آئرلینڈ کے ویزے

آئرش ویزے:
آئرلینڈ کا کراچی میں اعزازی قونصلیٹ موجود ہے۔ جہاں پاکستانی شہری ویزے کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ویزا درخواستیں پیر تا جمعہ روزانہ صبح9بجے سے دوپہر12:30 بجے تک جمع کی جاتی ہیں۔ ویزے کا اجرا ایک ہفتہ میں ہو جاتا ہے۔ ویزا فارم قونصلیٹ میں اصل پاسپورٹ دکھا کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
Honorary Consulate of Ireland
Atlasta House, House No:A/7
Bathirland, Street No.1, Karachi
Tel:021-35300747,35300748,35300749
Email:irishcons@cyber.net.pk
ٹوریسٹ ویزا:
آئرلینڈ کے ٹورسٹ ویزا کیلئے درج ذیل دستاویزات جمع کرانا ہونگی۔
* مکمل پرشدہ ویزا فارم
* اصل پاسپورٹ+ مکمل فوٹو کاپی
* 4عدد تصاویر
* پاکستانی سپانسر کا جاب سرٹیفکیٹ+بنک سٹیٹمنٹ
* اپنی چھ ماہ کی بنک سٹیٹمنٹ
* شناختی کارڈ کی کاپی
* ہوٹل بکنگ
* این ٹی این کاپی+جمع شدہ انکم ٹیکس کی رسید
* ویزا فیس برائے سنگل انٹری5850/-روپے(ملٹی پل9700/-روپے) کا پے آرڈر
* سروس چارجز500/-روپے
نوٹ: ویزا درخواست جمع کرانے کیلئے امیدوار کا خود حاضر ہونا ضروری ہے۔
بزنس ویزا:
درج ذیل کاغذات مکمل کرنے کے بعد اپلائی کریں۔
* پر شدہ ویزا فارم
* امیدوار کی کمپنی کا کورنگ لیٹر
* آئرش کمپنی یاشہری کا دعوتی خط(گارڈا کارڈ کی کاپی بھی منگوانا ہو گی)
* پاسپورٹ+فوٹو کاپی
* کمپنی اور امیدوار کی بنک سٹیٹمنٹ
* 4عدد تصاویر(وائٹ بیک گراؤنڈ)
* شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
* ہوٹل بکنگ+ایئر لائن بکنگ
* این ٹی این اور انکم ٹیکس کے کاغذات
* ویزا فیس کا پے آرڈر

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: