
٭ صحت مند ہوں‘ اس کے لیے طبی معائنہ ہو گا۔
٭ آسٹریلیا میں قیام کے عرصہ کے لیے سفارتخانہ کی منظورشدہ کمپنی سے ہیلتھ انشورنس کرانا ہو گی جس کی پالیسی ویزا درخواست کے ساتھ لگے گی۔
٭ ہائرایجوکیشن کے لییتو IELTS میں 6 یا اس سے زائد سکور حاصل کئے ہوں۔
٭ پاکستان میں کم از کم 12 سالہ تعلیم مکمل کی ہو اور تمام اسناد موجود ہوں۔
٭ امیدوار اچھے کردار کا مالک ہو‘ اس کے لیے پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا۔
٭ آسٹریلیا میں کسی ادارے کے نادہندہ نہ ہوں۔
٭ سٹڈی ویزا کی فیس مبلغ 22900/-روپے جمع کرائی ہو۔
٭ آسٹریلیا میں قیام کے دوران وہاں کے قوانین اور معاشرتی اقدار کی پاسداری کا بیان حلفی بھی دینا ہو گا۔ (یہ بھی پڑھئے)
نوٹ: طالبعلم کے ساتھ اس کے بیوی بچے یا 18سال سے کم عمر ہونے کی صورت میں اس کا سرپرست بھی ویزا درخواست دے سکتا ہے۔ آسٹریلیا میں پڑھائی کے دوران ہفتے میں 20 گھنٹے پارٹ ٹائم کام کی اجازت ہے جبکہ چھٹیوں میں فل ٹائم کر سکتے ہیں۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: